1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

بچپن کی حماقتیں

سید عمران نے 'آپ کی تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 9, 2019

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :skywalker::snowman::soldier:
    لڑی کے مناظر حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہن لیں ،
    کسی بھی نقصان کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,384
    موڈ:
    Cheerful
    سچ سچ بتائیں برادرم محمد تابش صدیقی ، آپ کو اس راز سربستہ سے کس نے آگاہ کیا ؟ کیونکہ کسی لڑی یا مراسلے یہ مابدولت کی نظروں سے کہیں اور کبھی نہیں گذری !
    ہاہاہاہا !!! :):)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  3. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,384
    موڈ:
    Cheerful
    پتہ ہے سید عمران
    مابدولت اس وقت بچپن کی حماقتیں کا آڈیو سماعت فرماکر محظوظ ہورہے ہیں :):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  4. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,384
    موڈ:
    Cheerful
    دلچسپ اور تفریحی لوازم سے بھرپور پرمزاح تحریر جس کے لیے شاہ صاحب بجا طور پر لائق دادوتحسین ہیں ۔:):)
     
    آخری تدوین: ‏اگست 23, 2019
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,166
    ویسے حماقتیں "بڑے" ہو کر سرزد ہوتی ہیں۔ بچپن میں صرف معصومیت ہوتی ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,133
    جھنڈا:
    Pakistan
    گل مُک جاتی تو بہتر تھا۔۔۔
    یہ بے دماغی تو ہمارے گلے پڑ گئی!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ بھی موقع اور محل کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں ،
    گلے پڑا ڈھول خوب بجا رہے ہیں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  8. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,133
    جھنڈا:
    Pakistan
    رات کھانے پر بابا نے قیمہ بنایا ۔ بابا کا قیمہ سب کی پسندیدہ ڈش تھی۔ ڈائننگ ٹیبل پر سب لوگ موجود تھے۔ فلسفی ہمارے بائیں جانب تھا اور آصف دائیں جانب۔ ماحول خاصا خوشگوار ہورہا تھا تبھی ماموں نے اعلان کیا:
    ’’کل رات کھانا باہرکھائیں گے۔ فائیو اسٹار ہوٹل کے ساتویں فلور پر پورشن بُک ہے۔ کچھ اور مہمان بھی ہوں۔ بّچو، کوئی شرارت نہیں ہوگی۔ سب تمیز سے بیٹھیں گے اور ایٹی کیٹس کا خیال رکھیں گے۔‘‘ آخری جملہ ہمارے لیے تھا۔
    تمیز سے رہنا اور ایٹی کیٹس کا خیال رکھنا ایک مشکل کام تھا لیکن آؤٹنگ کی خاطر گوارا تھا۔
    ’’یقیناً ماموں کے ہاتھ کوئی بڑا پروجیکٹ لگا ہے۔‘‘ فلسفی نے خدشہ ظاہر کیا۔ فلسفی کے تمام خدشات درست ثابت ہوتے ہیں۔
    اگلی رات کا انتظار ابھی سے شروع ہوگیا۔
    اگلی رات سب فائیو اسٹار ہوٹل کے ساتویں فلور پر تھے۔مہمانوں کی میز الگ تھی، سب گھر والے دوسری میز پر بیٹھے تھے۔ کھانے سے پہلے بطور ایپٹائزر سوپ سرو کیا گیا۔
    ’’پتہ نہیں سوپ کو ایپٹائزر کیوں کہتے ہیں۔ اس سے تو پیٹ بھر گیا۔‘‘ فلسفی نے سوپ کا تیسرا پیالہ بھرتے ہوئے کہا۔
    ’’اتنا زیادہ پیو گے تو یقیناً پیٹ بھرے گا۔‘‘ ممانی جل گئیں۔
    ’’زیادہ استعمال کرنے پر زیادہ بھوک لگنی چاہیے۔ جیسے زیادہ پین کلر کھانے سے زیادہ درد کم ہوتا ہے۔‘‘ فلسفی نے فلسفہ بگھارا ۔ ماموں ہنسنے لگے۔ماموں خوشی اور ناراضگی میں انگریزی بولنے لگتے ہیں:’’یو آر آ بدمعاش آف دا فرسٹ آرڈر۔‘‘
    ممانی مزید جل گئیں۔
    سوپ سے نمٹنے کے بعد کھانے کا انتظار ہورہا تھا۔ اسی دوران چیتا اٹھا اور کھڑکی کے پاس جا کر نیچے دیکھنے لگا۔ تھوڑی دیر بعد ہمارے پاس آیا اور کان میں سرگوشی کی:
    ’’آؤ، تمہیں مچھلیاں دکھاؤں۔‘‘
    گڑیا نے سن لیا: ’’میں بھی چلوں گی۔‘‘ وہ کرسی سے کھڑی ہوگئی۔
    ’’کوئی ضرورت نہیں، اپنی جگہ بیٹھی رہو۔‘‘ چیتے نے سختی سے منع کردیا۔ وہ منہ بنا کر بیٹھ گئی۔ بیٹھنے کے بعد بھی منہ بناتی رہی۔
    چیتا ہمیں کھڑکی کے پاس لے آیا۔ ہم نیچے دیکھنے لگے۔ نیچے سوئمنگ پول تھا ۔ اس کے چاروں طرف لائٹیں جل رہی تھیں۔ پول کی نیلی ٹائلز سے سارا پانی نیلا لگ رہا تھا۔ اتھل پتھل پانی میں روشنیاں جھلملا نے لگیں ۔ جھلملاتی روشنیوں کے درمیان غیر ملکی خواتین سوئمنگ کر رہی تھیں۔
    ڈائننگ ٹیبل پر کھانا سرو ہونے لگا۔
    ہم چیتے کو گھسیٹ کر حقیقی دنیا میں لے آئے!!!
     
    آخری تدوین: ‏اگست 24, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  9. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,133
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہمیں بجانے کا موقع کہاں ملتا ہے۔۔۔
    مسلسل آپ ہی پیٹے جارہے ہیں!!!
     
    آخری تدوین: ‏اگست 24, 2019
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  10. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,007
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شاہ صاحب نے بھی کھانا کھلنے تک استغفر اللہ کہنے کو فوقیت دی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بالکل ایسے !
    :beating::beating::beating:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,133
    جھنڈا:
    Pakistan
    نہیں ایسے!!!
    :bomb::bomb::bomb:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,133
    جھنڈا:
    Pakistan
    کل کا پروگرام یاد ہے نا؟؟؟
     
    • متفق متفق × 2
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کون سا پروگرام بھیا ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  16. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,133
    جھنڈا:
    Pakistan
    کل اتوار ہے اور نو بجے ناشتہ!!!
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :stop: :stop: :stop:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ہاں بالکل کل اتوار ہی ہے اور ہم صبح ناشتہ بھی کرتے ہیں ،
    اس میں نیا کیا ہے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  19. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,133
    جھنڈا:
    Pakistan
    کل کہاں بلایا ہے آپ کو؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کس نے بھیا ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر