بینظیر بھٹو جاں بحق!

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان کے حال پر رحم فرمائے اور حالات مزید خراب ہونے سے بچ جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بی بی سی کے نمائندے کے مطابق کراچی کے حالات بہت کشیدہ ہیں۔
کراچی کا کوئی رکن اگر حالات کے متعلق بتا سکے تو اچھا ہو گا۔
 
خرم

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
پڑھ کر دکھ ہوا کہ ہم سب نے فوج اور ایجنسیوں‌پر الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا اور جن کو بے نظیر خود للکار رہی تھیں اور جنہوں نے کہا تھا کہ ان کے خودکش بمبار بے نظیر کے استقبال کے لئے تیار ہیں انہیں‌بالکل فراموش کر دیا ہے۔ ایجنسیوں نے بے انتہا بار پرزور طریقہ سے محترمہ سے گزارش کی تھی کہ پرہجوم جلسوں سے احتراز کیا جائے۔ اب ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ہی حملہ کروایا۔ حملہ آور وہی تھے جنہوں نے بے نظیر کو دھمکی دی اور اب تو یہ بات بھی راز نہیں‌تھی کہ اس سارے آپریشن کی نگرانی لعین اسامہ کررہا تھا۔ بے نظیر تو فوج کے خلاف بات نہیں‌کرتی تھی ہاں انتہا پسندوں‌کے خلاف ان کا مؤقف واضح تھا۔ عوامی جذبات کو فوج اور پولیس کے خلاف موڑنا اصل مجرموں‌سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔ اس وقت پوری پاکستانی قوم کو ظالمان کے اور ان کے حوارین کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اپنوں‌پر الزام تراشی سے صرف یہ ہوگا کہ ہمارے دشمن مزید طاقتور ہوں گے۔ بے نظیر کو بھی انہوں‌نے مارا ہے جو اس سے پہلے فوجیوں‌پر خود کش حملے کرتے تھے اور کبھی بسوں‌ویگنوں میں سوار عام لوگوں‌پر۔ خدا کے لئے اس نازک وقت میں انتشار کا شکار نہ ہوں۔ فوج ہماری ہے اور ہمارا دشمن ہمارے اور ہماری فوج کے درمیان دراڑ پیدا کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اسے کامیاب نہ ہونے دیں۔ آئیں مل کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہوں اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ اس وقت ان لوگوں‌سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے جو ہمیں‌آپس میں لڑوا کر اصل مجرموں سے ہماری توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ اس سانحہ سے بڑا سانحہ صرف یہ ہوسکتا ہے کہ اس نازک موقع پر ہم پاکستانی ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں۔ اس سانحہ کو برپا ہونے سے روکئے۔
 
arifkarim

معطل
دہشت گردی تو خود امریکہ کی پیدا وار ہے! کیا امریکہ کے خلاف متحد ہوں؟ یہ شاید ابھی ناممکن ہے :rolleyes:
ہاں خانہ جنگی کا خطرہ ہے،اس کو روکنے کی بھرپور کوشش کریں۔ کراچی میں تو ہنگامے کب کے شروع ہو چکے ہیں!
 
سارہ خان

محفلین
بی بی سی کے نمائندے کے مطابق کراچی کے حالات بہت کشیدہ ہیں۔
کراچی کا کوئی رکن اگر حالات کے متعلق بتا سکے تو اچھا ہو گا۔

یہاں کے حالات تو بہت خراب ہیں شمشاد بھائی ۔۔ ہم لوگ تو اپنے گھر والوں کے لئے پریشان ہیں کہ خیر خیریت سے گھر پہنچ جائیں ۔۔ پتا نہیں کن حالات میں ہیں ۔۔ موبائل نیٹ ورک بھی کام نہیں کر رہے کہ کچھ پتا چلے ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ اللہ سے دعا ہے کہ سب خیریت رہے اور آپ کے گھر والے بھی خیریت سے گھر پہنچ جائیں۔
بی بی سی کے مطابق کراچی کے حالات تو بہت ہی خراب ہیں، جبکہ دوسرے شہروں کے بھی حالات بہت خراب ہیں۔
 
رند

محفلین
بڑے ہی دکھ اور افسوس کی بات ہے محترمہ کو شہید کر دیا گیا اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے اور مجرمین کو ان کے انجام تک پہنچائے آمین
4142014_benazir_1.jpg
 
خرم

محفلین
دہشت گردی تو خود امریکہ کی پیدا وار ہے! کیا امریکہ کے خلاف متحد ہوں؟ یہ شاید ابھی ناممکن ہے :rolleyes:
ہاں خانہ جنگی کا خطرہ ہے،اس کو روکنے کی بھرپور کوشش کریں۔ کراچی میں تو ہنگامے کب کے شروع ہو چکے ہیں!
بھائی اگر دہشت گردی امریکہ کی پیداوار ہے تو امریکہ میں سب سے زیادہ ہونا چاہئے۔ اپنی کمزوریوں کو دوسروں کے سر کب تک تھوپتے رہیں گے ہم؟ خودکش بمبار کوئی ٹام، ڈک یا ہیری نہیں‌تھا کوئی داداللہ، کوئی عمر، کوئی عبداللہ ہوگا۔ کمزوری تو ہمارے اپنے اندر ہے دوسروں کو کیوں کوسنا؟ خانہ جنگی کا خطرہ تو شاید اتنا نہیں کیوں کہ جذبات جب اظہار کی راہ پالیں تو ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں لیکن یہ ضرور سوچنا ہے کہ یہ جو دشمن ہے جو ہمارے اندر گھُس بیٹھا ہے اس کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ میں‌تو طالبان اور خوارجین میں‌کوئی فرق نہیں پاتا۔ ان کا نظریہ اور طریقہ سب ان سے ملتا ہے۔ حالات بھی ویسے ہی ہیں۔ کیا ہم تاریخ سے سبق سیکھ کر اس وقت صرف ان کے خلاف متحد ہو سکتے ہیں؟ یہ سوال ہے جس کے جواب پر ہمارے مستقبل کا دارومدار ہے۔
 
باسم

محفلین
بینک، گاڑیاں، تھانے، ریل گاڑی، اندرون سندھ لیاقت جتوئی اور نگران وزیر اعظم کے رشتے داروں کے گھر جلائے گئے ہیں لاڑکانہ میں فوج طلب کی گئی ہے،
ریل کی پٹریاں اکھاڑ لی گئی ہیں، فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں،
کراچی میں 6 انسان قتل کردیے گئے ہیں ٹریفک بری طرح جام ہے
 
F@rzana

محفلین
انا للہ ا انا الیہ راجعون
پروردگار محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے ہمراہ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
مجھے کسی پارٹی سے سروکار نہیں سوائے ان کے جو پاکستان کی ترقی و کامیابی و سلامتی کے امین ہیں، بے نطیر کی موت انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، تریپن سال کی زندگی جی کر یہ خاتون امر ہوگئی۔
جس وقت سے یہ نیوز سنی ہے صدمے سے ذہن ماؤف لگ رہا ہے، یقین ہی نہیں آرہا کہ یوں بھی ہوسکتا ہے، میں اپنے افسوس کا اظہار کرنے کے لئے الفاظ نہیں ڈھونڈ پارہی، آنکھوں میں ابھی ٹیلی ویژن کے وہی مناظر گردش کر رہے ہیں جس وقت وہ دوبئی والے گھر سے رخصت ہورہی تھی اور ان کی بیٹیاں اپنی ماں کے بازو پر امام ضامن باندھ رہی تھیں، مسز بھٹو جو بھی تھیں جیسی بھی تھیں لیکن اس سلوک کی مستحق نہ وہ تھیں اور نہ کوئی اور پاکستانی کبھی ہونا چاہیئے، دہشت گردوں کے حوصلے دن بدن بڑھتے جارہے ہیں کون ہمارے ملک کو سنبھالے گا؟
کون اس چنگل سے چھڑائے گا ؟
ہم پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں، آئے دن یہی کچھ ہورہا ہے، ہم کس منہ سے اپنے وطن کی سلامتی کی دعا مانگیں ؟
ہم کون ہیں؟ ہم کیا کررہے ہیں اپنے وطن کے ساتھ؟ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ؟
جب بھی اس صورتحال پر بات چھڑتی ہے ، شرم سے ہماری گردنیں جھکتی چلی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ابھی چند مہینے پہلے ہی بے نظیر سے ملی تھی جب وہ ہمارے شہر نوٹنگھم کے ٹاؤن ہال میں تشریف لائی تھی، وہ ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی۔ ۔ ۔
اقتدار اور سیاست کی جنگ میں لوگ اندھے ہوچکے ہیں، انسانیت نام کے لفظ سے کوئی واقف نہیں رہا کیا ؟
بے نظیر یقینا ایک بہادر بے انتہا بہادر اور جری خاتون تھیں، وطن پہنچتے ہی ایک شدید حملے کا سامنا کیا اور باوجود جان لیوا دھمکیوں کے انہوں نے اپنا دورہ جاری رکھا اور بہادری سے اپنی جان دے دی۔ ۔ ۔ آخر کو وہ پاکستان کی دو مرتبہ منتخب وزیر اعظم رہ چکی تھیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تاحیات چئیرمین بھی تھیں ۔ ۔ ۔
" سلام ہے بے نظیر " جنھوں نے پاکستان کی خواتین کا نام دنیا میں سربلند کیا۔
لعنت ہے بزدلوں پر ۔ ۔ ۔
لعنت ہے نام کے ان مسلمانوں پر جو یہ کام کررہے ہیں،
شدید بے بسی کے عالم میں سوائے کوسنوں اور بددعاؤں کے ہم کوئی اور رد عمل کیسے ظاہر کریں !
خدا کب غارت کرے گا ان لوگوں کو؟؟؟
خدا کب ہمارے پاکستان کی قسمت بدلے گا؟؟؟
دنیا کی اور اقوام بھی اقتدار و سیاست کی جنگیں لڑتے ہیں لیکن وہ اپنے لیڈروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتے، اقدار میں ہوں یا نہ ہوں، اللہ تعالی کی بخشی ہوئی زندگی یعنی اپنی طبعی عمر پوری کر کے ہی دنیا سے جاتے ہیں، دنیا بھر کے ممالک میں ایسی مثالوں کو دیکھ کو دل کٹتا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو گئے، بیٹے گئے، اب بیٹی بھی گئی، محترمہ نصرت بھٹو کیسے برداشت کرتی ہیں ان صدموں کو؟ بس میں تو ایسی ہی باتوں کو سوچ کر لرز رہی ہوں اور یہی سوچ رہی ہوں کہ دنیا اب کچھ بھی کرے کچھ بھی کہے لیکن بے نظیر تو گئی اب وہ واپس نہیں آئے گی۔
 
اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے-

اس وقت سے یہی خیال ہے کہ انسان کیا چیز ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

پیسہ، ہوس ،اقتدار ، پاور ہم کس چیز کے لئے مرتے ہیں؟؟؟؟

جب انسان کچھ بھی نہیں۔ ۔ ۔

اب کچھ بھی ہو ان کے بچوں کے لئے تو ماں نہیں آسکتی ۔ ۔۔
 
خرم

محفلین
یار خرم اتنی بے پرکیا ں مت اڑیا کرو۔
اس میں بے پر کی کیا بات ہے؟ بے نظیر نے خود اسامہ پر الزام لگایا تھا اپنی حکومت کے گرانے کا۔ پھر عبداللہ مسحود نے کہا تھا کہ اس کے خودکش بمبار بے نظیر کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔ ایجنسیوں‌نے بتایا تھا کہ بے نظیر کی ہلاکت کی ہدایات بن لادن لعین نے خود جاری کی ہیں اور یہ بات اخباروں کی زینت بن چکی ہے۔ خوارج کی حمایت میں ہر چیز کی نفی تو نہ کیجئے۔
 
تیشہ

محفلین
انا للہ ا انا الیہ راجعون
پروردگار محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے ہمراہ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
مجھے کسی پارٹی سے سروکار نہیں سوائے ان کے جو پاکستان کی ترقی و کامیابی و سلامتی کے امین ہیں، بے نطیر کی موت انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، تریپن سال کی زندگی جی کر یہ خاتون امر ہوگئی۔
جس وقت سے یہ نیوز سنی ہے صدمے سے ذہن ماؤف لگ رہا ہے، یقین ہی نہیں آرہا کہ یوں بھی ہوسکتا ہے، میں اپنے افسوس کا اظہار کرنے کے لئے الفاظ نہیں ڈھونڈ پارہی، آنکھوں میں ابھی ٹیلی ویژن کے وہی مناظر گردش کر رہے ہیں جس وقت وہ دوبئی والے گھر سے رخصت ہورہی تھی اور ان کی بیٹیاں اپنی ماں کے بازو پر امام ضامن باندھ رہی تھیں، مسز بھٹو جو بھی تھیں جیسی بھی تھیں لیکن اس سلوک کی مستحق نہ وہ تھیں اور نہ کوئی اور پاکستانی کبھی ہونا چاہیئے، دہشت گردوں کے حوصلے دن بدن بڑھتے جارہے ہیں کون ہمارے ملک کو سنبھالے گا؟
کون اس چنگل سے چھڑائے گا ؟
ہم پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں، آئے دن یہی کچھ ہورہا ہے، ہم کس منہ سے اپنے وطن کی سلامتی کی دعا مانگیں ؟
ہم کون ہیں؟ ہم کیا کررہے ہیں اپنے وطن کے ساتھ؟ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ؟
جب بھی اس صورتحال پر بات چھڑتی ہے ، شرم سے ہماری گردنیں جھکتی چلی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ابھی چند مہینے پہلے ہی بے نظیر سے ملی تھی جب وہ ہمارے شہر نوٹنگھم کے ٹاؤن ہال میں تشریف لائی تھی، وہ ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی۔ ۔ ۔
اقتدار اور سیاست کی جنگ میں لوگ اندھے ہوچکے ہیں، انسانیت نام کے لفظ سے کوئی واقف نہیں رہا کیا ؟
بے نظیر یقینا ایک بہادر بے انتہا بہادر اور جری خاتون تھیں، وطن پہنچتے ہی ایک شدید حملے کا سامنا کیا اور باوجود جان لیوا دھمکیوں کے انہوں نے اپنا دورہ جاری رکھا اور بہادری سے اپنی جان دے دی۔ ۔ ۔ آخر کو وہ پاکستان کی دو مرتبہ منتخب وزیر اعظم رہ چکی تھیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تاحیات چئیرمین بھی تھیں ۔ ۔ ۔
" سلام ہے بے نظیر " جنھوں نے پاکستان کی خواتین کا نام دنیا میں سربلند کیا۔
لعنت ہے بزدلوں پر ۔ ۔ ۔
لعنت ہے نام کے ان مسلمانوں پر جو یہ کام کررہے ہیں،
شدید بے بسی کے عالم میں سوائے کوسنوں اور بددعاؤں کے ہم کوئی اور رد عمل کیسے ظاہر کریں !
خدا کب غارت کرے گا ان لوگوں کو؟؟؟
خدا کب ہمارے پاکستان کی قسمت بدلے گا؟؟؟
دنیا کی اور اقوام بھی اقتدار و سیاست کی جنگیں لڑتے ہیں لیکن وہ اپنے لیڈروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتے، اقدار میں ہوں یا نہ ہوں، اللہ تعالی کی بخشی ہوئی زندگی یعنی اپنی طبعی عمر پوری کر کے ہی دنیا سے جاتے ہیں، دنیا بھر کے ممالک میں ایسی مثالوں کو دیکھ کو دل کٹتا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو گئے، بیٹے گئے، اب بیٹی بھی گئی، محترمہ نصرت بھٹو کیسے برداشت کرتی ہیں ان صدموں کو؟ بس میں تو ایسی ہی باتوں کو سوچ کر لرز رہی ہوں اور یہی سوچ رہی ہوں کہ دنیا اب کچھ بھی کرے کچھ بھی کہے لیکن بے نظیر تو گئی اب وہ واپس نہیں آئے گی۔

:(:(:(:(:(:(:(
 
Top