ناصر کاظمی " بیگانہ وار اُن سے ملاقات ہو تو ہو "

طارق شاہ

محفلین
غزل
ناصرکاظمی
بیگانہ وار اُن سے ملاقات ہو تو ہو
اب دُوردُور ہی سے کوئی بات ہو تو ہو
مشکل ہے پھرمِلیں کبھی یارانِ رفتگاں
تقدیر ہی سے اب یہ کرامات ہو تو ہو
اُن کو تو یاد آئے ہُوئے مدّتیں ہُوئیں
جینے کی وجہ اور کوئی بات ہو تو ہو
کیا جانوں کیوں اُلجھتے ہیں وہ بات بات پر
مقصد کچھ اِس سے ترکِ ملاقات ہو تو ہو
ناصرکاظمی
 

طارق شاہ

محفلین
اُن کو تو یاد آئے ہُوئے مدّتیں ہُوئیں
جینے کی وجہ اور کوئی بات ہو تو ہو
واہ، بہت خوب۔
جناب عاطف بٹ صاحب!
غزل پر اظہارِ خیال اور داد کے لئے ممنون ہوں!
دلی خوشی ہوئی کہ میرا یہ انتخاب آپ کو پسند آیا
بہت خوش رہیں
 
Top