بھری ہوئی بھنڈیاں بنانے کی ترکیب

pic_49821_1533884774.jpg._3
اجزاء ۔
بھنڈیاں ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ ۔
3 سونف ایک کھانے کے چمچ ۔
4 ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ۔
5 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ۔
6 ثابت لال مرچیں چھ سے آٹھ عدد۔
7 املی کا گاڑھا رس آدھی پیالی ۔
8 کوکنگ آئل آدھی پیالی ۔

تیار کرنے کی ترکیب
بھنڈیوں کو لیس سے بچانے کےلئے کاٹنے سے پہلے دھو کر خشک کر لیں ۔بھنڈیوں کو لمبائی میں چیرا لگا لیں ،سونف ،دھنیا ،زیرہ اور لا ل مرچوں کے توے پر بھون کر پیس لیں۔پھر نمک اور املی کا رس شامل کر دیں ۔یہ مصالحہ بھنڈیوں میں بھر دیں دس سے پندرہ منٹ کےلئے فریج میں رکھ دیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں پہلے بھنڈیوں کو دو سے تین منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں اور پھر آنچ ہلکی کر کے ڈھک کر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں ۔مزیدار بھنڈیاں کھانے کے لیے تیار ہیں ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ مصالحہ بھنڈیوں میں بھر دیں دس سے پندرہ منٹ کےلئے فریج میں رکھ دیں
یہ مصالحہ بھر لیں یا لگا لیں ؟ بھئی بھنڈی میں بھرنے کی جگہ ہی کہاں ہوتی ہے ۔
اصل میں بھرا تو کریلا جاتا ہے قیمے سے ، اس کے بیج خالی کرکے اور دھاگے سے بند بھی کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔
 

سید عمران

محفلین
یہ مصالحہ بھر لیں یا لگا لیں ؟ بھئی بھنڈی میں بھرنے کی جگہ ہی کہاں ہوتی ہے ۔
اصل میں بھرا تو کریلا جاتا ہے قیمے سے ، اس کے بیج خالی کرکے اور دھاگے سے بند بھی کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔
بھرنے والے جان مار کر بھنڈی، شملہ مرچ، ابلے آلو اور نہ جانے کیا کیا الم غلم بھر لیتے ہیں!!!
 

محمد وارث

لائبریرین

فلسفی

محفلین
آپ پلا دیں بھیا ،
بھیا کو چائے پلانا اتنا سستا نہیں ۔
سید صاحب، چائے میری طرف ادھار۔ ان شاءاللہ جب بھی کراچی آنا ہوا، آپ سے ضرور ملاقات ہوگی اور چائے بھی میری طرف سے ہوگی۔ اب اس ملاقات میں عدنان بھائی کو بلانا ہے یا نہیں، یہ آپ طے کیجے گا۔
 
Top