بےبی ڈول میں سونے دی................( زریاب شیخ)

zaryab sheikh

محفلین
فرض کرلیں پاکستان ایک حسین و جمیل لڑکی ہے، پنجاب اس کا لباس ، سندھ اس کا حجاب، بلوچستان اس کی لالی اور خیبرپی کے اس کی معصومیت ہے، اب ذرا سوچیں بھارت، امریکہ، روس، اسرائیل ، تحریک طالبان یہ سب غنڈے ہیں جو اس لڑکی کی عزت لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اگر یہ دشمن پنجاب کو نقصان پہنچائیں گے تو لڑکی کا لباس تار تار ہوگا اور دنیا بھر میں اس لڑکی کی جگ ہنسائی ہوگی، اگر سندھ کو تار تار کردیں تو اس لڑکی کی شوخ اور چنچل ادائیں ہی ختم ہو جائیں گی ، اگر بلوچستان کو کچھ ہو جائے تو اس لڑکی کی خوبصورتی ہی ختم ہو جائے گی اور خیبر پی کے کو تباہ کردیا جائے تو اس کی معصومیت کی دھجیاں اڑ جائیں گی ، جس طرح ایک لڑکی کو اپنی عزت ، اپنی معصومیت، اپنی لالی سے محبت ہوتی ہے اسی طرح اس لڑکی کو بھی محبت ہے ، پچھلی حکومت نے تو اس لڑکی پر گلگت بلتستان کا صوبہ بنا کر ڈوپٹہ بھی رکھ دیا تھا جس سے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے، ہم سب کو مل کر اس کی عزت بچانی ہے ، اگر اس کی عزت نہیں رہی تو پھر دنیا بھر میں پاکستانیوں کی عزت ہر کوئی تار تار کرتا پھر ے گا۔
 
ساجد

محفلین
شیخ صاحب ، آپ کی تحریر بہت خوبصورت ہے لیکن جس نے "بے بی ڈال میں سونے دی" گایا ہے وہ تو خود ہمہ وقت "تار تار " ہونے کے لئے بے تار رہتی ہے ۔ کہاں تشبیہ جوڑ دی ، عالی جاہ :)
 
فرض کرلیں پاکستان ایک حسین و جمیل لڑکی ہے، پنجاب اس کا لباس ، سندھ اس کا حجاب، بلوچستان اس کی لالی اور خیبرپی کے اس کی معصومیت ہے، اب ذرا سوچیں بھارت، امریکہ، روس، اسرائیل ، تحریک طالبان یہ سب غنڈے ہیں جو اس لڑکی کی عزت لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اگر یہ دشمن پنجاب کو نقصان پہنچائیں گے تو لڑکی کا لباس تار تار ہوگا اور دنیا بھر میں اس لڑکی کی جگ ہنسائی ہوگی، اگر سندھ کو تار تار کردیں تو اس لڑکی کی شوخ اور چنچل ادائیں ہی ختم ہو جائیں گی ، اگر بلوچستان کو کچھ ہو جائے تو اس لڑکی کی خوبصورتی ہی ختم ہو جائے گی اور خیبر پی کے کو تباہ کردیا جائے تو اس کی معصومیت کی دھجیاں اڑ جائیں گی ، جس طرح ایک لڑکی کو اپنی عزت ، اپنی معصومیت، اپنی لالی سے محبت ہوتی ہے اسی طرح اس لڑکی کو بھی محبت ہے ، پچھلی حکومت نے تو اس لڑکی پر گلگت بلتستان کا صوبہ بنا کر ڈوپٹہ بھی رکھ دیا تھا جس سے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے، ہم سب کو مل کر اس کی عزت بچانی ہے ، اگر اس کی عزت نہیں رہی تو پھر دنیا بھر میں پاکستانیوں کی عزت ہر کوئی تار تار کرتا پھر ے گا۔
اس لڑکی کی عزت بچانے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے کسی فوجی جوان سے بیاہ دیا جائے۔۔۔۔۔:love:
 
Top