بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

سیما علی

لائبریرین
نیند آ جائے تو کیا محفلیں برپا دیکھوں!!!!!
آنکھ کھل جائے تو تنہائی کا صحرا دیکھوں

پروین شاکر
 

سیما علی

لائبریرین
یہ عہد ہے کیسا عہد کہ ہم زندہ بھی نہیں مرتے بھی نہیں
کشکول بدست ہم پھرتے ہیں دنیا میں نہیں توقیر تو کیا!!!!

محسن احسان
 

سیما علی

لائبریرین
یہ علم وفضل، یہ ایمان وآگہی کے چراغ
انہیں کے فیض سے روشن ہیں زندگی کے چراغ
یہ ظلم وجور کی ظلمت سے کہہ دیا جائے
جلا رہا ہوں میں اب امن وآشتی کے چراغ

(فرید ندوی)
 

شمشاد

لائبریرین
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
(فیض احمد فیض)
 

سیما علی

لائبریرین
یہ کیا قیامت ہے باغبانوں کے جن کی خاطر بہار آئی
وہی شگوفے کھٹک رہے ہیں تمھاری آنکھوں میں خار بن کر
ساغر صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
رات جب پھول کے رخسار پہ دھیرے سے جھکی
چاند نے جھک کے کہا اور ذرا آہستہ!!!!!!!!!!!!!
.
پروین شاکر
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
یارب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا۔۔۔۔
جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری
جب تک زباں ہے منہ میں‌جاری ہو نام تیرا

داغ دہلوی
 
Top