تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ

Wasiq Khan

محفلین
دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی۔ پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازوں میں میں مائیکل کلارک سرفہرست، ہاشم آملہ ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، یونس خان نویں نمبر پر موجود ہیں۔ باﺅلنگ میں ڈیل سٹین بدستور پہلے نمبر براجمان، ورنن فلینڈر دوسرے اور پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پیر کے روز آئی سی سی کی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ نے کیوی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر کے پہلی پوزیشن مزید مضبوط بنا لی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، پاکستان چوتھے، بھارت پانچویں، سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں اور نیوزی لینڈ کی آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازوں میں جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے، مائیکل کلارک کی پوزیشن کو خطرہ ہے، ویسٹ انڈیز کے شونارائن چندر پال ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے، کمارسنگاکارا چوتھے، ایلسٹرکک پانچویں نمبر پر ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز ایک درجہ ترقی پا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، جیک کیلس ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے، روز ٹیلر آٹھویں، یونس خان نویں اور کیون پیٹرسن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ اظہرعلی 11 ویں اور مصباح الحق 13 ویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلنگ میں ڈیل سٹین پہلے ورنن فلینڈر دوسرے اور پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
 
Top