بہن بھائیوں کا لاڈ پیار محبت

محمد فہد

محفلین
یہ رشتے بھی کتنے عجیب ہوتے ہیں، اپنے منہ میں پانی اس شدت سے آیا ہے کہ اسکا سیلاب زبان تک بہا کر باہر لے آیا ہے لیکن کھانا مل بانٹ کر ہی ہے، یہ محض تصویر نہیں بلکہ انسانیت کا عکسی عنوان ہے، آپ غور کیجئے بھائی کی سخاوت تو نظر آہی رہی ہے لیکن بہن کے ہاتھ بھی آپس میں جڑے نظر آرہے ہیں، جسکا مطلب ہے وہ حریص نہیں، اسے آئسکریم اپنے قبضے میں لینے سے بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے، بھائی نے کھلادی تو اس نے کھالی، ہماری زندگی بھی بس ایسی ہی ہونی چاہئے۔ سخاوت ہو اور حرص نہ ہو تو بہن بھائی بسا اوقات جن تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں، انکی نوبت ہی نہ آئے، قبضے کی نہیں مل بانٹنے کی سوچ ہونی چاہئے۔
53336678_1205330916288902_8339414909175463936_n.jpg
 

جا ن

محفلین
ماں جائے کی محبت مثالی محبت ہوتی ہے، وہ کبھی دل سے نہیں نکل سکتی بس حرص و ہوس آنکھوں پہ پردہ ڈال دیتی ہے!
 

شمشاد خان

محفلین
ایک واقعہ ہے کہ حجاج بن یوسف نے ایک عورت کے خاوند، بیٹے اور بھائی کو پکڑ لیا۔ وہ عورت روتی پیٹتی کسی طرح حجاج کے پاس پہنچ گئی اور رحم کی اپیل کی۔ حجاج رحم سے ناآشنا، پھر بھی اس نے کہا کہ ان تینوں میں سے کسی ایک کو چُن لو، میں اسے چھوڑ دیتا ہوں۔ اس عورت نے فوراً کہا کہ میرے بھائی کو چھوڑ دو۔

حجاج بڑا حیران ہوا کہ خاوند کا نہیں کہا اور بیٹے کو بھی نہیں چُنا، اس نے پوچھا تو وہ عورت کہنے لگی، حجاج، اگر میرا بیٹا تم قتل کر دو گے، تو میں دوسرا بیٹا جنم دے سکتی ہوں، اگر تم میرے خاوند کو قتل کر دو گے، تو میں دوسری شادی کر کے پھر سے سہاگن بن سکتی ہوں، اگر تم نے میرے بھائی کو قتل کر دیا تو میں دوسرا بھائی کہاں سے لاؤں گی؟ اس لیے میں نے بھائی کو چھوڑنے کی بات کی ہے۔
 
Top