بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

جاسم محمد

محفلین
جواز ہم جیب میں لیے پھرتے ہیں ۔۔۔! سبکی وہ جو سر چڑھ کر بولے ۔۔۔! بابا، کون مانتا ہے ۔۔۔! :) جو ہونا تھا، ہوا ۔۔۔ یہ تو ہو کر ہی رہنا تھا ۔۔۔!
کیسی سبکی؟ ٹھنڈے دماغ سے سوچیں تو اس سارے معاملہ میں بھارتی سفارت کاری ناکام ہوئی ہے۔ بالا کوٹ والا سرجیکل اسٹرائک مکمل فلاپ۔ اوپر سے جوابی کاروائی میں اپنے دو جہاز تباہ، متعدد پائلٹ ہلاک اور ایک پائلٹ زندہ پاکستان کو پکڑوا دیا۔
اس کے باوجود پاکستان نے عالمی طاقتوں کے ذریعہ بھارت کو دباؤ میں لا کر مزید جنگ سے رکوا دیا۔ اور اس امن کے بدلے آئی ایس آئی کے قومی اثاثوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ یعنی ایک تیر سے دو شکار۔ اب ایجنسیوں میں ان دہشت گرد تنظیموں کے حامی بھی کچھ نہیں کر سکتے۔ :)
 
جان

جواز کی مثال ہمارے ہاں مداری کی پٹاری میں رکھے سانپ کی طرح ہے جب دل چاہا باہر نکال کر تماشہ دکھا لیا۔
 
فرقان احمد

جی ہاں! ہندوستان نے ہر طرح سے ناکام رہنا تھا چاہے سب کچھ اس کے اُلٹ ہوتا ۔۔۔! :)
 
کوئی انتہا درجہ کی ناشکری قوم ہے۔ پچھلے تین دہائیوں سے لشکری، جہادی تنظیموں کو ایجنسیوں نے پال پوس کر بڑا کیا ہے۔ جمہوری حکومتوں نے ان کو ختم کرنے کی کوشش کی تو الٹا حکومت گرا دی گئی۔
اب داخلی و بیرونی دباؤ کی وجہ سے نئی قیادت ان کو ختم کر رہی ہے تو اس پر بھی خوش نہیں ہے۔ بلکہ اب یہ اعتراض ہے کہ ہمارا محبوب قائد نواز شریف بھی تو یہی کر رہا تھا۔ اسے کیوں نکالا ؟
 
ہندوستان کے اپنے اندر مودی سرکار کی رافیل جہازوں کے ٹھیکے میں مبینہ میگا کرپشن زبان زد عام ہے۔ یہ سرجیکل اسٹرائک اور پاکستان سے جنگ والا ڈرامہ صرف عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے کیا گیا تھا۔ مگر عمران خان اور قمر باجوہ کی بہترین ڈپلوسی کی وجہ سے دال نہیں گل سکی۔
 
جان

محفلین
کوئی انتہا درجہ کی ناشکری قوم ہے۔ پچھلے تین دہائیوں سے لشکری، جہادی تنظیموں کو ایجنسیوں نے پال پوس کر بڑا کیا ہے۔ جمہوری حکومتوں نے ان کو ختم کرنے کی کوشش کی تو الٹا حکومت گرا دی گئی۔
اب داخلی و بیرونی دباؤ کی وجہ سے نئی قیادت ان کو ختم کر رہی ہے تو اس پر بھی خوش نہیں ہے۔ بلکہ اب یہ اعتراض ہے کہ ہمارا محبوب قائد نواز شریف بھی تو یہی کر رہا تھا۔ اسے کیوں نکالا ؟
دل چھوٹا نہ کریں۔ آپ جب جذبات سے باہر نکل کر سوچیں گے تو سب سمجھ جائیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ابھی اوپر تو آپ کچھ اور راگ الاپ رہے تھے
یہ صرف عالمی میڈیا میں گونگلوں سے مٹی جھاڑنا ہے۔ گراؤنڈ لیول پر جیش محمد کے خلاف کام ہو رہا ہے۔ اور دھڑا دھڑ ان کی مساجد، مدرسے، مراکز اور لیڈران حکومتی تحویل میں لئے جا رہے ہیں۔
 
Top