بھارت: گستاخانہ اشاعت پر ایڈیٹر اور پبلشر گرفتار

فخرنوید

محفلین
بھارت: گستاخانہ اشاعت پر ایڈیٹر اور پبلشر گرفتار
1100570151-1.gif


:eek:
 

زین

لائبریرین
بھارتی پولیس نے شان رسالت( ص) میں گستاخی پر معروف اخبار کے ایڈیٹر اور پبلشر کو گرفتار کر لیا
کولکتہ(اے پی پی )بھارتی پولیس نے شان رسالت(ص) میں گستاخی اور مسلمانوں کے دینی جذبات مجروح کرنے پر معروف انگریزی اخبار ’’سٹیٹمین‘‘ کے ایڈیٹر اور پبلشر کو گرفتار کر لیا۔ بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمانوں کے شدید مظاہروں کے بعد بدھ کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایڈیٹر اور پبلشر کو حراست میں لے لیا۔ اخبار نے اپنی حالیہ اشاعت میں مسلمانوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں حضور(ص) کی شان میں گستاخی کی جسارت کی تھی، جس پر کولکتہ اور کئی دیگر شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج بن گئے تھے۔ ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایس ایس آنند کی عدالت میں مقدمے کے اندراج کے بعد سٹیٹمین کے پبلشر آنند سنہا اور ایڈٹر ریوندر کمار کو حراست میں لے لیا۔
 

زین

لائبریرین
ہممممم بھائی ، یہ خبر میں‌نے کل رات کو ہی دیدی تھی ۔ "آج کی خبریں" نامی دھاگے میں‌دیکھ لیجئے۔

وہی خبر یہاں دوبارہ دیدی ہے ۔
اور بے اعتباری وغیرہ کی کوئی بات نہیں ۔ نہیں‌تو شکریہ کیوں‌ادا کرتا ؟
 
Top