بے پر کی

عائشہ عزیز

لائبریرین
1- "ہائے اللہ جی"، بھئی اب ایک مرد کے منہ سے، کم از کم مجھے، تو اچھا نہیں لگ رہا۔​
2- "ہائے اللہ جی" آج اپنی بیوی کے منہ سے سنا تو میرے منہ سے نکل گیا کہ اپنی عمر دیکھو اور اپنا تکیہ کلام دیکھو، اور یوں اُس کے اِس جملے کا حساب برابر ہوا کہ اپنی عمر دیکھو اور اپنی حرکتیں دیکھو۔​
3- "ہائے اللہ جی"، "ہائے اللہ جی"، سب کتنے پیار سے اللہ کو یاد کر رہے ہیں، کہیں انہوں نے جوابی یاد کر لیا تو؟​
4- "ہائے اللہ جی" پر عائشہ نے قلم اٹھایا تو کیا خوب لکھا​
5- "ہائے اللہ جی" اب پانچواں جملہ کیسے لکھوں​
ہائے اللہ جی !! وراث لالہ میرا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا ہے :rollingonthefloor:

جزاک اللہ !
 
وہ والی ناں ہیوی بائیک تھی ییلومیں ۔۔یاد نہیں آیا بھیا میں نے یہاں اس کی تصویردیکھی تھی۔۔۔ ہی ہی ہی میں تو یوں ہی کہہ رہی ہوں بھیا :)

جو بائک ہمارے نام سے تھی وہ تو بیچ دی گئی تھی پھر وہ پیلی والی بائک ہمارے امریکہ آنے کے بعد خریدی گئی تھی جو کہ کسی اور کے نام سے ہوگی۔ لیکن آپ فکر نہ کریں، آپ کے جس کسی بھیا کے نام سے ہو آپ کو مل جائے گی، جب بھی آپ اس بائک کے پاس جائیں گی۔ ویسے آپ نے بتایا نہیں کہ آپ اس پر بیٹھ کر بغیر پر کے اڑ جانا چاہیں گی یا بس تصویر بنوانے پر اکتفا کریں گی؟ :) :) :)
 
بھیا آپ کو یاد نہیں ہم پردار ہیں۔:rollingonthefloor:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:applause: واہ۔ عائشہ تعریف کے لئے الفاظ نہیں مل رہے۔ ناعمہ کے الفاظ میں صرف 'شاباشے' ہی کہوں گی۔ ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا ہے۔ اور اب لکھتی رہئیے گا۔ :thumbsup:
یاد آیا کہیں اسی خفیہ منصوبے پر ہی تو کام نہیں ہو رہا تھا :thinking: ہیں جی؟ اگر ایسا ہے تو اکثر ایسا کرتی رہا کریں۔ :smile2:
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن چاچو مجھے بائیک اچھی لگتی ہے ناں وہ والی جو بھیا کے پاس ہے :)

بھیا کو پیدل کرنے کا ارادہ ہے کیا؟ تم ادھر سے ہی کوئی لے لو۔ بلکہ یہ والی لے لو۔

marian1.jpg
 
1-ہاے اللہ جی۔۔۔ کتنا اچھا لگتا تھا اس کے منہ سے یہ کہنا۔
2-ہاے اللہ جی۔۔ جیسے ہی اس نے کہا میں سمجھ گیا کہ دال میں کچھ کالا ھے۔
3-ہاے اللہ جی یہ فقرہ عائشہ عزیز نے سوچتے وقت بیچارے مرد حضرات کا بھی نا سوچا کہ وہ کیسے یہ بھاری بھر کم منہ سے یہ فقرہ ادا کرپاے گے۔
4-ہاے اللہ جی۔۔۔۔ شمشاد بہن اور سوری بھائی بھی اس دوڑ میں موجود ہیں۔
5- ہاے اللہ جی ۔۔۔ دیکھو تو دیکھو محمد وارث صاحب اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔۔۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
:applause: واہ۔ عائشہ تعریف کے لئے الفاظ نہیں مل رہے۔ ناعمہ کے الفاظ میں صرف 'شاباشے' ہی کہوں گی۔ ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا ہے۔ اور اب لکھتی رہئیے گا۔ :thumbsup:
یاد آیا کہیں اسی خفیہ منصوبے پر ہی تو کام نہیں ہو رہا تھا :thinking: ہیں جی؟ اگر ایسا ہے تو اکثر ایسا کرتی رہا کریں۔ :smile2:
جزاک اللہ اپیا
جی اسی پر کام ہورہا تھا ۔۔ہی ہی ہی :)
 
شمشاد

لائبریرین
ہائے اللہ جی ۔۔۔۔۔ لڑکیوں کا مشہور و مقبول تکیہ کلام ہے۔ بلکہ چادر کمبل بلکہ پورا بستر کلام ہوتا ہے۔
ہائے اللہ جی ۔۔۔۔۔ اس نے میتھ میں اتنے زیادہ نمبر لے لیے۔
ہائے اللہ جی ۔۔۔۔۔ اس کے کپڑے تو دیکھو، کتنے پرانے فیشن کے ہیں۔
ہائے اللہ جی ۔۔۔۔۔ میم نے کتنا مشکل پپیر بنایا ہے، مجھے تو اس کے آنسر ہی نہیں آتے۔
ہائے اللہ جی ۔۔۔۔۔ تم نے تو مجھے ڈرا ہی دیا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
تُک سے تُک بندی تک ۔۔۔ ہے کوئی تُک !!!

دو حرفوں سے مل کر بنا یہ لفظ تُک بھی ہر بات میں گھس آتا ہے۔ اب دیکھیے ناں کوئی تُک ہے بھلا ، آپ کسی ایسے بندئے کو لکھنے کا بولیں جسے لکھنے کی الف ب بھی نہ پتا ہو اور یہی نہیں لکھنے کا نام سن کر وہ غائب ہونے کی دھمکیاں بھی دے اور ان دھمکیوں کی بھی ایک ہی کہی ! ہم جتنی چاہے دھمکیاں دیں کسی پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا ۔ ہم چھوٹے ہیں ناں اور آپ کو تو پتا ہے چھوٹوں کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی شاید اسی لیے ہماری باتیں بھی بے تُکی سمجھی جاتی ہیں :( ۔۔کوئی تُک ہے بھلا !

ویسے تو اس تُک کی کوئی تُک نہیں ہوتی کہیں خوامخواہ ہی تُک نکل آتی ہے پر کہیں تلاش کرنے سے بھی کسی بات کی کوئی تُک نہیں بنتی۔ کچھ لوگوں کو ہر بات کی تُک چاہیے ہوتی ہے بغیر تُک کے ان سے کوئی بات ہضم نہیں ہوتی۔ ایسے لوگوں سے گزارش ہے کہ ہماری تحریر نہ پڑھیں ورنہ ان کا ہاضمہ خراب ہوجائے گا۔ :ROFLMAO:
ویسے آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا ہم نے تُک کی گرادن لگا دی ہے اور وہ بھی بے پر کی والے دھاگے میں ۔۔یعنی ہے کوئی تُک ! ۔۔۔ آپ کو زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں اس بے تُکی تحریر کی بھی ایک تُک ہے جو ایک بھیا اور اپیا ہی جانتے ہیں بس !!!

کچھ لوگ تُک بندی لکھ کر تُک بند بھی بن جاتے ہیں یعنی وہ اس سے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی لکھی گئی تُک بندی کی بھی ایک تُک ہے۔ اب چاہے دوسروں کی اس کی تُک ملے یا نہ ملے۔ ویسے یہ بات ہمارے تُک بند بھیا کے لیے نہیں ہے کیونکہ انہوں نے بچپن ہی سے تُک بندی لکھنا شروع کردی تھی یعنی اب تک تو ان کی تُک بندیوں کی اچھی خاصی تُک بن گئی ہے۔ آپ نے حال ہی ان کی لکھی گئی ایک خوبصورت تُک بندی بھی پڑھی ہوگی۔اور ایک ہم ہیں کہ ہمیں بے تُکی تُک بندی بھی لکھنی نہیں آتی۔ حد ہوگئی !!! ۔۔کوئی تُک ہے بھلا ! نہ تو ہمیں مشکل اُردو آتی ہے، نہ ہی بے پر کی اڑانی آتی ہے اور اب لسٹ میں ایک اور اضافہ تُک بندی بھی نہیں آتی۔:noxxx:
پر ہم کیوں کسی کو کہیں کہ ہمیں تُک بندی سکھا دیں ایسے کہنے کی بھی کوئی تُک ہے بھلا ! کسی نے مشکل اردو تو سکھائی نہیں اب تک۔۔ارے ! ہم تو اس تُک اور بے تُکی کے درمیان گھن چکر بن کر رہ گئے ہیں۔ کہیں آپ ہماری باتوں کی تُک تلاش کرنے مت لگ جائیے گا۔

اب تو ہمیں ڈر لگ رہا ہے کہ سعود بھیا نے آکر ہماری بے تُکی تحریر پڑھی تو وہ کہیں گے "بٹیا رانی آپ کی اس بے تُکی تحریر کی ہمارے دھاگے میں کوئی تُک نہیں بنتی ، کیا خیال ہے اس کو نکال باہر کیا جائے؟" پر ہم نے بھی سوچ لیا ہے ہم ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے آخر ان کو بھی تو سزا ملنی چاہیے ناں جو ہمیں بار بار لکھنے کو بولتے تھے۔امید ہے یہ سزا ایک سال کے لیے کافی ہوگی۔ باقی رہ گئیں اپیا تو ہماری کیا جرات کہ ان کو سزا دینے کا سوچیں بھی ۔۔! :)
 
سارہ خان

محفلین
ہاہاہا عائشہ اتنی "تکی " تحریر کو بے تکی کہنے کی بھی کوئی تک ہے بھلا ۔۔ :) ہاں بس ایک سال کی سزا بہت ہی بے تکی ہے :pایسی تحریریں بار بار آتی رہنی چاہییں اچھا ۔۔ :battingeyelashes:
 
ڈھیر سارے الفاظ اور ڈھیر سارے فقرے گونج رہے ہیں جو ہم ننھی پری کی اس تک انداز بے پر کی اڑانے پر لکھنا چاہتے ہیں لیکن شاید اتنا ہی کہنا کافی ہوگا کہ اس دھاگے کو اصلی معنی اگر کسی چیز نے بخشا ہے تو وہ بلا شبہہ ہماری بے حد عزیز اور دلاری ننھی پری عائشہ عزیز بٹیا رانی کی با کمال تحریریں ہیں!!! :) :) :)

ننھی پری! کاش ہمارے لئے یہ ممکن ہوتا تو ہم آپ کو ایک خوبصورت سا قلم بطور ہدیہ ضرور پیش کرتے۔ :) :) :)
 
بھیاااااااااااااااااااااااااا
 
Top