بے پر کی

لاریب مرزا

محفلین
اگر گانوں پر کاپی رائٹ نہ ہو تو کیا حالت ہو سکتی ہے کسی گانے کی، سماعت فرمائیں۔۔۔۔

1:
نہ ہارا ہے عشق اور نہ دنیا تھکی ہے
صبح اٹھ کے دونوں نے گلوکوز پی ہے

2:
ٹوٹ گئی چوڑی کلیّاں میں
اور ہاتھ زخمی ہو گئے

3:
میرے محبوب قیامت ہو گی
اور سبھی ذی روح مر جائیں گے

4:
خدا کرے کی قیامت ہو اور تو آئے
اسی کے ساتھ جہنم رسید ہو جائے

5:
روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا
ڈنڈا لیکے پیٹوں یا پتھر برساؤں پیا

یہ تو چند مثالیں تھیں اور جانے کیا کیا ہو جاتا۔۔۔۔
:p
 
رانا

محفلین
سعود بھائی کا جمیل قادری صاحب کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے یہ مراسلہ ابھی پڑھا:
ہم ایسا کرتے ہیں کہ ذاتی مکالمے میں آپ سے اس معاملے میں گفتگو کر کے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم نے سوچا کہ سعود بھائی ذاتی مکالمے میں کسطرح ان کا مسئلہ حل کریں گے۔:) لہذاٰ اپنے موکل کو آواز دی تو اس نے بتایا کہ ابھی تو مکالمہ شروع ہوا ہے۔۔ ہم نے کہا جتنے مراسلے بھی ہیں دو تین چار وہی دکھادو تو اس نے شروع کے یہ چند مراسلے دکھائے:
جمیل قادری: سر آپ نے کہا تھا کہ ذاتی مکالمے میں مسئلہ کریں گے تو بندہ ذاتی مکالمے میں حاضر ہے۔
سعود بھائی: :):):)
جمیل قادری: جی ی ی ؟
سعود بھائی: :):):) :):):)
جمیل قادری: سر میں کچھ سمجھا نہیں!!!
سعود بھائی: اوہ سوری برادر میں کچھ مصروف تھا۔ ہاں تو اب بتائیں کہ آپ نے اپنے اکاؤنٹ سے آخری کارڈ کتنے کا لوڈ کیا تھا؟
جمیل قادری: جی؟؟؟
سعود بھائی: اوہ سوری آپ کا تو محفل کے اکاؤنٹ کا مسئلہ تھا۔:):):) ہاں تو اپنا ای میل بتائیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
موکل کے مطابق ابھی اتنے ہی مراسلے ہوئے ہیں۔:)

اور ساتھ ہی حمیرا بہنا کا یہ مراسلہ نما مشورہ بھی پڑھا:
تو بھی اب تو صرف دعا ہی کر سکتے ہیں آپ کو میل ایڈریس کا پتا چل جائے نہیں تو جمیل قادری اصلی والا
لکھ کر نئی آئی ڈی بنا لیں
ہمیں خیال آیا کہ اس نہج پر اگر سب محفلین کے نام نئے سرے سے رکھے جائیں تو کیا صورت حال ہوگی۔:)
فاتح شاعری والا
سعود انتظامیہ والا
خلیل الرحمان پیروڈی والا
عارف ہر پاسے لَت پھسان والا
رانا شاہین والا
:):)
 
جمیل قادری: سر آپ نے کہا تھا کہ ذاتی مکالمے میں مسئلہ کریں گے تو بندہ ذاتی مکالمے میں حاضر ہے۔
سعود بھائی: :):):)
جمیل قادری: جی ی ی ؟
سعود بھائی: :):):) :):):)
جمیل قادری: سر میں کچھ سمجھا نہیں!!!
سعود بھائی: اوہ سوری برادر میں کچھ مصروف تھا۔ ہاں تو اب بتائیں کہ آپ نے اپنے اکاؤنٹ سے آخری کارڈ کتنے کا لوڈ کیا تھا؟
جمیل قادری: جی؟؟؟
سعود بھائی: اوہ سوری آپ کا تو محفل کے اکاؤنٹ کا مسئلہ تھا۔:):):) ہاں تو اپنا ای میل بتائیے۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا ہے بھائی کمال کر دیا آپ کے موکل نے کیا اندر کی خبر نکالی ہے سچ اب تک کتنی دفعہ یہ مکالمہ پڑھا ہر بار ہنس ہنس کے پیٹ میں درد ہونا شروع ہو گئی :rollingonthefloor:
ہمیں خیال آیا کہ اس نہج پر اگر سب محفلین کے نام نئے سرے سے رکھے جائیں تو کیا صورت حال ہوگی۔:)
فاتح شاعری والا
سعود انتظامیہ والا
خلیل الرحمان پیروڈی والا
عارف ہر پاسے لَت پھسان والا
رانا شاہین والا
ہاہاہااہ بہت عمدہ مزاح کے معاملے میں آج کا بہترین مراسلہ ہے:rollingonthefloor:
فاتح
 
لاریب مرزا

محفلین
"آئی ایم ٹو اولڈ ٹو ڈانس"۔۔۔۔
سعود بھائی کی اتنی مشکل اردو.!!!. ہماری تو سمجھ سے بالاتر ہے۔ اور یہ جو سمجھ میں آیا اسے پڑھ کے بے اختیار ہنسی آ گئی ہے...... اور ذہن میں ایک سوال بھی... (جان کی امان پائیں تو عرض کریں.. :D)
اکثر دوسروں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ پتہ نہیں آپ کب بڑے ہوں گے...
تو سعود بھائی!! سوال کچھ یوں ہے کہ کبھی کسی نے آپ سے کہا کہ پتہ نہیں آپ کب چھوٹے (85 سے) ہوں گے؟؟
:skywalker: (حفاظتی اقدامات) :D
 
سعود بھائی کی اتنی مشکل اردو.!!!. ہماری تو سمجھ سے بالاتر ہے۔ اور یہ جو سمجھ میں آیا اسے پڑھ کے بے اختیار ہنسی آ گئی ہے......
آپس کی بات ہے، سمجھ میں تو ہمیں بھی نہیں آئی۔ لیکن کسی سے کہیے گا مت ورنہ آپ کے بھائی کی رہی سہی ادھ کٹی ناک کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ البتہ ہنسنے پر بالکل پابندی نہیں! :) :) :)
اور ذہن میں ایک سوال بھی... (جان کی امان پائیں تو عرض کریں.. :D)
اکثر دوسروں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ پتہ نہیں آپ کب بڑے ہوں گے...
تو سعود بھائی!! سوال کچھ یوں ہے کہ کبھی کسی نے آپ سے کہا کہ پتہ نہیں آپ کب چھوٹے (85 سے) ہوں گے؟؟
:skywalker: (حفاظتی اقدامات) :D
عربی قواعد کے مطابق اسم کی ایک تقسیم ان کی اعراب کی بنیاد پر بھی ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک قسم تو وہ ہوتی ہے جو اپنے عوامل کے مطابق اپنی ہئیت و اعراب بدل لیتی ہے اور ایسوں کو معرب کہتے ہیں۔ ان کے بر عکس دوسری قسم مبنی کہلاتی ہے۔ مبنی کو عام فہم زبان میں ایسے کہہ لیں کہ "حضرت داغ جہاں بیٹھ گئے بیٹھ گئے"۔ بس کچھ ایسا ہی قصہ ہماری اس پچاسی کا بھی ہے۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
آپس کی بات ہے، سمجھ میں تو ہمیں بھی نہیں آئی۔ لیکن کسی سے کہیے گا مت ورنہ آپ کے بھائی کی رہی سہی ادھ کٹی ناک کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ البتہ ہنسنے پر بالکل پابندی نہیں! :) :) :)
ہاہاہا.. جی، ٹھیک ہے.. :)
ویسے آپ کی یہی ایک بے پر کی ہے جو واقعی "بے پر کی" اڑائی آپ نے۔ :D
 
ھائیں!! o_O
:p:p
سعود بھیا!! آپ نے اپنی ثقیل اردو سے معصوم سی بہنا :D کو ڈرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے...:sneaky:
دراصل بات یہ ہے کہ آپ کا واسطہ ایک بہت شریر قسم کی بٹیا سے پڑ گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ بٹیا کی اس بے ضرر سی شگفتگی کا برا نہیں منائیں گے.. :)
 
آخری تدوین:
ہاہاہا.. جی، ٹھیک ہے.. :)
ویسے آپ کی یہی ایک بے پر کی ہے جو واقعی "بے پر کی" اڑائی آپ نے۔ :D
یہ تجزیہ عینک کے بغیر کیا گیا لگتا ہے، کیونکہ اس میں "پر" موجود ہے۔ :) :) :)
آپس کی بات ہے، سمجھ میں تو ہمیں بھی نہیں آئی۔ لیکن کسی سے کہیے گا مت ورنہ آپ کے بھائی کی رہی سہی ادھ کٹی ناک کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ البتہ ہنسنے پر بالکل پابندی نہیں! :) :) :)
 
ھائیں!! o_O
:p:p
سعود بھیا!! آپ نے اپنی ثقیل اردو سے معصوم سی بہنا :D کو ڈرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے...:sneaky:
ڈریں لاریب بٹیا کے دشمن۔ ہماری مجال جو ہم ایسا کچھ سوچیں بھی۔ یہاں تو اردو کے بھی لالے پڑے ہیں، چہ جائیکہ ثقیل اردو۔ :) :) :)
دراصل بات یہ ہے کہ آپ کا واسطہ ایک بہت شریر قسم کی بٹیا سے پڑ گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ بٹیا کی اس بے ضرر سی شگفتگی کا برا نہیں منائیں گے.. :)
لیں، یہاں تو دونوں جملے دو مختلف دستانیں بیان کر رہے ہیں۔ اگر ہمارا پالا اتنی ہی شریر قسم کی پری بٹیا رانی سے پڑا ہوتا تو وہ چھوٹتے ہی خفیف سا معذرت نامہ نہ جڑ دیتیں۔ الٹا جاتے جاتے شاید ٹھنڈے پانی کا لوٹا اوپر انڈیل کر کھلکھلاتے ہوئے بھاگ جاتیں۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
الٹا جاتے جاتے شاید ٹھنڈے پانی کا لوٹا اوپر انڈیل کر کھلکھلاتے ہوئے بھاگ جاتیں۔ :) :) :)
ہاہاہاہاہا!! :ROFLMAO: شرارت کا یہ نیا طریقہ آپ نے خود بہنا کو بتایا ہے، وہ بھی اتنے شدید موسم میں.. اب اگر کبھی بن بادل برسات ہوئی آپ پہ تو مجھے الزام مت دیجیئے گا۔ :p
 
ہاہاہاہاہا!! :ROFLMAO: شرارت کا یہ نیا طریقہ آپ نے خود بہنا کو بتایا ہے، وہ بھی اتنے شدید موسم میں.. اب اگر کبھی بن بادل برسات ہوئی آپ پہ تو مجھے الزام مت دیجیئے گا۔ :p
وہ اور ہوں گے جو ایسی دھمکیوں سے ڈر جائیں (ہمیں تو عادت پڑ چکی ہے)۔جہاں اتنی سردی ہے وہاں برفانی پانی کا ایک لوٹا اور سہی۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
کہتے ہیں کہ ایک شخص کمانے کی غرض سے اپنے گاؤں سے دور کسی شہر کو گیا۔ کچھ عرصہ بعد اس نے واپسی کی ٹھانی اور گھر تار بھیج کر اطلاع کرا دی کہ فلاں روز گھر آؤں گا۔

خیر اس گاؤں سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ایک ریلوے اسٹیشن تھا جہاں سے ایک کچی سڑک گاؤں کو جوڑتی تھی۔ ٹرین آ کر پلیٹ فارم پر رکی تو وہ شخص اس سے باہر آیا اور چاروں سمت نظریں دوڑائیں کہ سامان لیجانے کے لئے گھر سے نوکر اور استقبال کے لئے دوسرے افراد خانہ ضرور آئے ہونگے۔

تھوڑی دیر بعد اس کی نگاہ نوکر پر جا پڑی جو کہ منھ لٹکائے مردہ چال سے ادھر ہی بڑھا آ رہا تھا۔ قریب پہونچنے پر جو مکالمہ سننے میں آیا ملاحظہ فرمائیے۔

پردیسی: کیا ہوا منھ کیوں لٹکائے ہو۔ باقی لوگ کہاں ہیں۔
نوکر: حضور آپ کا کتا مر گیا۔
پردیسی: میرا کتا مر گیا! کیسے؟
نوکر: لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نے گھوڑے کا سڑا گوشت کھا لیا تھا۔
پردیسی: گھوڑے کا سڑا گوشت! کہاں سے آیا گھوڑے کا سڑا گوشت؟
نوکر: وہ مالک کیا ہے کہ جب اصطبل میں آگ لگی تو لوگ گھوڑے کو اس سے زندہ نکال پانے میں ناکام رہے۔
پردیسی: کیا کہا! میرا گھوڑا مر گیا! کیسے آگ لگی اصطبل میں؟
نوکر: حضور اس وقت میں تو تھا نہیں پر جو موجود تھے وہ بتاتے ہیں کہ جب گھر میں آگ لگی تو ایسی بے قابو ہوئی کہ اصطبل تک جا پہونچی۔
پردیسی: کیا بکتے ہو گھر میں آگ لگ گئی! کیسے؟
نوکر: ہاں حضور آپ والد صاحب کا جنازہ گھر سے نکل رہا تھا تو بے دھیانی میں مشعل کی آگ دروازے کے پردے کو جا لگی۔
پردیسی: بند کرو یہ بکواس! میرے والد کا انتقال کیسے ہوا آخر؟ کیونکر ہوا؟
نوکر: حضور میں کیا بتاؤں ویسے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس عمر میں جوان بہو کی ناگہانی موت کی خبر برداشت نہ کر سکے اور دل کا دورہ پڑ گیا۔
پردیسی: باپ رے!!!!!

ڈاکٹر بلاؤ شاید دل کا دورہ پڑا ہے!!
ہاہاہاہا... :ROFLMAO:
زبردست!!!
 
عمراعظم

محفلین
تمام مولانا حضرات نے اصل اسلام (امن اور انسان دوستی) قبول کر لیا اور ایک ہی فرقے(اسلام ) میں ضم ہو گئے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
چلیے قصہ سناتے ہیں ہم آپ کو اپنی کام چوری کا۔۔ جی نہیں اس کے بعد ہمیں کام چور نہیں سمجھنا! ۔۔آئی سمجھی!:cautious:

شاپنگ پر جانا ہمارے لیے کبھی دلچسپی کا باعث نہیں رہا لیکن بات جب اپنے لیے کچھ خریدنے کی ہو تو جانے میں کوئی حرج بھی نہیں :happy:
ہمیشہ کی طرح آج بھی شاپنگ سے لوٹے تو تھکن سے برا حال تھا ، گھر میں داخل ہوتے ہی اماں جان کو کہنا شروع کر دیا کہ اب ہم سوئیں گے۔:yawn:چھوٹی بہنوں کو اپنی لائی ہوئی چیزیں دکھائیں تو اس دوران امی بڑے بھیا سے بات کرنے ان کے کمرے میں چلی گئیں وہاں سے ان کی جو واپسی ہوئی کہ ہماری شامت آئی ۔۔ :( بولیں چار چھٹیاں تھیں تم لوگوں سے یہ نہیں ہو سکا کہ بڑے بھیا کا کمرہ صاف کر دو ، ذرا احساس نہیں ہے تم لوگوں کو ۔۔ ہم نے کہا بڑے بھیا خود یاد کروا دیتے ناں پر نہیں یہ بھی ہم ہی یاد کریں :embarrassed:، بہیترے اس دوران اپنے کیے ہوئے کام گنوائے لیکن اماں جان کوخوب غصہ آیا ہوا تھا سو شاپنگ کے دوران کھائی ہوئی چاٹ کے ساتھ ڈانٹ بھی کھا کر ہمیں تو بدہضمی کا ڈر ہونے لگا:skull:۔۔ سچی بتائیں تو ہمیں بڑا ہی رونا آیا ۔ ۔:cry:
اماں جان اس دوران نیچے گئیں تو ہمیں پھر اپنی تھکان کا شدت سے احساس ہونے لگا سو بڑے بھیا کے کمرے کی صفائی کسی اور دن پر ڈال کر ہم اٹھے اور دوڑ کر اپنے بستر میں گھس گئے۔ زیادہ تھکن میں ہمیں نیند ذرا دیر سے ہی آیا کرتی ہے تو ابھی جاگ ہی رہے تھے کہ اماں جان کی آواز اپنے کمرے میں سنائی دی ہم چپکے سے لیٹے رہے :donttellanyone: نانی اماں نے ہمارے بارے میں پوچھا تو اماں جان بولیں ڈانٹ کھا کر بھیا کے کمرے کی صفائی کرنے گئی ہوگی اب احساس ہوگیا ہوگا ناں۔۔۔افف ہم بستر میں ذرااور دبک گئے کہ کہیں اماں جان ہمارے بستر کی طرف نہ دیکھ لیں ورنہ تھوڑی اور عزت افزائی ہو جاتی:noxxx:۔۔
اب کریں تو کیا کریں اوپر سے اماں جان کو ہمارے ہی کمرے میں نماز پڑھنی تھی:worried:، ادھر اماں جان وضو کرنے واش روم میں گئیں اور ادھر ہم موقع غنیمت جان کر چپکے سے اٹھے، اپنے جوتے ہاتھوں میں پکڑے اوردبے پاؤں کمرے سے باہر دوڑ لگا دی ، دوسرے کمرے سے جا کر جھاڑو اٹھا یا اور اوپر بھیا کے کمرے کی صفائی کرنے بھاگ گئے:openmouthed:
بھیا ہمیں دیکھ کر خوب ہنسے کیونکہ وہ پہلے ہماری عزت افزائی سن چکے تھے ۔ قصہ مختصر ہم نیچے تشریف لائے تو مٹی میں اٹے ہوئے لیکن سرخرو تھے کہ آخر اماں جان نے ہم جو سے امید کر رہی تھیں ہم نے وہی کیا:daydreaming:۔۔۔ اور اب یہ بے پر کی ہم اماں جان کو بالکل نہیں پڑھانے والے۔۔کیوں؟۔۔۔ بس ہماری مرضی! :idontknow2:
ہائے اللہ جی!!! یہ کب لکھا میں نے :rollingonthefloor::laughing:
اب تو میں اور بھی کام چور ہوگئی ہوں ۔۔ہے کوئی تک! :noxxx:
 
Top