مبارکباد تابش بھیا کو دس ہزار مراسلات کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد!

محمد تابش صدیقی صاحب

بہت بہت مبارک

گر قبول افتد زہے عز و شرف

giphy.gif
شکریہ واجد بھائی۔ زہے نصیب ۔ :)
 
جنابِ تابش صدیقی ان گنے چنے اراکین میں سے ہیں جو محفل کے ہر طبقہ فکر میں یکساں مقبول ہیں۔ دس ہزار نہایت معتدل اور متوازن مراسلہ جات کی تکمیل پر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

یوں ہی محفل کی شان و شوکت میں اضافہ کرتے رہیے۔ :):)

علی الصباح یہ لڑی دیکھی تو مبارکباد کا پیغام لکھا لیکن سمجھ نہیں آئی کہ گیا کدھر ؟ یا پھر شاید میرے سے ہی کوئی غلطی ہو گئی جو پوسٹ نہیں ہو پایا۔
 
بہت شکریہ چوہدری صاحب ۔
اللّٰہ تعالیٰ مجھے صحیح معنوں میں آپ کے گمان کے مطابق بنا دے۔ آمین
 
مبارک ہو بھیا۔
ہمارا بھی ہاتھ بٹا دیں۔۔۔ ہمارے بعد آ کے دس ہزاری ہوگئے اور ہم ابھی پہلے ہزاری ہونے کے پر بھی نہیں تول پا رہے۔:cautious:
 
محمداحمد

لائبریرین
یہاں ایک تابش بھیا ہوا کرتے ہیں؛ حد درجہ خوش مزاج اور ملنسار وغیرہ وغیرہ۔ کوشش ان کی اکثر یہی رہا کرتی ہے کہ قریب قریب ہر معاملے میں اپنی رائے سے محفلین کو مستفید فرمائیں۔ وجہ اس کی یہ بتلاتے ہیں کہ انہیں اس روئے ارضی پر خدائی خدمت گار کے روپ میں بھیجا گیا ہے۔سچ پوچھیے تو اپنی ذہانت و فطانت کے سبب وہ اس بات کے حق دار بھی ہیں کہ جملہ مسائل پر ان سے رائے طلب کی جائے، سو، ایسی صاحب الرائے شخصیت کے دس ہزار مراسلات یقینی طور پر اردو محفل کا بیش قیمت سرمایہ تصور کیے جا سکتے ہیں۔

صد فی صد متفق!
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاں، ہمیں ان کی سبک رفتاری پر حیرت ضرور ہے؛ یعنی کہ دس ہزار مراسلات کا ہدف کمال پھرتی سے پار کر گئے۔

تابش بھائی ہر معاملے میں اس خوبصورتی سے ٹانگ اڑاتے ہیں کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ اس معاملے میں بھی گھس گئے ہیں۔

اللہ کرے مراسلہ میٹر اور سبک تر :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ تابش بھائی!

بہت بہت مبارک ہو!

آپ کے دس ہزار پیغامات محفل کے سافٹ امیج کے لئے بے حد اہم ہیں۔

اللہ آپ کو محفل سے وابستہ رکھے اور یوں ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہے۔
 
غلط فہمی سے بھی؟ :unsure:
تابش بھائی ہر معاملے میں اس خوبصورتی سے ٹانگ اڑاتے ہیں کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ اس معاملے میں بھی گھس گئے ہیں۔

اللہ کرے مراسلہ میٹر اور سبک تر :)
اصل میں ٹانگ اڑانے سے زیادہ ٹانگ بچا کر گھستا ہوں۔
آمین۔
ماشاءاللہ تابش بھائی!

بہت بہت مبارک ہو!

آپ کے دس ہزار پیغامات محفل کے سافٹ امیج کے لئے بے حد اہم ہیں۔

اللہ آپ کو محفل سے وابستہ رکھے اور یوں ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہے۔
آمین۔ جزاک اللہ
 
الف عین

لائبریرین
واہ واہ، اچھی خبر سنائی۔ ماشاء اللہ۔
بہت مبارک ہو تابش یہ سنگ میل۔میں ایسے سات ہزار بارہ ہزار والے دھاگوں میں مبارکباد نہیں دیتا لیکن یہاں تو پارٹی بنتی ہے
 
واہ واہ، اچھی خبر سنائی۔ ماشاء اللہ۔
بہت مبارک ہو تابش یہ سنگ میل۔میں ایسے سات ہزار بارہ ہزار والے دھاگوں میں مبارکباد نہیں دیتا لیکن یہاں تو پارٹی بنتی ہے
شکریہ استادِ محترم ۔ پھر کب آؤں آپ کی طرف افطاری پر؟
 
Top