بھارت کا نیا نقشہ

فخرنوید

محفلین
1100533605-1.gif

1100533603-1.jpg

2012 میں بھارت کا نقشہ
1100533604-1.jpg

2023 میں بھارت کا نقشہ
 

ابوشامل

محفلین
1100533605-1.gif

1100533603-1.jpg

2012 میں بھارت کا نقشہ
1100533604-1.jpg

2023 میں بھارت کا نقشہ
کیونکہ بھارت کے عوام بہت پڑھ لکھ گئے ہیں اس لیے وہ اب اُن جذباتی باتوں میں نہیں آتے جو وہاں کی حکومت اور میڈیا کہتا ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ دنوں کشمیر میں ہونے والے تنازع کے بعد بھارتی عوام کا ردعمل تھا جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام نے کہا کہ کشمیریوں کے بارے میں فیصلہ اُن کی اپنی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے، اگر وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آزادی دے دینی چاہیے۔
اب ممبئی واقعات کے بعد عوام کسی طرح حکومت اور میڈیا کے جھانسے میں نہیں آ رہی تو اس طرح کے "جذباتی جال" پھینکے جا رہے ہیں کہ "پاکستان بھارت کو نگلا جا رہا ہے، ہندوستانیوں ہوش میں آؤ!" حالانکہ اِدھر پاکستان کی داخلی صورتحال کیا ہے؟ اس کے بارے میں ہم سب کو بھرپور اندازہ ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
اور یہ بات آپ لوگ سمجھ لیں کہ یہ ہر گز کسی پاکستانی طالبہ کی "حرکت" نہیں بلکہ یہ ایک نیا جھانسہ ہے ہندوستانی عوام کے لیے
 

طالوت

محفلین
بھارتی عوام کا مثبت رد عمل تو مجھے کہیں نظر نہیں آتا البتہ کچھ بائیں بازو کے حضرات نے کشمیر کے حوالے سے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا تھا ، جنھیں ایک انگلی کی پوروں پر گنا جا سکتا ہے ۔۔ یا پھر مہیش بھٹ نے "کلاس" لی ہے بھارتی میڈیا کی ۔۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
ایس طالبہ نوں سو لکھ واری سلام ۔
جیوں دی ریہہ ، پتری ، اسی ایس تے ای خوش آں۔

پیش کرنے کو شکریہ فخر نوید!
 
یہ کس چیز پر خوش ہو رہے ہیں آپ لوگ ۔ آنے والے وقت میں کیا ہوگا اللہ تعالیٰ بہتر جانتے ہیں ۔ ایسے نقشے صرف اور صرف تلخی پھیلاتے ہیں ۔ بھول گئے۔۔۔؟ جب پاکستان کا تبدیل شدہ نقشہ چھپتا ہے تو ہمارے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے اوت کوئی پاکستانی کسی ملک کا تبدیل شدہ نقشہ چھاپے تو واہ واہ ۔۔۔۔۔؟ منافقت نہیں تو کیا ہے ۔۔۔؟
 

طالوت

محفلین
اگر آپ بھارت کے اندرونی حالات سے واقف ہوں تو یہ اندازہ کسی حد تک درست بھی ہے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
شکریہ !
ایسی بات ہوتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش (شاید سری لنکا بھی) کا وجود کیونکر ممکن ہوتا ، پھر دو تین ہزار سال کی تاریخ دیکھ لیں ، بھارت کو اگر کوئی متحد کر سکا تو وہ صرف مغل تھے ، یا ایک بار اشوکا نے کیا تھا ۔۔
وسلام
 

گرو جی

محفلین
شکریہ !
ایسی بات ہوتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش (شاید سری لنکا بھی) کا وجود کیونکر ممکن ہوتا ، پھر دو تین ہزار سال کی تاریخ دیکھ لیں ، بھارت کو اگر کوئی متحد کر سکا تو وہ صرف مغل تھے ، یا ایک بار اشوکا نے کیا تھا ۔۔
وسلام

جناب آپ کا شکریہ مغل بھائی نے صرف اس لئے کیا کیوں‌کہ آپ نے ان کا نام استعمال کیا تھا
 

طالوت

محفلین
بہت شکریہ ۔۔ آپ نے میری شرمندگی دور کردی ۔
وگرنہ میں تو ہر طرف سے طعنے سنتا تھا کہ مغلوں نے بس برباد کیا
اور یہ وحشی درندہ صفت بھیڑٰیے تھے ۔۔

شکریہ طالوت
حضور شرمندگی کے پہلو بھی موجود ہیں :)مگر ان سے آپ کا کیا تعلق :confused: آپ اپنے عمل کے جواب دہ ہیں بس ! ۔۔ میرا ننھیال مغل فیملی ہیں ، اور اکثر امی کو میں تنگ کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتا رہتا ہوں مگر یہ صرف مذاق ہوتا ہے ،
اسلیے آپ کو شرمندہ ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ۔۔
مغل حکمرانوں کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ، اور جو وہ کچھ کرتے رہے ان دنوں میں یہی کچھ ہوتا تھا ۔۔ (بات کی وضاحت کے لیے مکمل مضمون درکار ہے)
وسلام
 
Top