بی اے میں داخلہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔
میرے خیال میں وہی بھیا جی جو ایف اے۔ایف ایس سی کا ہوتا ہے۔
اور ایف ایس سی میں ویسے جیسے میٹرک میں۔
میٹرک کے لئے مڈل اور پرائمری والا طریقہ ہی رائج ہے۔
اور اس طریقے کو جاننے کے لئے نرسری والا طریقہ جاننا مفید رہے گا۔
 

ابن توقیر

محفلین
اور ایف ایس سی میں ویسے جیسے میٹرک میں۔
میٹرک کے لئے مڈل اور پرائمری والا طریقہ ہی رائج ہے۔
اور اس طریقے کو جاننے کے لئے نرسری والا طریقہ جاننا مفید رہے گا۔

سُپرسمائلس
نہیں ایف ایس سی یا ایف اے کا میٹرک سے الگ ہوتا ہے۔کیونکہ مجھے یاد ہے کہ میٹرک تک اسکول میں ساتھ ایک بزرگ جا کر انٹری کروا آتے تھے۔باقی معاملات اسکول انتظامیہ والے خود ہی سنبھال لیتے تھے مگر ایف ایس سی میں رولا ہوا تھا کہ خود ہی "دوڑ پج" کرنی پڑی تھی۔
پھر انٹرمیڈیٹ کے بعد بھی وہی طریقہ کار رہا تھا گریجویشن کے لیے ہمارے ڈگری کالج میں۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
چھوٹے بھیا کیا آپ نے پہلے کسی پرائیویٹ ادارے سے ایف اے کیا ہے؟
کسی بھی گورنمنٹ کالج میں داخلے کے لیے وہاں کا پراسپیکٹس اور فارم حاصل کیجئے بقیہ معلومات آپ کو اس پراسپیکٹس سے مل جائیں گی..ویسے ہر کالج اپنا میرٹ متیعن کرتا ہے اور میرٹ کی شرط پر پورا اترنے پر داخلہ مل جاتا ہے..انٹرویو نہیں ہوتا عموماً..ہوتا بھی ہو گا کسی ادارے میں تو بھی فارمیلٹی کے طور پر :)
 

ابن توقیر

محفلین
انٹرویو وغیرہ کا تو کوئی چکر نہیں ہوتا?

نہیں بھائی جی۔جہاں تک میری معلومات اور ذاتی تجربہ ہے انٹرویو وغیرہ کا کوئی سلسلہ نہیں ہوتا۔اسی لیے اوپر ذکر بھی کیا تھا کہ یقینی بی اے کے داخلے سے قبل ایف اے کی ڈگری آپ کے پاس ہوگی۔
اگر آپ نے گورنمنٹ کالج سے ایف اےکیا ہے تو وہی پراسس ہوتا ہے بی اے کے داخلے کا بھی۔
وگرنہ یہ کوئی اتنا پریشان کن مسئلہ نہیں ہے۔کالج کی پراسپکٹس لیں۔مضمون کا انتخاب کریں اور فارم وغیرہ جمع کروادیں۔آسانی سے داخلہ ہوجائے گا۔بس کوشش کریں کہ جلدی اس مرحلے سے گزر جائیں وگرنہ کہیں تاریخ ہی نہ گزر جائے۔
 

اے خان

محفلین
کے ۔پی ۔کے،کا طریقہ کار کچھ یوں ہے ۔
  1. میٹرک کا پرویژنل سرٹیفیکیٹ ۔
  2. میٹرک کی (ڈی۔ایم ۔سی)
  3. (ایف ۔اے ) یا (ایف ۔ایس۔ سی )کی ڈی۔ایم۔سی
  4. اسکول یا کالج کریکٹر سرٹیفیکیٹ
  5. ڈومیسائل
چار عدد تصاویر ، اپنے یا والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور مندرجہ بالا دستاویزات کی دو عدد فوٹو کاپیاں سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے تصدیق شدہ
 

اے خان

محفلین
انٹرویو میں عام طور پر نام اورعلاقے کا پوچھا جاتا ہے۔ اور اصل اسناد دیکھتے ہیں۔ اور کچھ نہیں ہوتا ۔
 
Top