بچھڑا کچھ اِس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی!

فرقان احمد

محفلین
سال 2019ء میں کئی اہم اور نمایاں شخصیات ہمیشہ کے لیے دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔اس لڑی میں اُن کی یادیں تازہ کی جائیں گی۔ سب سے پہلے ہمیں جمیل جالبی مرحوم یاد آئے۔ آپ معروف نقاد، ماہرِ لسانیات، ادبی مؤرخ اور کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر تھے جو 18 اپریل 2019ء کو نواسی برس کی عمر میں داغِ مفارقت دے گئے۔

1953851-jjjj-1555590931-465-640x480.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور منفرد ایکشن کے حامل لیگ اسپنر، عبدالقادر چھ ستمبر 2019ء کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

0-5-110309-album.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
ورسٹائل اداکار عابد علی پانچ ستمبر 2019ء کو اس جہانِ فانی سے کُوچ کر گئے۔ "خواہش" نگر کی بسنتی کا "خوشی محمد" رخصت ہو گیا۔

qaumiawaz-2019-09-33d1cb65-d6dd-4a7f-87ef-c059e17adb8d-abid-ali.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
کل ایک انتہائی سینئر فنکار وکیل فاروقی انتقال کر گئے۔
714909_3937004_wakeel-farooqi1_updates.jpg
پی ٹی وی کراچی مرکز سے تعلق رکھنے والے منجھے ہوئےفنکار تھے۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ہی ایک پرانا ڈراما دیکھا تھا جس میں شفیع محمد شاہ مرحوم کے ساتھ ایک کردار میں جلوہ گر تھے۔ اللہ پاک ان کے ساتھ آسانی کا معاملہ فرمائے، آمین!
 

فرقان احمد

محفلین
سندھ دھرتی سے تعلق رکھنے والے گلاب چانڈیو مکالمہ کی ادائیگی پر خصوصی مہارت رکھتے تھے۔ سال 2019ء میں ہم سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے!

420621_7345283_Gulab-Chandio_updates.jpg
 
Top