بیچارا میرا ڈونا

عثمان رضا

محفلین
اطالوی پولیس نے ماضی میں ٹیکس کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر ارجنٹائن کے سابق فٹبال کھلاڑی اور موجودہ کوچ ڈیئیگو میراڈونا کے کانوں کے بندے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی کا تعلق ماضی کے ان دنوں سے ہے جب وہ نپولی میں فٹبال کھیلا کرتے تھے۔




ٹیکس کے معاملات سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انہوں نے عدالتی احکام کے تحت لیا ہے جس کے مطابق میراڈونا کو دیکھتے ہی ان کے پاس موجود کسی بھی مہنگی چیز کو پولیس قبضے میں لینے کا اختیار رکھتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا ’ہم انہیں رولیکس گھڑیاں پہنے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ جب بھی وہ اٹلی کا دورہ کریں گے، ان کی ملکیت میں موجود ہر مہنگی چیز پولیس قبضے میں لینے کا اختیار رکھتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے دوران میراڈونا نے بہت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا۔

میراڈونا کا کہنا ہے کہ ان کے کلب کو یہ رقوم ادا کرنی چایئے تھیں جن کے لیے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے ان کے ایک اطالوی ٹی وی شو کی فیس کی رقم قبضے میں لی تھی۔


مآخذ و مکمل
 
Top