بہتان غالب پر۔۔

غالب کی یہ اٹکھیلیاں اور الٹ پسندی صرف دیوان میں ملتی ہے
خطوط کی زبان ایسی شستہ اور رواں ہے کہ مانو بہتے چلے جاؤ ساتھ۔ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ بھی غالب لکھتے تھے
مجھے اس وقت غالب کے ایک خط کی پہلی سطر کا کچھ حصہ یاد ہے مکمل خط انشاءاللہ بعد میں محفل کی نظر کروں گا کہ ابھی وہ میری دسترس میں نہیں۔۔ لیکن میاں چھوٹا غالب اس بارے آپ کیا فرمائیے گا؟؟
"صبح جمعہ، شنبہ، یک شنبہ برائے یک مژہ برہم زدن بھی مینا نہیں تھما۔۔۔۔۔"
اس سطر میں اردو کے الفاظ تو ہمیں صرف دو ہی نظر آرہے ہیں۔۔۔ ویسے ہماری عینک ذرا دبیز ہے اگر آپ کو بیش از ایں نظر آئیں تو آگاہ کیجے گا۔۔ :D
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مجھے اس وقت غالب کے ایک خط کی پہلی سطر کا کچھ حصہ یاد ہے مکمل خط انشاءاللہ بعد میں محفل کی نظر کروں گا کہ ابھی وہ میری دسترس میں نہیں۔۔ لیکن میاں چھوٹا غالب اس بارے آپ کیا فرمائیے گا؟؟
"صبح جمعہ، شنبہ، یک شنبہ برائے یک مژہ برہم زدن بھی مینا نہیں تھما۔۔۔ ۔۔"
اس سطر میں اردو کے الفاظ تو ہمیں صرف دو ہی نظر آرہے ہیں۔۔۔ ویسے ہماری عینک ذرا دبیز ہے اگر آپ کو بیش از ایں نظر آئیں تو آگاہ کیجے گا۔۔ :D
سرکار آپ تو باقاعدہ چمٹے کا استعمال شروع ہو گئے
کل کلاں کوآپ قائداعظم کی انگریزی نما اردو سے اقتباس ڈھونڈ لائیں گے

جناب صرف اتنا ذہن میں رکھیے
کہ عالمی ادب میں پیدائش کے لحاظ سے اردو بہت کم عمر زبان ہے
لیکن اس کم عمری کے باوجود
اردو کا غالبؔ (فارسی والا غالبؔ نہیں) عالمی ادب میں گوئٹے کے مد مقابل ہے

اپنی ہی ٹانگوں پر کلہاڑی کا وار کر دینا عقلمندی نہیں کہلاتا
غالبؔ نے اردو کو عزت بخشی اور آپ اسی غالب کو نہیں مانتے
یہی سلوک ہم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے کیا

کیا ہم بنی اسرائیل سے مختلف ہیں جو اپنے انبیا کو قتل کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے تھے؟

کہیں بنی اسرائیل کی طرح ذلت ہمارا مقدر بھی نہ بن جائے
اللہ ہماری ناشکری سے ناراض ہو کر ہم میں عظیم ہیرو پیدا کرنا بند نہ کر دے

ویسے کیا آپ اور کیا میں اور کیا یہ خود ساختہ نقاد
یہ سب غالبؔ کے سامنے کیا حیثیت رکھتے ہیں؟

جب مولانا صاحب نے غالب کو بتایا کہ مدرسہ کے طالب علم آپ کے حضرت قتیل لے بارے میں کہے جانے والے الفاط سے سخت غصے میں ہیں اور آپ کے خلاف اشتہار بھی لگائے ہیں، جن میں آپ کی غزل اور اس کی اصلاح درج ہے

مرزا غالب نے طنز سے مسکرا کے فرمایا تھا :۔ "کیا اب مدرسے کے طالب علم میری فارسی شاعری پر اصلاح دیں گے؟"

(بات صرف سوچنے کی ہے)
 
آپ دلگیر کیوں ہوتے ہیں جناب۔۔؟؟ ہم نے تو صرف از راہ مزاح لکھا تھا۔۔ اور بتانے کی بات یہ ہے کہ ہم خود قتیلان سلسلہ غالبیہ میں سے ہیں۔۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ دلگیر کیوں ہوتے ہیں جناب۔۔؟؟ ہم نے تو صرف از راہ مزاح لکھا تھا۔۔ اور بتانے کی بات یہ ہے کہ ہم خود قتیلان سلسلہ غالبیہ میں سے ہیں۔۔
آپ بھی دل مت لیں
غالبیانہ خوشبو میں سونگھ چکا ہوں پہلے دن سے ، بے فکر رہیں
یہ میں آپ کے کندھے پہ بندوق رکھ کے فائر کر رہا ہوں

سرائیکی میں کہتے ہیں "گالھ سن دھی آ۔ تے کن کر نوں آ" یعنی "بیٹی بات سنو، اور بہو تم غور کرنا"
امید ہے آئندہ میری باتوں کو انجوائے کریں گے
 
بھئی پہلے دن ہم نے کس دھاگے میں آنے کے لیے اس عطر کا استعمال کیا تھا کہ آپ نے سونگھلی؟
ہمیں تو یاد بھی نہیں!! :eek:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بھئی پہلے دن ہم نے کس دھاگے میں آنے کے لیے اس عطر کا استعمال کیا تھا کہ آپ نے سونگھلی؟
ہمیں تو یاد بھی نہیں!! :eek:
چائے خانے میں ملاقات ہوئی تھی جناب
آپ چاہے جتنے پردوں میں آئے مگر تاڑنے والے بھی قیامت کی نگاہ رکھتے ہیں
 
Top