بیوٹی آئٹمز

ملائکہ

محفلین
لاحول ولا ۔۔۔ آپ کیا کرتے پھر رہے ہیں اس دھاگے میں چلیئے چلیئے راستہ ناپیئے اپنا :heehee: ۔۔حد ہو گئی سولہ سنگھار سے آپکو کیا غرض یہ خالصتاََ خواتین کا شعبہ ہے ۔:battingeyelashes:
دیکھ رہے ہونگے اپنی وائف کے لئے اگلا گفت کونسا لیں:)
 
عندلیب کی سولہ سنگھار​
کی فہرست یقینا بہت کارآمد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو اتنی ساری چیزوں کا پتہ ہی نہیں تھا :)
1 ٹیکہ​
2 جھومر​
3 ناک کی دال​
4 کان کی بالیاں (جھمکا یا کچھ اور)​
5 ڈنڈ پڑی​
6 کہنی کے کڑے​
7 بھٹہ یعنی (کان کی لولکی میں جھمکے کے علاوہ کانکی ڈنڈی پر بھی دو سوراخ ہوا کرتے تھے جس میں دو پھول نما زیور پہنے جاتے تھے)​
8 کلائی کے کڑے​
9 کلائی کی چوڑیاں​
10آرسی​
11 انگوٹھیاں​
12 گلے کا زیور کالی پوت (جس کے بغیر سہاگن کھانا نہیں کھایا کرتی تھیں)​
13 کمر پٹہ کمر کا بیلٹ(چاندی یا سونے کا)​
14 لونگ کا جھیلہ اور کنجیوں کا جھیلہ​
15 پیر کے ٹخنوں کے کڑے(اکثر چاندی کے)​
16 پیر کی جھانجر( پازیب یا چین)​
17 انگوٹھے کی پٹی( پیر کے)​
18 پیر کی انگلیوں کی پٹیاں (بچھوے)​
19 چوٹی کے پھول جو سونے کے ہوتے تھے​
 

زونی

محفلین
افففف یہ سولہ سنگھار پڑھ کے سمجھ اتی ھے پچھلے وقتوں میں خواتین کی مصروفیت کیا ہوا کرتی تھی :p
 

ملائکہ

محفلین
افففف یہ سولہ سنگھار پڑھ کے سمجھ اتی ھے پچھلے وقتوں میں خواتین کی مصروفیت کیا ہوا کرتی تھی :p
ہر وقت گھر میں رہتی تھیں اس لئے انکے پاس ان چیزوں کا ٹائم ہوتا تھا آج کل پڑھنے یا جاب کرنے والی لڑکیوں کو اتنا ٹائم ملنا ناممکن ہے:battingeyelashes:
 

عینی شاہ

محفلین
ہر وقت گھر میں رہتی تھیں اس لئے انکے پاس ان چیزوں کا ٹائم ہوتا تھا آج کل پڑھنے یا جاب کرنے والی لڑکیوں کو اتنا ٹائم ملنا ناممکن ہے:battingeyelashes:
اس لیئے تو انکا بیگ بھرا رہتا ہے ناااااااااااااااااا :rollingonthefloor:ایسی چیزوں سے وقت جو نہیں ہوتا انکے پاس ہی ہی ہی
 
Top