بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

اوشو

لائبریرین
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
 

شمشاد

لائبریرین
آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے ؟
کل تلک تیرا بھی دل مہرووفا کا باب تھا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
اسدؔ ہم وہ جنوں جولاں گدائے بے سر و پا ہیں
کہ ہے سر پنجۂ مژگانِ آہو پشت خار اپنا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہیں، آج اُن کے فرشتے بھی آئیں گے
وعدے کی شب نہیں ہے، یہ دن ہے حساب کا
بڑا زور دار شعر دیا ہے۔
----------------------------------------------------------------------------

اگرچہ پھینک دیا تم نے دور سے لیکن
اٹھائے کیوں کہ یہ رنجورِ خستہ تن تکیہ
(چچا)
 

ماہی احمد

لائبریرین
بڑا زور دار شعر دیا ہے۔
----------------------------------------------------------------------------

اگرچہ پھینک دیا تم نے دور سے لیکن
اٹھائے کیوں کہ یہ رنجورِ خستہ تن تکیہ
(چچا)
مجھے آپ کے شعر پر ہنسی آ رہی ہے
۔۔۔
ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا، نہ کہیں مزار ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ کے شعر پر ہنسی آ رہی ہے ۔۔۔
چچا کے شعروں پر ہنستی ہو۔ کہیں ان کی بھتیجی بُرا نہ مان جائے۔
----------------------------------------------------------------------------------------

اس شمع کی طرح سے جس کو کوئی بجھائے
میں بھی جلے ہؤوں میں ہوں داغِ نا تمامی
(چچا)
 

ماہی احمد

لائبریرین
چچا کے شعروں پر ہنستی ہو۔ کہیں ان کی بھتیجی بُرا نہ مان جائے۔
----------------------------------------------------------------------------------------

اس شمع کی طرح سے جس کو کوئی بجھائے
میں بھی جلے ہؤوں میں ہوں داغِ نا تمامی
(چچا)
چچا کی بھتیجی :(
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں؟
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے؟

چچا
 

شمشاد

لائبریرین
ندیمؔ اس شہر میں مانوس گلیاں بھی بہت سی ہیں
اور اب آئے ہیں تو ان کا نظارا کر لیا جائے
(ندیم بھابھہ)
 
Top