بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عاطف علی

لائبریرین
دل کے ارمانوں کی اب دل پر حکومت ہے ضیاء
ایک کشور ۔ اور اس پر۔ اتنے سلطانوں کا بوجھ
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
﴿ والد صاحب مرحوم ۔ سید خورشید علی ضیاِء عزیزی جے پوری﴾
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آمد سحری ندا ز میخانہ ما
کای رند خراباتی و دیوانہ ما
برخیز کہ پر کنیم پیمانہ ز می
زان پیش کہ پر کنند پیمانہ ما
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رباعی عمر خیام۔
آتی ھے صدا صبح یہ میخانہ ترا
کہتا ھے کوی درد سے دیوانہ ترا
اٹھ جلد کہ ھے جام یہ تیرا تیار
بھر جاے نہ یہ عمر کا پیمانہ ترا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترجمہ ۔سید عاطف علی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آتش! وہی بہار کا عالم ہے باغ میں
تاحال ہے دماغِ ہوائے چمن درست
(حیدر علی آتش)
 

مہ جبین

محفلین
تم بھی ہر شب دیا جلا کر پلکوں کی دہلیز پہ رکھنا
میں بھی روز اک خواب تمہارے شہر کی جانب بھیجوں گا
امجد اسلام امجد
 

شمشاد

لائبریرین
اُسے دیکھا تو زاہد نے کہا، ایمان کی یہ ہے
کہ اب انسان کو سجدہ روا ہونے کا وقت آیا
(ہری چند اختر)
 

مہ جبین

محفلین
اُسے دیکھا تو زاہد نے کہا، ایمان کی یہ ہے
کہ اب انسان کو سجدہ روا ہونے کا وقت آیا
(ہری چند اختر)
برائے مہربانی شمشاد بھائی ایسے شعر نہ لکھیں جس میں ذرا بھی ایمان پر حرف آتا ہو، سجدہ اللہ کے علاوہ کسی کو روا نہیں ،امید ہے غور فرمائیں گے شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات سے سو فیصد متفق۔ یہ لیجیے، میں دوسرا شعر دے دیتا ہوں۔
---------------------------------------------------------------
اے صدف چاک کرے گا یہی سینہ اک دن
تو یہ سمجھی ہے کہ گوہر ہے یگانا تیرا
(امیر مینائی)
 

مہ جبین

محفلین
آنکھ اب کس سے تحیر کا تماشہ مانگے !
اپنے ہونے پہ بھی ہوتی نہیں حیرت ہمکو
امجد اسلام امجد
 

شمشاد

لائبریرین
وہ سُنتے ہیں کب دل سے مری رام کہانی
فرماتے ہیں، کچھ اور بھی ہے اسکے سوا یاد؟
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
صائمہ آپ کو تو حرف ن سے شعر لکھنا تھا۔
-------------------------------------------------------

یہ اور بات کہ تعمیر ہو نہ سکیں
ورنہ ہر دل میں کچھ تاج محل ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین

نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹھکھیلیاں سوجھی ہیں، ہم بیزار بیٹھے ہیں
(انشاء اللہ انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین

نجیبوں کا عجب کچھ حال ہے اس دور میں یارو
جہاں پوچھو یہی کہتے ہیں ہم بیکار بیٹھے ہیں
(انشاء اللہ انشاء)
 

مہ جبین

محفلین
نکلا تھا تجھے ڈھونڈنے اک ہجر کا تارا
پھر اس کے تعاقب میں گئی ساری جوانی
امجد اسلام امجد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top