بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں
(فیض)
 

محمد وارث

لائبریرین
نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوں
اک ایسی راہ پہ جو تیری رہگزر بھی نہیں

یہ عہدِ ترکِ محبت ہے کس لیے آخر
سکونِ قلب اِدھر بھی نہیں، اُدھر بھی نہیں

(فیض)

۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ اندوہِ فروغِ آگہی بھی اک قیامت ہے
ہزاروں بار اس جینے سے مر جانے کو جی چاہا​
(عالمتاب تشنہ)
 

محمد وارث

لائبریرین
اسے ہم نے بہت ڈھونڈا نہ پایا
اگر پایا، تو کھوج اپنا نہ پایا

نظیر اس کا کہاں عالم میں اے ذوق
کہیں ایسا نہ پائے گا، نہ پایا

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اُس نقشِ پا کے سجدے نے کیا، کیا کیا ذلیل
میں کوچہء رقیب میں بھی سر کے بل گیا

بت خانے سے نہ کعبٰہ کو تکلیف دے مجھے
مومن بس اب معاف کہ یاں جی بہل گیا

۔
 

تیشہ

محفلین
اسے تو کھو ہی چکے پھر خیال کیا اسکا
یہ فکر کیسی کہ اب ہوگا حال کیا اس کا ، ۔ (کھسماں نوں کھائے:cool: )


ا ،
 

فاتح

لائبریرین
اک بار جسے دیکھ لیا پیار سے تم نے
پھر اُس کا قدم ہم نے زمیں پر نہیں دیکھا
(عالمتاب تشنہ)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top