بچپن کے جیب خرچ کا بہترین مصرف (اک جھلک)

بنگالی کا کالا چورن۔۔۔ پھر بھورا چورن (جس کے ساتھ ایک پتری نما چمچ بھی ہوتا تھا) آگیا تھا۔۔۔ کچھ عرسے بعد لال چورن بھی آگیا ۔۔۔ کیا یہ نہیں کھائے کسی نے ہم نے تو بہت کھائے۔۔۔
اس کے پاس چٹنی ملے تلے ہوئے چاول بھی ہوتے تھے۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ کیا ہوتا ہے؟ آک کا پودا یا بیج کھایا بھی جاتا ہے؟
یہ اک چھوٹا سا بیج نہیں ہواؤں میں اڑتا پھرتا۔۔ جس کے ہرطرف سفید بال سے ہوتے ہیں۔۔۔ کھانے کا تو پتا نہیں۔۔ پر میں نے ہفتے والے دن ہی اس کی تصاویر کھینچی ہیں۔۔۔ یہاں پیش کردوں گا۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بنگالی کا کالا چورن۔۔۔ پھر بھورا چورن (جس کے ساتھ ایک پتری نما چمچ بھی ہوتا تھا) آگیا تھا۔۔۔ کچھ عرسے بعد لال چورن بھی آگیا ۔۔۔ کیا یہ نہیں کھائے کسی نے ہم نے تو بہت کھائے۔۔۔
کالا چورن تو بہت کھایا ہے۔۔ اور لال بھی۔۔۔ تصویر بھی ڈھونڈ کر لائیں نہ سرکار۔۔۔ :)
 
آج کل یہ چورن بہت چل رہے ہیں۔:laugh:

timthumb.php

564474_10150931784901373_389713994_n.jpg

bb+churan.jpg
 
بھئی اس تاگے پر تو پہلے بھی آ کے مسکراتے ہوئے چل دیئے تھے اب دوبارہ سے پھر قدم جکڑ لیے اس نے ۔۔۔۔:)
ویسے اچھا منفرد خیال ہے عمر گزشتہ کو دہرانے کے لیئے ۔۔:)
مرے بچپن کے دن
کتنے اچھے تھے دن
آج بیٹھے بٹھائے
کیوں یاد آ گئے
ہمیں تو افشاں احمد اور شہکی کی آواز میں گایا ہوا یہ خوبصورت گیت ہی یاد آ سکا آپ کے اس اچھوتے خیال کے باعث ۔ جیتے رہیں ۔:)
 
اچھا دھاگہ ہے ، آج ہی کسی سے بات کرتے ہوئے میں یاد کر رہا تھا
چار آنے کی چھالیہ ، آٹھ آنے کا پان
چل میرے گھوڑے ہندوستان ،
ہندوستان کی ایک گلی،،،،،،،،،،،

ہا ۔ گزر گیا بچپن ، اب تو بس اگلے اسٹاپ کا انتظار ہے :D
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ اک چھوٹا سا بیج نہیں ہواؤں میں اڑتا پھرتا۔۔ جس کے ہرطرف سفید بال سے ہوتے ہیں۔۔۔ کھانے کا تو پتا نہیں۔۔ پر میں نے ہفتے والے دن ہی اس کی تصاویر کھینچی ہیں۔۔۔ یہاں پیش کردوں گا۔۔۔ :)
اوہ۔ اچھا۔ اصل میں سب کھانے پینے کی باتیں ہو رہی تھیں نا تو میں ایسا سمجھی۔ وہ تو میں نے دیکھا ہوا ہے :) ۔
تصویروں کا انتظار رہے گا۔
 
باباجی

محفلین
یار آج اس دھاگے نے یہ یقین دلا دیا کہ میں بوڑھا ہوگیا

کیا دن ہوتے تھے وہ
میری فیورٹ ببل mayfair ہوتی تھی 1 روپے کی 4 آتی تھی
اور گائے والی ملک ٹافی وہ 1 روپے کی 8 آتی تھی اور میں بہت زیادہ کھاتا تھا
میری امی جیب خرچ کے معاملے میں بہت ہی سخت تھیں
یہ بات ہے لیٹ 80 کی جب مجھے اور میری چھوٹی بہن کو 1 روپیہ ملا کرتا تھا
اور ہم لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے تھے
پھر کچھ عرصے بعد ہمیں 2 روپے صبح اور 2 روپے شام کو ملنے لگ گئے تو ہمارے مزے ہوگئے
صبح اسکول جاتے ہوئے ہمیں 2 روپے ملتے اور ہم اسکول سے واپسی پر آٹھ آنے کا شربت پیتے تھے فالودہ ڈلواکر
اور 1 روپے کا گولہ گنڈا لیتے تھے اس پر وہ میٹھا دودھ ڈالواتے تھے 8 آنے کا (اس کنڈینسٹ ملک کا نام نہیں یاد آرہا مجھے)
پھر شام کو ابو آفس سے واپس آتے تھے تو پھر 2،2 روپے ملتے تھے
اس کے 1 روپے کی 4 مے فیئر ببل اور 8 آنے والا بیسن کا لڈو اور 8 آنے کی 2 ناز پان لیتا تھا :)
یا کبھی کبھی ابو سے ضد کرکے 5 روپے لیتا تھا اور Igloo کی آئسکریم کھاتا تھا 3.5 روپے والی
کراچی والوں کو پتا ہوگا کہ سردیوں میں پٹھان آتے تھے ریڑھی لے کر مونگ پھلی، کاجو، بادام، پستہ اور اخروٹ بیچنے آتے تھے رات کو
ان کے ایک میٹھی کھانے کی چیز ہوتی تھی "لچھے" وہ ہم بہت شوق سے کھاتے تھے ، وہ ایک خاص انداز سے ریڑھی پر لگی گھنٹی بجاتے تھے اور ہم لوگ جھپاک سے باہر ہوتے تھے
 
زبیر مرزا

ایسے ظلم نہ کیا کریں ہمارا ویسے ہی پردیس میں دل نہیں لگتا اس پر ایسی باتیں یاد کراتے ہیں :(
 
Top