بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ تو ہوگی

عندلیب

محفلین

ابھی الوداع مت کہو دوستو
نہ جانے کہاں پھر ملاقات ہو

بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ تو ہوگی
خوابوں ہی میں ہو چاہے ملاقات تو ہوگی


یہ پیار میں ڈوبی ہوئی رنگین فضائیں
یہ چہرے، یہ نظرئیں، یہ جواں رت یہ ہوائیں
ہم جائیں کہیں ان کی مہک ساتھ تو ہوگی

پھولوں کی طرح دل میں بسائے ہوئے رکھنا
یادوں کے چراغوں کو جلائے ہوئے رکھنا
لمبا ہے سفر اس میں کہیں رات تو ہوگی

یہ ساتھ گزارے ہوئے لمحات کی دولت
جذبات کی دولت یہ خیالات کی دولت
کچھ پاس نہ ہو پاس یہ سوغات تو ہوگی


بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ تو ہوگی
خوابوں ہی میں ہو چاہے ملاقات تو ہوگی
 
آخری تدوین:
Top