تاج نستعلیق فونٹ کی تیاری کے سلسلے میں عطیات کی درخواست

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ سب دوستوں کے علم میں آ چکا ہے کہ تاج نستعلیق فونٹ تیاری کے آخری مراحل سے گزر رہا ہے اور شاکرالقادری صاحب اس کے پہلے ورژن کے اجراء سے قبل اسے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔ تاج نستعلیق کی تیاری اردو ٹائپو گرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس فونٹ کے کی تیاری کے لیے شاکرالقادری صاحب نے خود سے ترسیمہ جات کی خطاطی کی ہے اور ان ترسیمہ جات کو اوپن ٹائپ کے سانچے میں ڈھالا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے شاکرالقادری صاحب نے اوپن ٹائپ کی پیچیدہ اور باریک جزئیات کو بھی سیکھا اور اس پر عبور حاصل کیا جو کہ اپنی جگہ پر حیرت انگیز ہے اور شاکرالقادری صاحب کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ شاکرالقادری نے تاج نستعلیق فونٹ کی تیاری کے لیے اپنی کئی سال کی محنت شاقہ کو بطور فری اور اوپن سورس پراجیکٹ کے افادہ عام کے لیے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح بالآخر ایک ایسا خوبصورت نستعلیق فونٹ اردو کمیونٹی کو میسر آ جائے گا جس کی قانونی حیثیت پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکے گا اور اس فونٹ کو ڈیسک ٹاپ اور ویب پر استعمال کیا جا سکے گا۔ شاکرالقادری صاحب نے یقیناً اردو کے لیے عظیم خدمت سر انجام دی ہے اور ہمیں اردو کمیونٹی کی سطح پر اس کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے ہم عطیات اکٹھے کرنے کا آغاز کر رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ تمام دوست اس مرتبہ بھی اپنی روایتی فراخدلی کا مظاہرہ کریں گے۔ جو دوست بھی اس سلسلے میں اب تک عطیات دینے کا اعلان کر چکے ہیں یا عطیات دے چکے ہیں ، میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اس سلسلے میں عطیات اکٹھے کرنے کے لیے ذیل کے حضرات سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

الف نظامی ، پاکستان میں تمام دوست اپنے عطیات براہ راست الف نظامی کو پہنچا سکتے ہیں
ابن سعید ، یورپ اور امریکہ میں رہنے والے ابن سعید کو عطیات پہنچا سکتے ہیں
شمشاد بھائی ، سعودی عرب اور امارات میں رہنے والے شمشاد بھائی سے رابطہ کر سکتے ہیں

یا براہ راست پے پال کے ذریعہ ادائیگی کریں۔

والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ؤ
%D8%AC%D9%88%D8%AF%DA%A9%20%D8%A7%D9%84%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7.gif
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
میں اردو محفل کے ارباب بست کشاد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نےاردو محفل کے رکن کی حیثیت سے ہمیشہ مجھے عزت دی ہے میری قدر افزائی کی ہے میں ہمیشہ سے اس عزت افزائی اور قدر شناسی کے لیے اردو محفل اور تمام اراکین محفل کا شکر گزار رہا ہوں۔​
تاج نستعلیق کا پرو جیکٹ جب میں نے شروع کیا تھا تو میں بے یقینی کی کیفیت سے دو چار تھا۔ یہ کام میں کر پاؤں گا یا نہیں، میرے اعصاب اور میرے قویٰ میرا ساتھ دے پائیں گے یا نہیں ۔ ۔ ۔ اسی تذبذب اور کشمکش کے عالم میں کام شروع کیا ۔۔ بیچ دریا کے کئی بار سانس پھولا، ہمت جواب دے گئی،قریب تھا کہ ہتھیار پھینک کر شکست تسلیم کر لیتا ۔اور اس طرح شاید یہ کام کبھی مکمل نہ ہو پاتا ۔ لیکن اراکین محفل کی قدم بہ قدم حوصلہ افزائی نے میرے قویٰ کو مضمحل نہ ہونے دیا۔ دوستوں کی ہلہ شیری نے میری ہمت بندھائے رکھی اور میں اردو کمیونٹی کے لیے ایک ایسا لگیچر تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں جس کے استعمال سے ہم اپنے ضمیر پر کسی قسم کی ملامت کا بوجھ محسوس کرنے کی بجائے فخر کر سکیں گے​
یہ کام کیسے ہوا۔ ۔ ۔ اس سلسلہ میں کیا کیا مشکلات پیش آئیں ،کن کن دوستوں کے تعاون سے راہیں آسان ہوئیں، اشتیاق علی سے کیسے رابطہ ہوا اور وہ کیسے میرے ساتھ کام میں شامل ہوا یہ سب باتیں میں وقتاً فوقتاً بتاتا رہونگا۔ فی الحال تو میں نبیل بھائی اور اردو محفل کے تمام اراکین اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرنا چاہونگا کہ انہوں نے میری اس خدمت کو اس قدر پذیرائی بخشی ۔ ۔ ۔ اللہ آپ سب کو سرفراز و سرخ رو فرمائے​
آمین​
 

اشتیاق علی

لائبریرین
سلام مسنون!
میں اللہ تبارک وتعالی کا بہت شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس کام میں شامل ہونے کی توفیق دی ۔ اس کام کے دوران میرے استاد جناب شاکر القادری صاحب نے قدم
قدم پر میری رہنمائی کی ۔ نہ صرف رہنمائی کی بلکہ اس رہنمائی سے مجھے بہت سی چیزوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی جن کے بارے میں میں پہلے کبھی نہیں جانتا تھا ۔ میرے لیے بس اتنا ہی کافی ہے کہ استاد صاحب نے مجھے اس کام میں شامل کیا ۔ ورنہ مجھ جیسے کی اوقات ہی کیا۔
اس کام میں شامل ہونے سے پہلے میں نستعلیق فونٹ کی تیاری میں حائل پیچیدگیوں سے بالکل نا آشنا تھا ۔ مگر استاد صاحب نے مجھے بڑے آسان اور دلچسپ انداز سے یہ تمام چیزیں سکھائیں۔ جسے میں نے سیکھا اور فونٹ کی تیاری کے دوران ان طریقوں کا اپنایا۔ چونکہ ہمارا زیادہ تر رابطہ بذریعہ انٹرنیٹ ہی ہوا کرتا تھا مگر جب ضرورت محسوس ہوتی تو استاد محترم ہی مجھے فون پر تمام باتیں سمجھاتے تھے۔ اللہ انہیں تندرستی و صحت عطا کرے۔ آمین۔
اردو کمیونٹی کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے تاج نستعلیق کی تیاری کے سلسلے میں وقت بوقت ہمیں ہمت و حوصلہ دیا۔ یہی ہمت و حوصلہ ہمیں آہستہ آہستہ اپنی منزل تک لے گیا۔ اور اللہ کے کرم سے اور حضورکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے سے تاج نستعلیق ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
میری دعا ہے کہ ہماری یہ کمیونٹی تا قیامت آباد و شاد رہے اور اسی طرح اردو زبان کی خدمت کرتی رہے۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اعانت بسلسلہ تاج القلم نستعلیق فانٹ (پاکستان)
اب تک پاکستان سے جن احباب نے تعاون فرمایا ہے ان کے نام یہاں لکھ رہا ہوں اور وقتا فوقتا اس میں اضافہ کرتا رہوں گا۔
  • سعادت
  • نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے
  • محمداحمد
  • ساجداقبال
  • دوست
  • نایاب
  • فرحت کیانی
  • امجد حسین علوی
  • dilll1990
 

محمد امین

لائبریرین
بہت شکریہ شاکر بھائی اور اشتیاق بھائی۔ اللہ آپ دونوں کو دنیا و آخرت میں بہترین صلہ عطا فرمائے۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جی الف نظامی! میں نے احمد علی بھٹہ صاحب کی اسی خطاطی کو دیکھ کر ہی تاج نستعلیق میں یہ شعر لکھا تھا تاکہ ایک موازنہ ہو سکے
اور میرا خیال ہے کہ نتائج اگر بہت بہتر نہیں تو حوصلہ افزا ضرور ہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
جی الف نظامی! میں نے احمد علی بھٹہ صاحب کی اسی خطاطی کو دیکھ کر ہی تاج نستعلیق میں یہ شعر لکھا تھا تاکہ ایک موازنہ ہو سکے
اور میرا خیال ہے کہ نتائج اگر بہت بہتر نہیں تو حوصلہ افزا ضرور ہیں
ہر نقطہ سویدائے دل اہل سواد است
 

بےباک

محفلین
بہت خوب ، بے حد خوشی ہوئی ، اللہ تعالی محترم شاکر القادری صاحب کو کامیابی سے نوازے ،آمین
اردو منظر کے فورم پر بھی عطیات کے تعاون کا بینر لگا دیا جائے گا ،
اردو زبان کی خدمت فونٹ کی تیاری سےشاکر القادری صاحب کر رہے ہیں اسی طرح ہم محترم نبیل صاحب کے بھی شکر گزار ہیں کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے ان کا تعاون ہمیشہ سے شامل رہا ،
 

dilll1990

محفلین
السلام علیکم
محترم دوستو! میں کافی عرصہ سے آپ کی فورم کا ممبر ہوں مگر کبھی فورم میں پوسٹ نہیں کیا۔ مگر آج جب گوگل پلس پر آپ کا پیغام دیکھا تو میں نے فورم میں لوگ ان کیا۔
شاکرالقادری صاحب کا یہ کام یقینا ایک اہم اور وقت کی ضرورت کے مطابق ہے۔ اور یہ ایک ایسا میدان ہے جس کی طرف بہت کم لوگوں کی توجہ ہے کیونکہ لوگ اردو فونٹ کی موجودہ صورت میں مزید ترقی کے خواہاں نہیں ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ فن خطاطی سے دوری ہے۔ اس دور میں شاکرالقادری کی یہ کاوش ایک عظیم کاوش ہے۔ اور یہ ان کی بے لوثی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
میں تمام اردو فونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے فرض سمجھتا ہوں کہ وہ شاکر بھائی کی محنت میں ان کا ساتھ ضرور دیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔۔
میں بھی اس کار خیر میں شامل ہونا چاہتا ہوں مگر فورم کے معاملات نہ جاننے کی وجہ سے مجھے تفصیلات کا نہیں پتا۔ کیا آپ کے لیے ممکن ہوگا کہ آپ مجھے تفصیلات بتا دیں؟
 

افلاطون

محفلین
جی ضرور۔ سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید۔ یقیناؐ برادرم شاکر القادری اردو زبان کی نہایت عظیم خدمت کر رہے ہیں۔ اور اس کار خیر میں کسی بھی قسم کی شمولیت ہم سب کیلئے باعث افتخار ہے۔ براہ مہربانی یہ دھاگہ شروع سے پڑھئیے، پھر بھی اگر کوئی مشکل درپیش آئے تو دیدہ و دل وا کیے کھڑے ہیں:):):)
 

dilll1990

محفلین
جی ضرور۔ سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید۔ یقیناؐ برادرم شاکر القادری اردو زبان کی نہایت عظیم خدمت کر رہے ہیں۔ اور اس کار خیر میں کسی بھی قسم کی شمولیت ہم سب کیلئے باعث افتخار ہے۔ براہ مہربانی یہ دھاگہ شروع سے پڑھئیے، پھر بھی اگر کوئی مشکل درپیش آئے تو دیدہ و دل وا کیے کھڑے ہیں:):):)
جی میں نے شروع سے پڑھا ہے مگر میں صحیح طور پر سمجھ نہیں سکا ۔ آپ سمجھا دیں گے؟
 

dilll1990

محفلین
جی ضرور۔ سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید۔ یقیناؐ برادرم شاکر القادری اردو زبان کی نہایت عظیم خدمت کر رہے ہیں۔ اور اس کار خیر میں کسی بھی قسم کی شمولیت ہم سب کیلئے باعث افتخار ہے۔ براہ مہربانی یہ دھاگہ شروع سے پڑھئیے، پھر بھی اگر کوئی مشکل درپیش آئے تو دیدہ و دل وا کیے کھڑے ہیں:):):)
اصل میں میں یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ الف نظامی سے رابطہ کیسے ہو گا۔
 
Top