بھارت رے بھارت تیری کون سی کل سیدھی ------- ؟؟

مغزل

محفلین
انڈین میڈیا کی توپوں کا رخ تبدیل ، ممبئی دہشت گردی میں بنگلہ دیشی گروپ ملوث ہے بھارتی میڈیا

دس سم کارڈزبنگلہ بھارت سرحدی قصبے کے رہائشی شخص حسین عبدالرحمان کے نام سے حاصل کئے گئے

نئی دہلی۔ ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد بھارتی میڈیا اور تحقیقاتی اداروں کا رخ اب بنگلہ دیش کی طرف مڑ گیا ہے، اور اب کہا جارہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق بنگلہ دیشی گروہ حرکت الجہاد سے ہوسکتا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی نے تحقیقاتی اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ، حملہ آوروں سے ملنے والی موبائل فون کی تین سمز کولکتہ کی مرزا غالب اسٹریٹ سے حاصل کی گئیں، جبکہ دیگر سات سم کارڈز مغربی بنگال کے ضلع، پرگناس سے حاصل کئے گئے ۔ بھارتی چینل کے مطابق تمام دس سم کارڈز ایک ہی نام سے حاصل کئے گئے اور یہ شخص حسین عبدالرحمان بنگلہ بھارت سرحدی قصبے باسیرہت کا رہنا والا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں کو بعض فون کالز کی ریکارڈنگز بھی ملی ہیں، اور ممبئی دہشت گردی کے کیس میں پیش رفت جاری ہے۔دفاعی اور عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ ممبئی پرحملوں کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا، جس کے بعد اب بھارتی تحقیقاتی ادارے اس مشکل میں ہیں کہ حقائق کو میڈیا کے پیش کردہ منظر نامے کے مطابق توڑ موڑ کر پاکستان کے خلاف ڈھالیں، یا پھر حکومت کو درست معلومات فراہم کریں۔ دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ میڈیا کے ذریعے الزامات لگانے کے بجائے ٹھوس ثبوت فراہم کرے، تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کیا جاسکے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں دہشت گردوں کی روحوں کو واپس اس دنیا میں بلوا کر پوچھ گچھ کی جائے تو بہتر ہوگا۔ یا پھر اسی طرح الزام تراشیاں جاری رہیں گی!
 
انڈیا ٹی وی تو ابھی بھی پاکستان کے‌بارے میں زہرانگیز اور آتشفانی لہجہ اختیار کئے‌ ہوئے ہے

الزام تراشی دشمنی کے‌ سوا منتج نہ ہوگی

انڈیا کا ہی نقصان ہے
لگے رہو منا بھائی
 

مغزل

محفلین
شنید ہے کہ یہ کام خود را نے کیا ہے اور اس میں انڈیا کا بن لادن سبحان قریشی عرف توقیر شامل ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
روحوں کو بلانے کی کیا ضرورت ہے۔ انڈیا میں تو بہت سے ایسے گرو مل جائیں گے جو روحوں سے ہمکلام ہوتے رہتے ہیں۔
 
شنید ہے کہ یہ کام خود را نے کیا ہے اور اس میں انڈیا کا بن لادن سبحان قریشی عرف توقیر شامل ہے ۔

مغل بھائی اس کے علاوہ خود انڈین شیو سینا کا بھی اس سلسلے میں اب نام سامنے آ رہا ہے۔ یعنی را اور شیو سینا گویا یہ سازش مکمل ہندوں کی بھی ہو سکتی ہے

اسلام آباد: ممبئی دہشت گردی کے واقعات میں شیوسینا اوربھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔خبر رساں ادارے آن لائن نے ایک انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائی ہندوخود کش اسکواڈ کے ذریعے کی گئی۔ خودکش اسکواڈ پاکستان میں بھی کئی خود کش حملے کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی دہشت گر حملوں کاذمے دار شیوسینا کا ہندوخودکش اسکواڈ کو را نے ترتیب دی تھی۔ ا سکواڈ ماضی میں بھی مختلف مواقع پر مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف استعمال کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی دہشت گردی کا سب سے بڑا مقصد انٹیلی جنس آفیسر ہیمنٹ کرکرے اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کو قتل کرناتھا کیونکہ کرکرے نے متعدد دھمکیوں اور پیشکشوں کے باوجود یہ ثابت کیا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سان نحے میں ہندو شدت پسندوں کا ہاتھ ہے اور اسی طرح مالیگاؤں اور دیگر دہشت گر دی کے واقعات بھی را اور شیوسینا ملوث ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرکرے کو علم تھا اس کی جان کو خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود اس نے ماضی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی تفتیش شروع کر دی تھی اور بھارتی کرنل کی طرح امکان تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید بڑے نام سامنے آئیں گے تاہم را نے بدنامی سے بچنے کیلئے شیوسینا کے خود کش اسکواڈ کی مدد سے بڑے پیمانے پر ممبئی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا اور بعد ازاں میڈیا کے ذریعے بڑی واقعے کو پاکستان کی کارروائی قرار دے کر اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔
پوری تفصیل
 
Top