بڑھاپا از ڈاکٹر یونس بٹ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ڈاکٹر محمد یونس بٹ کی کتاب شیطانیاں سے



مہاتما بدھ کہتا ہے ۔“ اگر دنیا میں پیدا ہونے سے پہلے مجھ سے پوچھا جاتا اور مجھے چوائس ملتی تو میں بوڑھا پیدا ہوتا اور بچہ ہو کر مرتا ۔“ ہر آدمی چاہے وہ کتنا بھی جوان نظر آنا چاہے مگر وہ رہنا بوڑھوں کی طرح چاہے گا ۔
ہر پرانی چیز قیمتی ہوتی ہے ۔ پرانا تو جھوٹ بھی نئے سچ سے زیادہ قابل اعتبار ہوتا ہے انسان کی جتنی عزت بڑھاپے میں ہوتی ہے اتنی ساری زندگی نہیں ہوتی جس کی وجہ یہ ے کہ بڑھاپے میں اس لیے عزت ہوتی ہے کہ اس وقت تک بندے کو جاننے والے ہم عمر بہت کم زندہ ہوتے ہیں ، دنیا میں کوئی بوڑھا بے وقوف نہیں ہوتا ، کیونکہ جو بے وقوف ہوتا ہے وہ بوڑھا نہیں ہوتا ۔
دنیا میں تین قسم کے بوڑھے ہوتے ہیں ایک وہ جو خود کو بوڑھا سمجھتے ہیں دوسرے وہ جنھیں دوسرے بوڑھا سمجھتے ہیں اور تیسرے وہ جو واقعی بوڑھے ہوتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ مخلص ، بوڑھا مخلص ہوتا ہے اور سب سے برا دشمن بوڑھا دشمن کیونکہ اس کا اپنا تو کوئی مستقبل نہیں لیکن وہ آپ کا مستقبل خراب کرا سکتا ہے ۔
بڑھاپے کی اس سے زیادہ برائی اور کیا ہوگی کہ آپ کو پاکستان کا صدر بننے کے لیے جس کوالیفیکیشن کی ضرورت ہے وہ صرف بڑھاپا ہے ۔
دنیا میں جتنی عبادت ہوتی ہے اس میں نوے فیصد بڑھاپے میں ہوتی ہے ۔مجھے تو لگتا ہے قیامت میں بخشے نہ جانے والے لوگوں میں زیادہ تر وہی ہوں گے جنھیں بوڑھا ہونے کا موقع نہیں ملا ہوگا ، اس دنیا کو جنت بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ تمام انسانوں کو بوڑھا کر دیا جائے ۔
( ڈاکٹر محمد یونس بٹ کی کتاب شیطانیاں سے اقتباس )
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
شرط یہ ہوگی کہ بڑھیا امیر ہو اور اس کا ایک پیر قبر میں ہو۔
دوسرے پیر کے نیچے کیلے کا چھلکا آپ سے رکھوا دوں گا۔۔۔ :D

میں آپ کے لئے دعا کروں گا
اور ساتھ میں یہ بھی کروں گا کہ کیلے کا چھلکا بھی میں نہ ہی رکھوں
یہ متبرک فریضہ بھی آپ ہی انجام دیں
انیس بھائی
wish you best of luck
پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اچھا جی بڑی خوش فہمی ہے
آج کل توعورتیں بوڑھی نہیں ہوتی،،،میک اپ کےکمال سے:D

یہ میک اپ نہیں ہوتا
چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوتی ہے
اور ویسے بھی حُسن کو مصنوعی چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی
بعض پارلرز کے باہر تو یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ
اصل سے بہتر نقل
 
میں آپ کے لئے دعا کروں گا
اور ساتھ میں یہ بھی کروں گا کہ کیلے کا چھلکا بھی میں نہ ہی رکھوں
یہ متبرک فریضہ بھی آپ ہی انجام دیں
انیس بھائی
wish you best of luck
پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ
آپ کی معصومیت دیکھ کر کوئی شک نہیں کرے گا نا۔۔۔
دولت و جائیداد میں ففٹی ففٹی کی پارٹنر شپ پکی۔۔۔:D
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آپ کی معصومیت دیکھ کر کوئی شک نہیں کرے گا نا۔۔۔
دولت و جائیداد میں ففٹی ففٹی کی پارٹنر شپ پکی۔۔۔ :D

ٹھیک ہے
ویسے بھی پورے ساہیوال میں آپ کو میرے جیسا شریف انسان نہیں ملے
پورے خاندان اور کالج میں میری مثالیں دی جاتی ہیں
یہ کام تو پکا ہوا
تو اب آپ کے بوڑھے ہونے کا انتظار کرنے پڑے گا،
 
Top