بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ اداسیوں کا جمال ہے کہ ہمارا اوجِ ِکمال ہے
کبھی ذات سے چھپا لیا کبھی شہر بھر کو بتا دیا
 

سارہ خان

محفلین
اِک نام کی اُڑتی خُوشبو میں اِک خواب سفر میں رہتا ہے
اِک بستی آنکھیں ملتی ہے، اِک شہر نظر میں رہتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
وہی ہے وعدہء فردا، وہی امیدِ وصال
وہی ہے تو، وہی قول و قسم کی باتیں ہیں
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کی خلش وہ شام و سحر، مایوس سے وہ دیوار و در
احساس کی لَو مدہم مدہم، کچھ کہہ نہ سکے، کچھ بھول گئے
(سرور)
 

منصور

محفلین
نہ تھا کچھ تو خدا تھا ' نہ ہوتا کچھ تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے' نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
(غالب)
(مجھے یھاں غلطی محسوس ہورہی ہے "۔ ۔ ۔ ۔ ہونے نے ۔ ۔ ۔ " اگر ایسا ہے تو درستگی کے لیے پیشگی شکریہ)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ منصور صاحب، واقعی لکھنے والے کو واضح کر دینا چاہیے تھا کہ شاعر انشااللہ خان انشا ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسد تاثیرِ صافی ہائے حیرت جلوہ پرور ہو
گر آبِ چشمۂ آئینہ ہو وئے عکس زندگی کا
(چچا)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top