بیوٹی آئٹمز

فرحت کیانی

لائبریرین
یعنی اس کی مثال ایمپریل لیدر سوپ جیسی ہے۔
جو عام بیوٹی سوپ کے مقابلے مہنگا تو ہے لیکن چلتا بہت عرصے تک ہے
ذرا سا رب کرو اور جھاگ ہی جھاگ :)
جی۔ کچھ ایسا ہی ہے :)

سعید غنی کا ابٹن سوپ امی یوز کرتی ہیں میں نے بھی ایک دو بار منہ دھو کر دیکھا ہے مجھے تو ایمپریل لیدر کا ہی بھائی معلوم ہوتا ہے :)

سعید غنی کی پروڈکٹس واقعی بہت اچھی ہوتی ہے اور بطور خاص ان کا ابٹن منہ دھونے کے لئے بہت کار آمد ہے چکنی جلد کے لئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
میں نے صابن وغیرہ تو استعمال نہیں کیا لیکن میرا خیال ہے ان کی ساری چیزیں اچھی ہوتی ہوں گی کیونکہ سب قدرتی اجزاء استعمال ہوئے ہیں۔
میں نے پہلی بار ان کا سٹال لندن ہائی سٹریٹ میں دیکھا تھا اور وہاں کی لوکل خواتین کا بھی ایک ہجوم تھا وہاں۔
 

فاتح

لائبریرین
یہاں پر میں وہ ساری چیزیں جما کررہی ہوں جو لڑکیاں استعمال کرتی ہیں میک اپ وغیرہ میں اگر آپ بھی اپنے ریگولر یوز میں جو چیزیں ہیں ان کے بارے میں باتیں ۔۔۔ ۔ تاکہ معلومات بڑھے۔۔۔ ۔
یہاں سولہ (16) سنگھار بھی گنواؤ کہ کون کون سے ہوتے ہیں۔۔۔ امی نے کسی زمانے میں ہمیں گنوائے تھے مگر بھول بھال گئے۔
 

ملائکہ

محفلین
سعید غنی کی ہربل پروڈکٹس بہت اچھی ہوتی ہیں۔ اب تو انہوں نے بہت سے شہروں میں اپنے آؤٹ لٹس بنا لئے ہیں۔
ان کے شیمپوز اور ہیئر آئلز اچھے ہیں۔ ان کا ناریل اور بادام آئل سردیوں ہونے والی ہاتھوں اور پاؤں کی جلد کی خشکی کے لئے بہت اچھا ہے۔ نان گریسی ہے اور فوراً جذب اور خشک ہو جاتا ہے پانی کی طرح۔
اور انکے عطر بھی اچھے ہوتے ہیں۔۔۔
 
یہاں سولہ (16) سنگھار بھی گنواؤ کہ کون کون سے ہوتے ہیں۔۔۔ امی نے کسی زمانے میں ہمیں گنوائے تھے مگر بھول بھال گئے۔
لاحول ولا ۔۔۔آپ کیا کرتے پھر رہے ہیں اس دھاگے میں چلیئے چلیئے راستہ ناپیئے اپنا :heehee: ۔۔حد ہو گئی سولہ سنگھار سے آپکو کیا غرض یہ خالصتاََ خواتین کا شعبہ ہے ۔:battingeyelashes:
 
Top