بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
یوں ہی نہیں مشہورِ زمانہ میرا قاتل
اس شخص کو اس فن میں مہارت بھی بہت تھی
(کلیم عاجز)
 

ظفری

لائبریرین

یُوں مِری آنکھ سے اوجھل وہ رہا ہے اکثر
اس کا پیکر مِرے خوابوں میں ڈھلا ہو جیسے

(محسن نقوی)​
 

شمشاد

لائبریرین
اک نگاہ سرسری دیوار ہم کو کر گئی
گردشِ چشم پری رو ساحر بنگالہ تھا
(مومن خان مومن)
 

عمر سیف

محفلین
اے حُسنِ لالہ فام ذرا آنکھ تو ملا
خالی پڑے ہیں جام ذرا آنکھ تو ملا
ہیں راہِ کہکشاں میں ازل سے کھڑے ہوئے
ساغر تیرے غلام ذرا آنکھ تو ملا
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں سے اب کہیں لے چل خیالِ یار مجھے
چمن میں راس نہ آئے گی یہ بہار مجھے
(عزیز وارثی)
 

حجاب

محفلین
وہ شخص کے میں جس سے محبت نہیں کرتا
ہنستا ہے مجھے دیکھ کے نفرت نہیں کرتا
دنیا میں قتیل اُس سا منافق نہیں کوئی
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
 

حجاب

محفلین
یہ جو دن رات کا ہے کھیل سا،اُسے دیکھ اُس پر یقیں نہ کر
نہیں عکس کوئی بھی مستقی سرِ آئینہ اُسے بھول جا ۔۔۔۔۔۔
 
Top