بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
رفتہ رفتہ رنگ لایا جذبہِ خاموشیِ عشق
وہ تغافل کرتے کرتے امتحاں تک آ گئے
(قابل اجمیری)
 

شمشاد

لائبریرین
آہ اس کشمکشِ صبح و مسا کا انجام
میں بھی ناکام مری سعی عمل بھی ناکام
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
وہی اک خاموش نغمہ ہے " شکیل " جانِ ہستی
جو زباں تک نہ آئے جو قلم تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

عیشل

محفلین
یہ ہم بھی جانتے ہیں،زندگی ایک خواب ہے افسر
مگر اس خواب کی آخر کوئی تعبیر بھی ہوگی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سبھی کیوں ہے یہ کیا ہے مجھے کچھ سوچنے دے
کون انساں کا خدا ہے مجھے کچھ سوچنے دے
(ساحر لدھیانوی)
 

ہما

محفلین
یونہی ٹھکرا نہ دے کوئی مُحبت کے اصولوں کو
ہم جزبوں ‌کے چراغوں کو نہیں رکھتے طاقوں میں
ہما
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اچانک پھر بچایا ہے کسی نادیدہ ہستی نے
مگر کیسے ہُوا یہ معجزہ، معلوم کرنا ہے
تجھے کچھ یاد ہے کل کب میں تُجھ کو یاد آیا تھا؟
مجھے اے ماں! تیرا وقتِ دُعا معلوم کرنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کی بوچھاڑوں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیں
سُوندھی سُوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رُسوائی بھی
(گلزار)
 

محمد وارث

لائبریرین
نوحے فصیلِ ضبط سے اونچے نہ ہو سکے
کُھل کر دیارِ سنگ میں رویا نہ تُو، نہ میں

خالد احمد
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یارب ! وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے اور دل اُن کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور

(غالب)
 

عمر سیف

محفلین
نگاہ و دل کو قرار کیسا، نشاط و غم میں کمی کہاں کی
وہ جب ملے ہیں تو ان سے ہر بار کی ہے الفت نئے سرے سے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top