بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

نبیل

تکنیکی معاون
آپ لوگ ماشاءاللہ بہت اچھی اور علمی گفتگو کر رہے ہیں۔ میں بھی اس پر اپنا مصرعہ لگاتا رہوں گا، ابھی کچھ مصروف ہوں۔ مجھے مہوش سے کچھ عرض کرنا تھا۔ پہلی بات تو یہ کہ انپیج کا فونٹ تکنیکی طور پر کوئی فونٹ نہیں ہے، اس سوفٹ ویر میں ٹروٹائپ ٹیکنالوجی محض glyphs کی ڈیٹابیس سٹور کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہے، اور جیسا کہ سب جانتے ہیں، انپیج کی glyph ڈیٹابیس میں اردو الفاظ کی ہر ممکن شکل محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے کم از کم یہ ٹیکنالوجی تو ہمارے لیے آؤٹ آف کوئسچن ہو جاتی ہے۔

دوسری بات آپ نے پاک آئی ٹی مارکیٹ کی سائٹ سے فونٹ ڈاؤنلوڈ ہونے والی بات کی ہے جو کچھ misleading ہے۔ میرے خیال میں آپ جس delay کا مشاہدہ کر ہی ہیں اس میں آپ کے کمپیوٹر کی رفتار یا آپ کے انٹرنیٹ کی بینڈ وڈتھ کا قصور نہیں ہے، یہ نفیس نستعلیق کی وجہ سے براؤزر میں ویب پیج کی رینڈرنگ میں صرف ہونے والا وقت ہے۔ جیسا کہ آپ جانتی ہوں گی، نفیس نستعلیق ان گنے چنے فونٹس میں سے ہے جو vertical kerning استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ انفامیشن جہاں نستعلیق کو صحیح طور پر دکھانے کے لیے ضروری ہے، موجودہ ویب پیج رینڈرنگ الگورتھم اور گرافکس ٹیکنالوجی اس کے لیے مناسب طور پر تیار نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو کئی نستعلیق نما فیلٹ سے فونٹ نظر آئیں گے جن میں یہی vertical kerning انفارمیشن نہیں ہوتی۔

میرے خیال سے مستقبل میں دونوں جانب سے پیشرفت ہوگی، یعنی کہ نستعلیق فونٹ کو ویب ٹیکنالوجی سے زیادہ قریب لانے کے لیے کام ہوگا اور دوسری جانب نستعلیق کو بھی بہتر ٹیکنالوجی کی سپورٹ حاصل ہوتی جائے گی۔

آپ لوگ پاک ڈیٹا والوں کے جس فونٹ کی بات کر رہے ہیں اس کے متعلق میں زیادہ نہیں جانتا۔ اگر میرے کمپیوٹر پر یہ فونٹ بغیر انسٹال ہوئے ویب پیج سے صحیح طرح ڈسپلے ہو رہا ہے تو اسے غالباً WEFT کے ذریعے ویب پیج میں شامل کیا گیا ہے۔ میرے خیال میں پاک ڈیٹا والے اس فونٹ کو پبلک ڈومین کرنے کی نیت نہیں رکھتے۔

باقی باتیں انشاءاللہ آئندہ۔۔۔
 
نوید

محفلین
نبیل نے کہا:

السلام علیکم

جی آپ کا خیال ٹھیک ہے ،،، یہ پاک ڈاٹا والوں کا فونٹ ،،، ایشیا ٹائپ یا نفیس کی طرح نہیں ،،، اس میں آپ کاپی پیسٹ بھی نہیں کر سکتے اور نہ ہی کوئی ترمیم کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
 
نفیس ویب نسخ

مہوش علی نے کہا:
نوید اصغر نے کہا:
السلام علیکم

اس پوسٹ میں اردو کے تین فونٹس کو ایک ساتھ پوسٹ کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔

السلام علیکم اصغر بھائی،

تین فونٹ کا تقابلی امیج فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔

مگر ایک بات میں واضح کرتی چلوں کہ امیج میں ہم ان کا تقابلی جائزہ صحیح طور پر نہیں لے سکتے ہیں۔ بلکہ اگر صحیح نتیجہ پر پہنچنا ہے تو ان تینوں فونٹز کو HTML میں ملاحظہ فرمائیں، جہاں آپ کو بہت فرق محسوس ہو گا۔

بی بی سی کا ایشیا نسخ فونٹ ایچ ٹی ایم ایل میں سب سے کمزور ثابت ہو رہا ہے۔

نفیس ویب نسخ بہتر ہے (خاص طور پر چھوٹے سائز میں)، مگر اس میں اعراب کی سپورٹ نہیں ہے۔ اور عربی کی تو بالکل ہی سپورٹ نہیں ہے (جبکہ بڑے سائز میں کسی حد تک بھدا ہو جاتا ہے)

ایک بات میں اور محسوس کر رہی ہوں کہ ایشیا نسخ کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اردو کی ترقی کی رفتار کچھ رک سی گئی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے مکملی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

میری رائے اس معاملے میں یہ ہو گی کہ غدیر فونٹ کو بھی آہستہ آہستہ متعارف کروایا جائے (نستعلیق فونٹ کو پتا نہیں آنے میں کتنا وقت لگے)۔ منزل یہ رکھی جائے کہ رفتہ رفتہ ایشیا نسخ کو غدیر سے Replace کیا جائے۔ (خدانخواستہ اگر مستقبل قریب میں نستعلیق ویب پر نہیں آ سکا تو ہمارے پاس ایشیا نسخ سے بہتر آپشن موجود ہونی چاہیئے۔)

ایک بات بہت اہم ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اور وہ یہ کہ جب تک پاکستان میں اکثریت پینٹیم 3 کی رفتار کے کمپیوٹرز کی ہے، اُس وقت تک نستعلیق فونٹ ویب پر نسخ کی جگہ نہیں لے سکتا۔

والسلام

نفیس ویب نسخ کے حوالے سے آپ کی معلومات درست نہیں۔ اس کا نیا ورژن آچکا ہے جس میں اعراب کی مکمل سپورٹ ہے۔

میرا اپنا خیال تو یہی ہے کہ فی الحال نفیس ویب نسخ کو ویب پر اردو کا de facto فونٹ ہونا چاہئے مگر افسوس کہ اس میں ابھی بھی کچھ خامیاں باقی ہیں جو ویب ڈیویلپرز کے لئے اس کا استعمال مشکل بنا رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ خامیوں کا ذکر میں ایک دوسری پوسٹ میں کر چکا ہوں۔
 
Mani

محفلین
اردو TTF فونٹ کی تلاش :idea:

السلام علیکم

پہلے تو منظر سے اتنی دیر غائب رہنے کی وجہ سے معذرت

میں آج کل اردو فونٹ تیار کرنے کا سوچ رہا ہوں جو TTF ہو اور اس میں وہ تمام سہولتیں موجود ہوں جو کسی بھی معیاری TTF فونٹ میں موجود ہوتی ہیں اگر آپ میں سے کوئی بھائی یا بہن میری کچھ مدد کر سکے تو شکر گزار ہوں گا۔

جہاں تک خطاطی کروانے کا تعلق ہے تو وہ کام میں کروا لوں گا
اگر کوئی فرد لاہور میں ہو تو میں اس شخص کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہوں۔
والسلام
عبدالرحمٰن صدیقی
:idea:
 
اردو TTF فونٹ کی تلاش :idea:

Mani نے کہا:

دوست میں ایسا کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔

نئی چیز بنانے سے ہمیشہ کہیں زیادہ بہتر ہوتا ہے کہ چیز کو جوائن کریں۔ مثلاً بہت ہی عمدہ قسم کے اردو فونٹ بنائے جارہے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ ان کی ڈیویلپمنٹ میں شامل ہوجائیں اور ان کی کمیاں پوری کریں۔ اس سے زیادہ فائدہ ہوگا۔
 
منہاجین

محفلین
نوری نستعلیق کی خطاطی اور سکیننگ

مہوش علی نے کہا:
تیسری چیز یہ کہ ہم نوری نستعلیق کی طرز پر Glyphs بنائیں۔ پھر نفیس نستعلیق فونٹ کو کسی بھی فونٹ میکنگ پروگرام میں کھولیں۔ پھر نفیس نستعلیق کے Glyphs کی جگہ پر نوری نستعلیق کے Glyphs کو پیسٹ کر دیں۔

ڈاکٹر صاحب کی مطابق، یہ کرنے کے بعد ہمارے پاس نوری نستعلیق ٹائپ کا فونٹ تیار ہو جائے گا، جسے ہم کسی بھی دوسرے نام سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ (یہ نیا فونٹ وہ تمام لوجک logic استعمال کرے گا جو کہ نفیس نستعلیق میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔۔۔ یعنی ہمیں کسی Volt Work وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔)

اس سلسلے میں میں ایک بھائی کو جانتی ہوں جنہوں نے Global Sceince جیسے فونٹ بنائے ہیں۔ شاید وہ ہماری کچھ مزید مدد کر سکیں۔

بہرحال، آپ پاکستان میں ہیں اور شاید آپ کے لیے یہ ممکن ہو کہ کسی خطاط سے نوری نستعلیق کی طرز پر Glyphs کی خطاطی کروا سکیں۔ پھر ایک بہت ہی اچھے Scanner کی ضرورت ہو گی۔

چھوٹے بڑے Glyphs ملا کر نفیس نستعلیق میں ان کی تعداد تقریبا 900 کے قریب ہے۔

خطاطی اور سکیننگ کا کام تو میں اپنے ذمہ لے سکتا ہوں۔ باقی آپ کی جو ٹیکنیکل گفتگو ہے، اُس بارے رہنمائی ملنے پر ہی سوچا جا سکتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے، کیا ہمیں واقعی سنجیدگی سے اِس پراجیکٹ کو شروع کر دینا چاہیئے؟ اگر تو کوئی اور بڑی پیچیدگی آڑے آنے کا خدشہ نہ ہو تو میری طرف سے ہاں ہی سمجھیئے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

سب سے پہلے نبیل بھائی، آپ کا شکریہ۔ آپ نے بالکل صحیح فرمایا ہے کہ یہ Rendering کا مسئلہ ہے جو کہ نفیس نستعلیق میں در پیش ہے۔

دوسری ہمت افزا پوسٹ عبد الرحمن بھائی کی ہے، جن میں مجھے یہ کام کرنے کا جذبہ اور صلاحیت نظر آ رہی ہے (یعنی انہیں فونٹ میکنگ ٹیکنالوجی سے بھی تعلق ہے)۔

پاک ٹائپ گروپ میں ایک صاحب نے ڈاکٹر سرمد کو لکھا تھاََ:

> Assalam O Alykum
> I like to ask specially one question to Dr. Sarmad (Center for
> Research in Urdu Language Processing) that i am using a uncode based
> urdu software Called "Urdu Mahir"
> (http://www.pakdata.com/urdumahir).the software is using a unicode
> based urdu nastaleeq font, the font is very smooth in using, several
> windows applications like MS office,even in PII based systems.So why
> the Nastleeq font ,developed by Crulp is jerkable in using and hard
> to typing because of convulsions, in even PIII based system.and also
> all websites that using the Nastaleeq and Naskh font that develop by
> CRULP facing the same problem like your own website www.crulp.org
> (you can visit the site www.urduseek.com based on urdu nastaleeq font
> that develop by Pakdata)
> thanks

اس کے جواب میں ڈاکٹر سرمد نے تحریر فرمایا:

AA.

Nafees Nastaleeq developed at CRULP has many rules to properly position
glyphs and avoid nuqta collisions (approx. 3000), which makes it slow.
However these rules are required to enable truer form of Nastaleeq. Our
font stats are posted in the release notes at our website www.crulp.org.

Please note that the work done at CRULP is not commercial and we are more
interested in academic aspects of Nastaleeq scripting, including beauty,
balance etc. From our perspective performance is a simpler, engineering
problem and may be addressed and improved at a later stage. The work on
Nastaleeq at CRULP is still under progress.

regards,
sarmad

آپ سب کی آراء پڑھنے کے بعد آپ لوگوں کی اجازت سے یہ روڈ میپ تجویز کرنا چاہوں گی۔

1۔ نستعلیق فونٹ کو تیار کرنا کسی ایک بندے کے بس کی بات نہیں ہے (چاہے وہ کتنا ہی سر پھرا کیوں نہ ہو)۔ ہمیں یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیئے کہ بہت زیادہ ریسورسز کی ضرورت ہے۔

2۔ جیسا کہ ڈاکٹر سرمد صاحب نے فرمایا ہے کہ نفیس نستعلیق پر کام جاری ہے۔ تو انتظار کرتے ہیں کہ وہ کس نوید کی خبر دیتے ہیں۔

3۔ اسی طرح انتظار کرتے ہیں کہ Vertical Kerning ٹیکنالوجی میں بھی نئی ترقی کی نوید ملے۔

4۔ ڈاکٹر سرمد صاحب کو اور لطیف ساغر صاحب کو یہاں اس چوپال میں مدعو کیا جائے۔ اور اُن سے تفصیلاً اپنے مطالبات عرض کیے جائیں کہ ہمیں کس قسم کا فونٹ چاہیے، اور اس سلسلے میں کیا دشواریاں ہیں اور اُنکا حل وہ کیا تجویز کرتے ہیں۔
اور کیا ہم اس سلسلے میں اُن کی کوئی مدد کر سکتے ہیں اور وہ ہماری کیا مدد کر سکتے ہیں۔

5۔ یہ بات یقینی ہے کہ سی آر یو ایل پی صرف نفیس نستعلیق پر ہی کام جاری رکھے گا، اور اُس کی ٹیکنیک کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دے گا۔

بہرحال، ایک بات واضح ہے کہ پاک ڈاٹا کا جوہر نستعلیق فونٹ پینٹیم 2 جیسے سسٹم پر بھی کام کر رہا ہے (جبکہ نفیس نستعلیق پینٹیم 3 پر بھی بہت سست ہے)۔ (میں نے بذاتِ خود پاکستان میں پینٹیم 2 پر جوہر نستعلیق پر کام کیا ہے www.urduseek.com اور اگرچہ کہ یہ بھی نسخ خطوط کے مقابلے میں سست ہے، مگر پھر بھی قابلِ قبول ہے)

اس لیے ہماری منزل ہونی چاہئے کہ وہ نفیس نستعلیق کی بجائے، اُن ٹیکنیکس کو سمجھنے اور جاننے کی کوشش کریں جو کہ جوہر نستعلیق میں استعمال کی گئی ہیں۔

نستعلیق فونٹ بنانے میں دو چییزیں ہیں:

1۔ ٹیکنیکس کو سمجھنا۔

2۔ کسی خطاط سے Glyphs کی خطاطی کروانا۔

ٹیکنیکس پر ہم اوپر گفتگو کر چکے ہیں۔ یہ ٹیکنیکس تغیر پذیر ہیں اور مستقبل میں بہتر ٹیکنیکس آنے کا امکان ہے۔

لیکن جہاں تک گلائفز کی خطاطی کا معاملہ ہے، تو نوری نستعلیق کی طرز پر ان گلائفز کی خطاطی ایک بنیادی ضرورت ہے جس میں مستقبل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

٘نفیس نستعلیق اور نوری نستعلیق کی خطاطی میں جو فرق ہے، اُس پر اپنے مشاہدے کے مطابق تھوڑی سے روشنی میں اوپر ڈال چکی ہوں۔

اب آپ لوگوں سے استدعا ہے کہ آپ بھی اس پر رائے دیں۔

والسلام۔
 
Mani

محفلین
اردو ٹریو ٹائپ فونٹ کی تلاش

شارق مستقیم نے لکھا ہے۔
دوست میں ایسا کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔

نئی چیز بنانے سے ہمیشہ کہیں زیادہ بہتر ہوتا ہے کہ چیز کو جوائن کریں۔ مثلاً بہت ہی عمدہ قسم کے اردو فونٹ بنائے جارہے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ ان کی ڈیویلپمنٹ میں شامل ہوجائیں اور ان کی کمیاں پوری کریں۔ اس سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

-----------------------------------
ویسے منظر نامے سے غائب رہنے کی وجہ سو فیصد بوریت تھی جو میری جان نہیں چھوڑ رہی تھی اور میں دن میں دو تین دفعہ اپنی اردو کی پیاس بجھانے کے لئے بوریت کا دورہ کرتا تھا لیکن یہ کیا ہوا شارق صاحب اپنی بوریت یہاں برا جمان ہیں۔

آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر لیکن میں لاہور اور آپ کراچی۔ کیا لاہور میں کوئی ٹیم ہے جس میں بندہ نا چیز شامل ہو سکے ۔

والسلام
مانی بھائی
 
مثلاً

مثلاً فاسٹ لاہور (crulp.org) میں ہی نفیس ویب نسخ پر بہت اعلیٰ معیار کا کام جاری ہے مگر اس کی کچھ کمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے میری approach یہ ہے کہ اس فونٹ کو زیادہ سے زیادہ پرکھا اور ٹیسٹ کیا جائے اور اس میں اگر خیامیاں ہو تو ان کو رپورٹ کیا جائے۔

Arial، Tahoma کی طرح ہم ابھی تک اردو کے ایک سٹینڈرڈ فونٹ کو ترس رہے ہیں۔ اس معاملے میں ویب نسخ بہت قریب آچکا ہے۔ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے سے فائدہ نہیں ہوگا۔

بوریت کی پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ وہ تو اپنی بے تکی ڈگر پر چلتی ہی رہتی ہے۔
 
Mani

محفلین
شکریہ شارق صاحب

شارق “شارک“ بھائی
آپ کے مشورے کا شکریہ
آپ نے مجھے اچھی جگہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ بندہ ضرور وہاں جائے گا
“اگر کسی نے مجھے کان سے پکڑ کر باہر نا نکال دیا۔

اور یہ ڈاکٹر سرمد کو بھی دیکھ لیتے ہیں کیا چیز ہیں۔

ویسے فاسٹ والے کام بہت آہستہ کر رہے ہیں اگر آپ ان کی یونیورسٹی کو کوئی اور اچھا سا نام دینا پسند کریں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جہا ں تک رہی بات ڈیڑہ اینٹ کی مسجد کی تو

بھائی ہمارے پاس ابھی تو پہلی اینٹ ہی نہیں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کیا بنائیں گے۔

والسلام

مانی بھائی
 
مہوش علی

لائبریرین
نوری نستعلیق کی خطاطی اور سکین

منہاجین نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
تیسری چیز یہ کہ ہم نوری نستعلیق کی طرز پر Glyphs بنائیں۔ پھر نفیس نستعلیق فونٹ کو کسی بھی فونٹ میکنگ پروگرام میں کھولیں۔ پھر نفیس نستعلیق کے Glyphs کی جگہ پر نوری نستعلیق کے Glyphs کو پیسٹ کر دیں۔

ڈاکٹر صاحب کی مطابق، یہ کرنے کے بعد ہمارے پاس نوری نستعلیق ٹائپ کا فونٹ تیار ہو جائے گا، جسے ہم کسی بھی دوسرے نام سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ (یہ نیا فونٹ وہ تمام لوجک logic استعمال کرے گا جو کہ نفیس نستعلیق میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔۔۔ یعنی ہمیں کسی Volt Work وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔)

اس سلسلے میں میں ایک بھائی کو جانتی ہوں جنہوں نے Global Sceince جیسے فونٹ بنائے ہیں۔ شاید وہ ہماری کچھ مزید مدد کر سکیں۔

بہرحال، آپ پاکستان میں ہیں اور شاید آپ کے لیے یہ ممکن ہو کہ کسی خطاط سے نوری نستعلیق کی طرز پر Glyphs کی خطاطی کروا سکیں۔ پھر ایک بہت ہی اچھے Scanner کی ضرورت ہو گی۔

چھوٹے بڑے Glyphs ملا کر نفیس نستعلیق میں ان کی تعداد تقریبا 900 کے قریب ہے۔

خطاطی اور سکیننگ کا کام تو میں اپنے ذمہ لے سکتا ہوں۔ باقی آپ کی جو ٹیکنیکل گفتگو ہے، اُس بارے رہنمائی ملنے پر ہی سوچا جا سکتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے، کیا ہمیں واقعی سنجیدگی سے اِس پراجیکٹ کو شروع کر دینا چاہیئے؟ اگر تو کوئی اور بڑی پیچیدگی آڑے آنے کا خدشہ نہ ہو تو میری طرف سے ہاں ہی سمجھیئے۔

السلام علیکم

منہاجین بھائی، آپ کو جوش و جذبہ قابلِ قدر ہے۔

یہ فرمائیے کہ کیا آپ کے پاس کوئی فونٹ میکنگ پروگرام ہے؟ (اگر نہیں ہے تو اس سلسلے میں کچھ کرنا ہو گا، کیونکہ پہلے آپ کو کسی فونٹ میکنگ پروگرام میں نفیس نستعلیق کو کھول کر اس کا طریقہ کار دیکھنا ہو گا، اور 900 گلائفز کی تفصیل بھی آپ کو وہیں پر ملے گی)۔ اسی کے بعد آپ کسی خطاط سے مطلوبہ حروف کی خطاطی کروا سکیں گے۔

900 کے قریب حروف کی خطاطی اور سکیننگ ایک بہت بڑا کام ہے۔ مگر اگر وقت اور مسلسل مزاجی سے کام کیا جائے تو ہم میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ کام انجام دیں سکیں۔

اگلا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں نفیس نستعلیق کے گلائفز کے جگہ پیسٹ کریں۔ (یعنی کسی بھی فونٹ میکنگ پروگرام مثلاً ہائی لوجک فری پروگرام میں۔

اس سے اگلا مسئلہ (جس میں بہت مہارت کی ضرورت ہے، اور بہت وقت درکار ہوتا ہے) وہ ہے گلائفز کی precise placing

میری رائے کے مطابق، یہ دوسرا مرحلہ اگرچہ کہ بہت وقت مانگتا ہے، مگر ہماری صلاحیتوں کے اندر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اتنا کام کرنے کا آؤٹ پٹ کیا نکلے گا؟؟

آؤٹ پٹ یہ ہو گا کہ ہمارے پاس ایسا فونٹ ہو گا جو کہ خوبصورتی میں نوری نستعلیق کا ہم پلہ ہو گا۔

مگر اس نئے فونٹ میں کچھ خامیاں برقرار رہیں گی، مثلاً اُس کی سست رفتاری، جو ہمیں شاید ورڈ اور پی ڈی ایف میں اُس کا استعمال کرنے کا موقع تو دے، مگر ویب پر اسے مقبولیت نہیں ملے گی۔

ویب میں اُسے مقبولیت اُسی وقت مل سکے گی جب رینڈرنگ کی پرابلم حل ہو گی اور ورٹیکل کرننگ کی نئی ٹیکنالوجی منظر عام پر آئے گی۔

میں مشورہ دوں گی کہ سب سے پہلے ڈاکٹر سرمد کو یہاں مدعو کیا جائے، اور کوئی بھی کام اُن کے مشورہ اور راہنمائی سے شروع کیا جائے۔

والسلام۔
 
مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

میں نے نفیس نستعلیق فونٹ کو کھول کر پھر سے دیکھا ہے۔

اس میں گلائفز کی کُل تعداد 982 ہے (اور انہیں دیکھ کر ہی میرے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے)۔

نسخ میں اردو فونٹ بناتے وقت ایک حرف کی بنیادی طور پر 4 قسمیں ہوتی ہیں۔

1۔ ابتدائی شکل (یعنی اگر کسی لفط کے شروع میں کوئی حرف استعمال ہو رہا ہے تو اُس کی شکل کیا ہو گی)۔
2۔ درمیانی شکل
3۔ آخری شکل
4۔ Isolated Form

اس لیے نسخ میں کسی بھی اردو فونٹ میں موجود گلائفز کی تعداد زیادہ سے زیادہ 200تک پہنچ جاتی ہے۔

مگر نفیس نستعلیق میں ایک ایک حرف کی تقریباً پندرہ سے تیس تک مختلف شکلیں موجود ہیں (یعنی یہ حروف اپنے مقامِ استعمال کے مطابق پندرہ سے تیس تک مختلف شکلیں تبدیل کرتے ہیں)۔

اس لیے ان گلائفز کی کیلی گرافی کرانے سے قبل بہت ضروری ہے کہ یہ پتا ہو کہ یہ شکلیں کس کس مقام پر استعمال ہوئی ہیں۔ (خیر یہ اتنا مشکل نہیں ہے۔ کافی ساری شکلیں تو ایسے ہی سمجھ آ رہی ہیں، باقیوں کے لیے ڈاکٹر سرمد سے یقیناً رہنمائی مل جائے گی، ورنہ اپنے دماغوں کو مزید لڑانا پڑے گا۔

ایک بات جو پھر سے میں نے محسوس کی ہے، وہ یہ ہے کہ نفیس نستعلیق کی خطاطی میں حروف کی اونچائی بہت زیادہ ہے بہ نسبت اُن کی چوڑائی اور موٹائی کے۔ اور یہی چیز اسے نوری نستعلیق سے الگ کر رہی ہے۔

والسلام۔
 
نوید

محفلین
السلام علیکم

دوستو ایک بات ہے مشورے کے طور پر

انپیج کے فولڈر میں کچھ فونٹس ہوتے ہیں

NOORIN01.TTF
سے
NOORIN82.TTF
تک
۔ اور یہ فونٹس ،،،، HIGHT LOGIC میں بھی کھل جاتے ہیں

میرا خیال ہے کہ اگر ان سب کو اکٹھا کر دیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ کچھ مدد کر سکے ہماری ۔۔۔۔
 
منہاجین

محفلین
نستعلیق سازی اور ڈاکٹر سرمد

مہوش:
ہمتِ مرداں مددِ خدا۔ میں نے آپ کے مہیا کردہ سافٹ ویئر میں نفیس نستعلیق کو دیکھا ہے۔ اِس میں گلائفز کی کل تعداد 980 ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ ثابت قدمی سے چلیں گے تو کامیابی یقیناً مقدر ہوگی۔ اگر پھر بھی پیٹ میں درد باقی رہے تو اینٹاکس لیں۔ اُمید ہے کہ اِفاقہ ہوگا۔ :)

باقی جو مسائل درپیش ہونے کا خدشہ ہے، اُنہیں گلائفز کی تیاری کے بعد دوسرے مرحلے میں دیکھیں گے۔ اگر ابھی سے سوچ میں پڑ گئے تو اِدھر کے اِدھر ہی رہ جائیں گے۔ ویسے آپ اِس اثنا میں تیکنیکی حوالے سے اگلے مراحل میں پیش آمدہ مسائل اور اُن کا حل سوچنا شروع کر دیں۔ میں بھی عنقریب آپ کے ساتھ شامل ہو جاؤں گا۔

حال ہی میں امانت علی گوہر (اِن پیج ٹو یونیکوڈ بنانے والے) کو دعوت دی تھی، جو اُنہوں نے قبول کی اور محفل میں تشریف لائے۔ ڈاکٹر سرمد سے بھی میں عنقریب رابطہ کروں گا، اور میں اُمید کرتا ہوں کہ جس طرح یہاں اُردو کی چاہت رکھنے والے لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں، وہ بھی ہمیں وقت دیں گے اور رہنمائی بھی۔

میں دو روز کے لئے لاہور سے باہر جا رہا ہوں، واپسی پر کام شروع کروں گا۔

نوید اصغر:
شکریہ بھائی، اِن پیج فونٹ فائلز کو دیکھنے سے بھی آئیڈیاز مل سکتے ہیں۔ توجہ دِلانے کا شکریہ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

نوید بھائی، میں نے انپیچ کے یہ فونٹز کھول کر دیکھے ہیں۔ مگر ہم ان سے زیادہ سے زیادہ 36 گلائفز کی کیلیگرافی حاصل کر سکتے ہیں (اپنے نئے نستعلیق فونٹ کے لیے)۔

نوری نستعلیق کے یہ باقی 82 فونٹز کے گلائفز استعمال نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ حروف کی ابتدائی، درمیانی اور آخری شکل کے متعلق نہیں ہیں (جنکی ہمیں اوپن ٹائپ فونٹ میں ضرورت پڑتی ہے)۔

البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ 900 گلائفز کی کیلیگرافی کسی خطاط سے کروانے کی بجائے، ہم ہر حرف کو انپیچ میں الفاظ کی صورت میں ایسے لکھیں کہ اُس کی تمام ابتدائی، درمیانی اور آخری شکلیں سامنے آ جائیں۔ پھر ہر لفظ کو ڈرائینگ کے کسی پروگرام میں کھول کر بہت بڑے سائز میں لے جائیں، اور وہاں سے ہر حرف کی ابتدائی، درمیانی اور آخری شکلیں کاٹ کر اپنے گلائفز تیار کر لیں۔

اس سے زیادہ نوری نستعلیق کے یہ 82 فونٹز ہمارے کام نہیں آ سکتے۔

والسلام۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نستعلیق سازی اور ڈاکٹر سرمد

منہاجین نے کہا:
مہوش:
ہمتِ مرداں مددِ خدا۔ میں نے آپ کے مہیا کردہ سافٹ ویئر میں نفیس نستعلیق کو دیکھا ہے۔ اِس میں گلائفز کی کل تعداد 980 ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ ثابت قدمی سے چلیں گے تو کامیابی یقیناً مقدر ہوگی۔ اگر پھر بھی پیٹ میں درد باقی رہے تو اینٹاکس لیں۔ اُمید ہے کہ اِفاقہ ہوگا۔ :)

باقی جو مسائل درپیش ہونے کا خدشہ ہے، اُنہیں گلائفز کی تیاری کے بعد دوسرے مرحلے میں دیکھیں گے۔ اگر ابھی سے سوچ میں پڑ گئے تو اِدھر کے اِدھر ہی رہ جائیں گے۔ ویسے آپ اِس اثنا میں تیکنیکی حوالے سے اگلے مراحل میں پیش آمدہ مسائل اور اُن کا حل سوچنا شروع کر دیں۔ میں بھی عنقریب آپ کے ساتھ شامل ہو جاؤں گا۔

حال ہی میں امانت علی گوہر (اِن پیج ٹو یونیکوڈ بنانے والے) کو دعوت دی تھی، جو اُنہوں نے قبول کی اور محفل میں تشریف لائے۔ ڈاکٹر سرمد سے بھی میں عنقریب رابطہ کروں گا، اور میں اُمید کرتا ہوں کہ جس طرح یہاں اُردو کی چاہت رکھنے والے لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں، وہ بھی ہمیں وقت دیں گے اور رہنمائی بھی۔

میں دو روز کے لئے لاہور سے باہر جا رہا ہوں، واپسی پر کام شروع کروں گا۔

نوید اصغر:
شکریہ بھائی، اِن پیج فونٹ فائلز کو دیکھنے سے بھی آئیڈیاز مل سکتے ہیں۔ توجہ دِلانے کا شکریہ۔

آپ کی میل میں امانت علی گوہر صاحب کو نام پڑھ کر پیٹ کے درد میں کچھ افاقہ ہوا ہے۔

اگر امانت علی گوہر صاحب اس پروجیکٹ کو جوائن کریں تو کامیابی کے امکانات بہت روشن ہیں۔ ان کے دیگر اردو فونٹز بھی بہت شاندار ہیں (اور ذاتی طور پر مجھے نفیس ویب نسخ کی نسبت زیادہ پسند ہیں)۔

والسلام۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
دوستو، آپ کے پیغامات پڑھ کر تو میرے خون کی گردش اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ مجھے لاگ آؤٹ ہونا پڑتا ہے۔ کام کرنے کا جو جذبہ دیکھنے کی مجھے ہمیشہ سے تمنا تھی وہ اب جا کر دیکھنے میں ملا ہے۔ شکریہ مہوش۔ :D اس وقت تو میں آفس میں ہوں، بعد میں ذرا تفصیل سے اس پر بات کروں گا۔
 
نوید

محفلین
السلام علیکم

اس کے علاوہ ایک اور آئڈیا آیا ہے میرے ذہن میں ۔

تاہوما والا جو فونٹ ہے اس میں اردو موجود ہے ،، بیشک بدصورت ہے

اس فونٹ کو اس پروگرام میں کھول کر اس میں بدصورت حروف ختم کر کے اچھے حروف ،،،،جو کہ نوری فونٹس میں ہیں،،، ڈال سکتے ہیں ،،، تاہوما میں چونکہ ساری زبانوں کے حروف ہوتے ہیں اس لیے باقی فضول حروف نکال کر اس کو کوئی نیا نام دے کر محفوظ کر دیا جائے

خوش رہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اس فورم کے سیٹ اپ ہونے کے بعد کچھ ممبران نے ایسی تجاویز پیش کی ہیں جن کی تکمیل میری زندگی کا خواب ہے۔ اس کی مثالیں اعجاز اختر صاحب کی جانب سے لینکس آپریٹنگ سسٹم کی اردو لوکلائزیشن اور مبین صاحب کی جانب سے اردو کتب کا یونیکوڈ فارمیٹ میں ایک ذخیرہ یا ڈیجیٹل لائبریری تشکیل دینا ہے۔ میں ہر ایسی تجویز پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتا ہوں اور حاضرین محفل کو initiative لینے کی دعوت دیتا ہوں لیکن کوئی حوصلہ افزا رسپانس نہیں ملتا۔ میرے خیال میں ایسی تجاویز پیش کرنے والوں کو ایک قابل عمل لائحہ عمل بھی پیش کرنا چاہیے اور ان پراجیکٹس کو منیج کرنے کی ذمہ داری بھی سنبھالنی چاہیے۔ جہاں تک ایک مشترک کاوش (collaborative team work) کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کا تعلق ہے تو اس کے لیے ہم حاضر ہیں۔ آپ کہیں تو ان پراجیکٹس کے لیے علیحدہ فورم سیٹ اپ کر دیں گے اور آپ کے کام کے لیے آپ کو باقاعدہ ویب سپیس فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہم اردو کی ترویج کی خاطر ہونے والے تمام پراجیکٹس کے پراجیکٹ ویب پیج بھی بنائیں گے۔ ان پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیے سب سے موزوں کون لوگ ہیں اور انہیں کس طرح اس کام پر آمادہ کیا جا سکتا ہے، یہ ایک الگ موضوع ہے جس پر میں انشاءاللہ بعد میں لکھوں گا۔

ایک قابل استعمال نستعلیق فونٹ ہمیشہ سے اردو سے محبت کرنے والوں کا خواب رہا ہے۔ مہوش نے اس محفل میں آتے ہی نہ صرف ایک نیا نستعلیق فونٹ بنانے کی تجویز پیش کی بلکہ انہوں نے دوسروں کے ساتھ مل کر ناقابل یقین رفتار سے اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک منہاجین ان کی رفتار کا ساتھ دے پائے ہیں۔ اللہ آپ کا بھلا کرے منہاجین۔

اب میں آتا ہوں اس جانب کہ میں اس سلسلے میں کتنا جانتا ہوں تو صاف بات یہ ہے کہ ٹائپوگرافی کی فیلڈ میں میں نے کبھی کام نہیں کیا۔ اوپن ٹائپ یا ٹروٹائپ ٹیکنالوجی کی specifications پڑھنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اس کے بارے میں کچھ جانتا بھی ہوں۔ آپ لوگوں نے بھی کرلپ کی ویب سائٹ پر نفیس نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کی تفصیل پڑھی ہوگی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، یہ پراجیکٹ مائیکروسافٹ کی گرانٹ سے شروع ہوا جس میں ڈاکٹر سرمد حسین اور دوسرے قابل لوگ شامل تھے۔ اس پراجیکٹ کے آغاز میں ایک مایہ ناز خطاط کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ایک اچھی خاصی بڑی ٹیم نے کافی عرصے کی کاوش کے بعد یہ فونٹ بنایا۔ اس تفصیل سے میرا مقصد کسی کی حوصلہ شکنی نہیں ہے، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ ہم میں سے کوئی اس کام کے magnitude کے بارے میں غلط اندازہ نہ لگائے۔

اگر آپ لوگوں کے خیال میں ہم واقعی موجودہ نفیس نستعلیق فونٹ پر ہوئے ہوئے کام کو تخلیقی انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں تو یہ نہایت حوصلہ افزا بات ہے۔ منہاجین نے یہ اچھا قدم اٹھایا ہے کہ وہ اس فیلڈ کے ماہر لوگوں کو اس بارے میں رائے دینے کے لیے اس محفل میں مدعو کر رہے ہیں۔ اگر یوں اس بلند مقصد کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو جائے تو اسے میں اپنی زندگی کا حاصل سمجھوں گا۔

ابھی تو یہ ڈسکشن ایک تھریڈ میں آگے جا رہی ہے، مناسب وقت آنے پر ایک پوری چوپال اس کے لیے مختص کر دی جائے گی۔ بس آپ لوگوں کا جوش و جذبہ سرد نہیں پڑنا چاہیے۔

اب میں ذرا آپ لوگوں کے ساتھ اپنی کچھ پرانی یادیں شئیر کر لوں جب ایک سوفٹویر ہاؤس نے میرے بہلاوے میں آکر ایک نستعلیق فونٹ کی ڈیویلپمنٹ شروع کر دی تھی۔ یہ آج سے تقریباً آٹھ سال پہلے کی بات ہے جب میں نے لاہور میں سسٹمز پرائویٹ لمیٹڈ سے اپنے سوفٹویر ڈیولیپمنٹ کے کیریر کا آغاز کیا۔ یہ وہی کمپنی ہے جس نے اردو ایڈیٹر راقم بنایا ہے۔اسی زمانے میں میں نے MSDN کی ویب سائٹ پر اتفاقاً اوپن ٹائپ فونٹ کی specifications دیکھیں جنہیں پڑھ کر میں مخمصے میں پڑ گیا کہ آخر اسے استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے۔ میں نے اہنے ٹیم لیڈر محمد خاور صاحب کو، جو اس فورم پر رجسٹرڈ بھی ہیں، یہ specifications دکھائیں۔ ان کا رد عمل بھی میرے جیسا ہی تھا۔ اس پر مستزاد یہ کہ مجھے ایک سی ڈی ملی جس پر اس زمانے میں پاک ڈیٹاکام والوں کا ایڈیٹر صدف موجود تھا جو کہ ایک ٹروٹائپ فونٹ استعمال کرتا تھا۔ یہ پروگرام اور یہ فونٹ سسٹمز کی پراڈکٹ کے مقابلے میں کہیں بہتر تھے۔ خاور صاحب انہیں دیکھ کر سناٹے میں آگئے۔ کچھ ہی دنوں میں سسٹمز کے تمام ڈیویلوپرز کی میٹنگ کال ہوئی اور اعلان ہوا کہ آج سے ہم اردو کی میدان میں پھر سے ریسرچ کر رہے ہیں۔ خیال یہ تھا کہ راقم جو کہ ڈوس بیسڈ ایڈیٹر تھا، میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو کسی طرح ونڈوز اور ٹروٹائپ کے قالب میں ڈھال کر اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا جائے گا مگر حقیقت میں اس کے برعکس ہوا۔ اوپن ٹائپ کی specifications پڑھتے ہوئے کسی نے یہ جاننے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ کیا یہ ہمارے آپریٹنگ سسٹم پر سپورٹڈ بھی ہے؟ اس زمانے میں ہمارے کمپیوٹرز پر ونڈوز 95 چلتی تھی جس پر اوپن ٹائپ کا سچنا بھی خیال است و محال است و جنوں والی بات ہے۔ دوسرے سسٹمز کی منیجمنٹ کی ضرورت سے زیادہ اپنی انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی حفاظت نے بھی معاملات کو سنوارنے میں مدد نہیں دی۔ میں اس کی تفصیل میں زیادہ نہیں جاتا۔ خاور صاحب نے بتایا تھا کہ سسٹمز میں بھی آج کل ایک نستعلیق فونٹ بنانے پر کام ہو رہا ہے۔ میں ان سے درخواست کروں گا کہ اس موضوع پر یہاں اظہار خیال کریں۔ اچھا تو کہانی یوں آگے بڑھتی ہے کہ میرے ایک انتہائی قابل دوست نے راقم میں ہوئے ہوئے تمام کام کو ونڈوز ٹیکنالوجی میں پورٹ کردیا۔ اس میں لیکن یہی قباحت تھی کہ اردو کا فونٹ ٹروٹائپ یا اوپن ٹائپ نہیں تھا۔ بہرحال اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے میں نے ایک ActiveX کنٹرول بنایا جسے استعمال کرکے سسٹمز والوں نے ایک راقم میل کے نام سے ایک اردو ای میل سروس شروع جو کہ زیادہ نہیں چلی۔ شاید میں نے کوئی اچھا کام نہیں کیا تھا، لیکن میں اس میں اکیلا نہیں تھا۔ ویسے بھی میں سسٹمز میں ایک سال گزارنے کے بعد ماسٹرز کرنے جرمنی آ گیا۔ سسٹمز سے میری ابھی بھی اچھی یادیں وابستہ ہیں اور جب بھی میرا پاکستان جانا ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں وہاں کا چکر لگاؤں۔ وہاں خاور صاحب ہمیشہ بہت محبت سے مجھ سے ملتے ہیں۔
 
Mani

محفلین
میں نے نفیس نستعلیق فونٹ کو کھول کر پھر سے دیکھا ہے۔

اس میں گلائفز کی کُل تعداد 982 ہے (اور انہیں دیکھ کر ہی میرے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے)۔

جی بہن جی

آپ کا پیٹ تو موجودہ حروف تہجی کو دیکھ کر ھی ہو گیا ہے۔ لیکن ان :?: :?: بابا جی کا کیا کیا جائے جو حروف تہجی کی تعداد 66 کرنے پر تلے ہوئے ہیں :?: :?: ۔

میں نے آپ کا بھیجا ہوا سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے ۔ اور اس کو دیکھ رہا ہوں۔ شاید کچھ کامیابی مل جائے ۔
ویسے منہاجین بھائی کے جوابات حوصلہ افزا ہیں اور لگتا ہے مہوش کو اپنا مطلوبہ سر پھرا انسان مل گیا ہے جو اردو فونٹ پر سر پھرے انداز سے ریسرچ کر سکے

والسلام
مانی بھائی
 
Top