بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہی لگتا ہے بس وہ شورش ِ دل کا سبب منصور
کبھی ہنگامہ تخلیق میں شامل نہیں ہو گا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہوا منصور کمرہ بھر گیا کرنوں کے ساتھ
مجھ پہ سورج رات کو الٹے قدم نازل ہوا
منصور آفاق
 

شمشاد

لائبریرین
یارب ہمیں عشقِ صنم اور زیادہ
کچھ تجھ سے نہیں مانگتے ہم اور زیادہ
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بُھول گیا
کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
(میرا جی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو
پیار کے زخم امانت ہیں دیکھایا نہ کرو
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہمارا گھر ہے ساتھی یا خوشی کا باغ ہے
یہ کئی رشتوں کی باہم دوستی کا باغ ہے
(منیر نیازی)
 

کاشفی

محفلین
یادگارِ دہر ہے یہ خودفراموشی مری
آپ کو بھولا ہوں اوروں کا فسانہ یاد ہے
(مرزا ذاکر حسین صاحب ثاقب قزلباش لکھنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کے سبز لان میں پھولوں کے اس طرف
اب بھی ہے آبشار کا منظر بنا ہوا
(منصور آفاق)
 

کاشفی

محفلین
اک ہمیں خار تھے آنکھوں میں سبھی کے سو چلے
بلبلو خوش رہو اب تم گل و گلزار کے ساتھ
(شیخ قیام الدین قائم)
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کے سبز لان میں پھولوں کے اس طرف
اب بھی ہے آبشار کا منظر بنا ہوا
(منصور آفاق)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top