بچپن کا سب سے پسندیدہ کھیل ؟

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آج کل تو کمپیوٹر کا دور ہے اور موبائل ہر کسی کے ہاتھ میں تو گیمز وغیرہ بھی انہی پر ہی چلتی ہیں ، ویسے بھی والدین اپنے بچوں کو باہر نہیں جانے دیتے ، لیکن یہ 1994 وہ زمانہ تھا جب میرا بھی بچپن تھا او تب مختلف قسم کے کھیل ہوا کرتے تھے ، جیسے لڑکوں کے کھیل ،
گلی ڈنڈا، بنٹے کھیلنا ، کرکٹ کھیلنا ، فٹ بال کھیلنا ، لڑکیاں زیادہ تر اونچ نیچ کھیلا کرتیں تھی ، شٹاپو ، چھپن چھپائی ، اور زیادہ تر اپنی گڑیا کے کپڑے بناتی اور ان کی شادیاں کرتیں تھیں :)
تو آپ بتائیں کہ آپ کے بچپن میں کونسے کونسے کھیل ہوتے تھے اور ان میں سب سے زیادہ آپ کو کونسا پسند تھا؟
 
نایاب

لائبریرین
ہم نے کھیلا کم اور دنیا کو کھلایا بہت ۔
کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق رہا ۔
گلی ڈنڈا اور ہاکی سے بھی دل چسپی رہی ۔
شٹاپو ۔ پٹھو گول گرم ۔ لکن میٹی ۔
 
ایسی کی تیسی !! ایسی دھمکی دینے پر ریڈ کراس لگ سکتا ہے بچو (فورس آف ٹینشن)
افف بٹیا عالیہ! جملہ دھکی جات بمثل کافور، الات حرب و ضرب خاک نشین، ننھی پری کا فرمان بلند ہو، ان کی مسکان سایہ فگن ہو، بتائیں بھیا کے لئے کیا حکم ہے؟ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
آج کل تو کمپیوٹر کا دور ہے اور موبائل ہر کسی کے ہاتھ میں تو گیمز وغیرہ بھی انہی پر ہی چلتی ہیں ، ویسے بھی والدین اپنے بچوں کو باہر نہیں جانے دیتے ، لیکن یہ 1994 وہ زمانہ تھا جب میرا بھی بچپن تھا او تب مختلف قسم کے کھیل ہوا کرتے تھے ، جیسے لڑکوں کے کھیل ،
گلی ڈنڈا، بنٹے کھیلنا ، کرکٹ کھیلنا ، فٹ بال کھیلنا ، لڑکیاں زیادہ تر اونچ نیچ کھیلا کرتیں تھی ، شٹاپو ، چھپن چھپائی ، اور زیادہ تر اپنی گڑیا کے کپڑے بناتی اور ان کی شادیاں کرتیں تھیں :)
تو آپ بتائیں کہ آپ کے بچپن میں کونسے کونسے کھیل ہوتے تھے اور ان میں سب سے زیادہ آپ کو کونسا پسند تھا؟
گلی ڈنڈا شاید چار چھے بار کھیلا ہو گا۔۔۔ بلور کھیلنے پر ابو سے جوتے پڑے تو دوبارہ نہیں کھیلے۔۔۔ پتنگ آج تک اڑانی نہیں آئی۔ :(
بہن چونکہ ایک ہی تھی تو ہم بھائی اسی کے ساتھ مل کے گھر میں آپا بوا بھی کھیلتے تھے اور گڑیا کی شادی بھی۔ :)
کرکٹ کو تو ہم کوئی کھیل ہی نہیں مانتے اس لیے سوائے اس کے کہ گھر میں دیوار پر چاک سے وکٹ بنا کر "ایویں ای" شغل کیا ہو تو کیا ہو یا ایک آدھ مرتبہ دوست زبردستی میدان میں لے گئے ہوں ورنہ کبھی کرکٹ نہیں کھیلی۔۔۔ہاں! فٹبال ہمارا پسندیدہ ترین کھیل رہا ہے اور اس کے علاوہ نہر میں تیراکی۔
علاوہ ازیں لُڈو اور کیرم بورڈ بھی کھیلتے رہے اور پھر ذرا بڑے ہوئے تو بفضلہ تعالیٰ تاش کی برکات سے مستفیض ہونے لگے۔ :)
آنکھ مچولی، چھپن چھپائی، اونچ نیچ، برف پانی، پکڑم پکڑائی، وغیرہ تو ہم اب بھی کھیلتے ہیں بلکہ آخری مرتبہ ابھی چند ماہ قبل ہی کھیلے تھے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
افف بٹیا عالیہ! جملہ دھکی جات بمثل کافور، الات حرب و ضرب خاک نشین، ننھی پری کا فرمان بلند ہو، ان کی مسکان سایہ فگن ہو، بتائیں بھیا کے لئے کیا حکم ہے؟ :) :) :)
ہم خوش ہوئے آپ کی زبان دانی سے اے فرزند سعید!!
آپ کے لیے حکم ہے کہ اپنے بچپن کے کھیل بتائیے ابھی کے ابھی۔۔(حاکمانہ قوت!!!)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
گلی ڈنڈا شاید چار چھے بار کھیلا ہو گا۔۔۔ بلور پتنگ آج تک اڑانی نہیں آئی۔ :(
بہن چونکہ ایک ہی تھی تو ہم بھائی اسی کے ساتھ مل کے گھر میں آپا بوا بھی کھیلتے تھے اور گڑیا کی شادی بھی۔ :)
کرکٹ کو تو ہم کوئی کھیل ہی نہیں مانتے اس لیے سوائے اس کے کہ گھر میں دیوار پر چاک سے وکٹ بنا کر "ایویں ای" شغل کیا ہو تو کیا ہو یا ایک آدھ مرتبہ دوست زبردستی میدان میں لے گئے ہوں ورنہ کبھی کرکٹ نہیں کھیلی۔۔۔ ہاں! فٹبال ہمارا پسندیدہ ترین کھیل رہا ہے اور اس کے علاوہ نہر میں تیراکی۔
علاوہ ازیں لُڈو اور کیرم بورڈ بھی کھیلتے رہے اور پھر ذرا بڑے ہوئے تو بفضلہ تعالیٰ تاش کی برکات سے مستفیض ہونے لگے۔ :)
آنکھ مچولی، چھپن چھپائی، اونچ نیچ، برف پانی، پکڑم پکڑائی، وغیرہ تو ہم اب بھی کھیلتے ہیں بلکہ آخری مرتبہ ابھی چند ماہ قبل ہی کھیلے تھے۔ :)
آہاں اور یہ کس کے ساتھ کھیلا آپ نے لالہ ؟
 
Top