بی بی سی اور امت ساتھ ساتھ

فخرنوید

محفلین
news-79.gif


اب بی بی سی .......

پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل پرویز کا ایک گانا سامنا آیا ہے جس میں وہ استاد حامد علی خان کے ساتھ کلاسیکل گانا ’سیاں نظر تو سے لاگی رے‘ گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ یوٹیوب پر موجود ہے جس میں سابق صدر پرویز مشرف بظاہر اپنے دور حکومت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں استاد حامد علی خان کے ساتھ گانا گاتے نظر آتے ہیں۔

صدر پرویز مشرف کے ہمراہ ان کے وزیر اعظم شوکت عزیز بھی نظر آ رہے ہیں۔ شوکت عزیز بھی گنگانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مائیک جنرل مشرف کے پاس ہے۔

صدر مشرف اتنے ماہرانہ انداز میں استاد حامد علی خان کا ساتھ دیتے ہیں کہ ایک موقع پر ممتاز کاسیکی استاد بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہے سکتے اور ’واہ واہ‘ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ دھن اٹھانا تو بہت ہی مشکل تھا جس کو انہوں نے اتنی آسانی سے کر لیا ہے۔

یہ ویڈیو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان میں ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد پولیس نےان کے خلاف سپریم کورٹ کےججوں کو حراست میں لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پاکستان کے چوتھے فوجی سربراہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

صدر مشرف کے دور میں موسیقی کے ایک پرگرام میں فیڈرل بیورو آف رینویو کے سربراہ اور صدر پرویز مشرف کے قریبی دوست عبداللہ یوسف ایک گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔صدر مشرف اس تقریب میں موجود تھے۔خیال کیا جاتا ہے کہ صدر مشرف نے اپنے گلوکاری کے جوہر اسی تقریب میں دکھائے لیکن یہ ویڈیو اب سامنے آئی ہے۔

یوٹیوب پر جنرل پرویز مشرف کی اس ویڈیو کو ابتک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔





تقابل خود کر لیں ............ ایک امت نیوز ......... دوسری بی بی سی رپورٹ
 

فاتح

لائبریرین
"تم سے پہلے کی قومیں اسی لئے برباد ہوگئیں کہ جب کوئی بڑا آدمی جرم کرتا تو اس کو چھوڑ دیتے اور جب معمولی آدمی جرم کرتا تو وہ سزا پاتا۔ خدا کی قسم اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو اس کا ہاتھ بھی کاٹا جاتا": حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
اور ہم یہاں "امتی" اور "غیر امتی" چوروں میں تخصیص کر رہے ہیں۔
 
Top