محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین

مینار کی بلندی 315 فٹ ہےاور 334سیڑھیاں چڑھ کر اوپر جایا جاسکتا ہے۔اس کی بنیاد مربع شکل کی ہےجس کی ہر ایک سمت کی چوڑائی39 فٹ ہے۔گھڑیال کے کانٹے قطر میں 23فٹ ہیں۔23برس تک اسے دنیا کے سب سے بڑے گھنٹہ گھر کا اعزاز حاصل رہا۔اس گھنٹہ گھر کو دنیا بھر میں برطانوی ثقافت کی آئیکون عمارات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کا شماربرطانیہ کی انتہائی نمایاں علامات میں ہوتا ہے اور اسےبرطانیہ کی پارلیمانی جمہوریت کی عظمت کا علم بردار بھی مانا جاتا ہے۔
لندن کی علامت کے طور پر اسے سب سے زیادہ ہالی ووڈ فلموں میں عکس بند کیا جاتا ہے۔کلاک ٹاور کو1987ء سے یونیسکو کے عالمی ورثے کا مقام حاصل ہے۔ 21اگست 2017ء کو مینار کی ترئینِ نو کا کام شروع ہوا، جس میں لفٹ کا اضافہ بھی شامل ہے۔ساتھ ہی گھڑی کی سوئیوں کودوبارہ رنگ و روغن کرکےمزید چمکایا جارہا ہے۔ نئے سال کی آمد اور یادِ اتوار کے مواقع کے علاوہ باقی دنوں میں گھنٹیاں خاموش رہیں گی جب تک کہ 2020ء تک اس کی تزئین کا کام مکمل نہیں ہوجاتا۔اس کے بعد آپ ایک بار پھرلندن کے آسمان پر ان جادوئی گھنٹیوں کی آواز سن سکیں گے۔
لنک