حبیب جالب بہتے لہو میں سب تیرا مفہوم بہہ گیا - چودہ اگست صرف تیرا نام رہ گیا

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہتے لہو میں سب تیرا مفہوم بہہ گیا​
چودہ اگست صرف تیرا نام رہ گیا​
جلنا ہے غم کی آگ میں ہم کو تمام شب​
بجھتا ہوا چراغ سر شام کہہ گیا​
ہوتا اگر پہاڑ تو لاتا نہ تاب غم​
جورنج اس نگر میں یہ دل ہنس کہ سہہ گیا​
گزرے ہیں اس دیار میں یوں اپنے روزوشب​
خورشید بجھ گیا کبھی مہتاب گہنا گیا​
شاعر حضور شاہ سبھی سر کے بل گئے​
جالب ہی اس گناہ سے بس دور رہ گیا​
 
فاتح

لائبریرین
بہتے لہو میں سب تیرا مفہوم بہہ گیا​
۱۴ اگست صرف تیرا نام رہ گیا​
ہائے ہائے ہائے۔۔۔ یہ شعر حبیب جالب نے لکھا تو اس پر "زبردست" اور "پسندیدہ" کے بٹن دب رہے ہیں اور یہی شعر اگر کہیں علامہ مفتی حضرت حکیم مولانا پیرِ طریقت رہبرِ شریعت الحاج فاتح الدین بشیر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہوتا تو اس پر "نا پسندیدہ" اور "غیر متفق" کے بٹن دبائے جا رہے ہوتے اور کئی محفلین تو رپورٹنگ میں جیو بلکہ بی بی سی اور سی این این کے رپورٹروں کو بھی مات دینے پر تل جاتے۔۔۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہوتا اگر پہاڑ تو لاتا نہ تاب غم
جورنج اس نگر میں یہ دل ہنس کہ سہہ گیا
واہ واہ
بہت زبردست:applause:
عمدہ انتخاب نین

بہت شکریہ آپ احباب کا:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہائے ہائے ہائے۔۔۔ یہ شعر حبیب جالب نے لکھا تو اس پر "زبردست" اور "پسندیدہ" کے بٹن دب رہے ہیں اور یہی شعر اگر کہیں علامہ مفتی حضرت حکیم مولانا پیرِ طریقت رہبرِ شریعت الحاج فاتح الدین بشیر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہوتا تو اس پر "نا پسندیدہ" اور "غیر متفق" کے بٹن دبائے جا رہے ہوتے اور کئی محفلین تو رپورٹنگ میں جیو بلکہ بی بی سی اور سی این این کے رپورٹروں کو بھی مات دینے پر تل جاتے۔۔۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

علامہ مفتی حضرت حکیم مولانا پیرِ طریقت رہبرِ شریعت الحاج فاتح الدین بشیر رحمۃ اللہ علیہ آپ کیوں دینی معاملات کو چھوڑ کر سیاسی پھندوں میں الجھتے ہیں۔:D ادھر کچھ دینی فتوے دیں کہیں ادھر بھی کوئی جالب نہ قبضہ کر لے:ROFLMAO:
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب شراکت
شاعر حضور شاہ سبھی سر کے بل گئے​
جالب ہی اس گناہ سے بس دور رہ گیا
 
فاتح

لائبریرین
علامہ مفتی حضرت حکیم مولانا پیرِ طریقت رہبرِ شریعت الحاج فاتح الدین بشیر رحمۃ اللہ علیہ آپ کیوں دینی معاملات کو چھوڑ کر سیاسی پھندوں میں الجھتے ہیں۔:D ادھر کچھ دینی فتوے دیں کہیں ادھر بھی کوئی جالب نہ قبضہ کر لے :ROFLMAO:
اے گستاخ! جی تو چاہتا ہے اس زبان درازی پر 101 دروں کا فتویٰ صادر فرما دوں مگر کیا کروں کہ اس پر عمل کون کرے گا۔ :rollingonthefloor:
جہاں تک ہمارے سیاسی پھندوں میں الجھنے کا معاملہ ہے تو مولانا ڈیزل سے لے کر باقی تمام ملاں بھی سیاست کی بہتی گنگا سے خوب خوب ہاتھ دھو رہے ہیں اور ہم نے تو ابھی اس گند میں قدم رنجہ بھی نہیں فرمایا کہ آپ نے منع پہلے کر دیا۔ :rollingonthefloor:
 
طارق شاہ

محفلین
نیرنگ صاحب! جالب کی اس غزل کے لئے داد اور شکریہ قبول کریں

گزرے ہیں اس دیار میں یوں اپنے روزوشب​
خورشید بجھ گیا کبھی مہتاب گہنا گیا

بالا شعر مصرع ثانی میں ٹائپو ہے، درست کردیا جائے تو مزہ دوبالا ہو جائے
غزل کے لئے ایک بار پھر سے تشکّر
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جناب طارق شاہ صاحب ہمیں یقینی خدشہ ہے کہ ہم آپکی خواہش کو مکمل کرنے سے قاصر ہیں :ROFLMAO: اور حکم نہ بجا لانے پر معافی کے خواستگار ہیں کہ ارباب اختیار نے ہمیں تدوین جیسی نعمت غیر مترقبہ سے ابھی تک محروم رکھا ہوا ہے۔:D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اے گستاخ! جی تو چاہتا ہے اس زبان درازی پر 101 دروں کا فتویٰ صادر فرما دوں مگر کیا کروں کہ اس پر عمل کون کرے گا۔ :rollingonthefloor:
جہاں تک ہمارے سیاسی پھندوں میں الجھنے کا معاملہ ہے تو مولانا ڈیزل سے لے کر باقی تمام ملاں بھی سیاست کی بہتی گنگا سے خوب خوب ہاتھ دھو رہے ہیں اور ہم نے تو ابھی اس گند میں قدم رنجہ بھی نہیں فرمایا کہ آپ نے منع پہلے کر دیا۔ :rollingonthefloor:
قبلہ ان کے القابات اور درجات بھی تو آپ سے کم ہیں۔ :D اور جب زبان مبارک سے گند کے خطاب سے سرفراز فرما ہی دیا ہے تو پھر قدم رنجہ فرمانا؟:ROFLMAO:
 
طارق شاہ

محفلین
جناب طارق شاہ صاحب ہمیں یقینی خدشہ ہے کہ ہم آپکی خواہش کو مکمل کرنے سے قاصر ہیں :ROFLMAO: اور حکم نہ بجا لانے پر معافی کے خواستگار ہیں کہ ارباب اختیار نے ہمیں تدوین جیسی نعمت غیر مترقبہ سے ابھی تک محروم رکھا ہوا ہے۔:D

صاحب! محض خواہش کا اظہار تھا، حکم (نعوذ بااللہ ) اور ہم
اسے زندگی کی، کئی نہ پوری ہونے والی خواہشوں میں ایک اوراضافہ سمجھوں گا
جواب کے لئے ممنون ہوں
بہت خوش رہیں
 
Top