بیت بازی

سیما علی

لائبریرین
ہو نا ہو تم میری جانا
ہم نے تو فقط تمہیں مانا
الف
اب تو یہ بھی نہیں رہا احساس
درد ہوتا ہے یا نہیں ہوتا​

عشق جب تک نہ کر چکے رسوا
آدمی کام کا نہیں ہوتا

ٹوٹ پڑتا ہے دفعتاً جو عشق
بیشتر دیر پا نہیں ہوتا
جگر مراد آبادی
الف
 

سیما علی

لائبریرین
ھ

ہے عشقِ پیچاں ، وبال ساقی
کہ زندگی ہے، محال ساقی

بہک رہا ھ۔وں، خمارِ مئے ہے
کہ تیرا حسن و جمال ساقی

ی
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دن کہہ لیجیے جو کچھ ہے دل میں آپ کے
ایک دن سن لیجیے جو کچھ ہمارے دل میں ہے
جوش ملیح آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
یادوں کے نشیمن کو جلایا تو نہیں ہے
ہم نے تجھے اس دل سے بھلایا تو نہیں ہے

کونین کی وسعت بھی سمٹ جاتی ہے جس میں
اے دل کہیں تجھ میں وہ سمایا تو نہیں ہے
 
Top