"بچوں کی طرح توتلی زبان میں گفتگو کیجیے"

عثمان

محفلین
ڈوب مرنا چاہیے ایسے افراد کو جو لوگوں کے طبعی نقائص کی بنیاد پر مزاح اخذ کرتے ہیں۔
جائیے کچھ لکھنا سیکھئے پھر مزاح کیجیے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ڈوب مرنا چاہیے ایسے افراد کو جو لوگوں کے طبعی نقائص کی بنیاد پر مزاح اخذ کرتے ہیں۔
جائیے کچھ لکھنا سیکھئے پھر مزاح کیجیے۔
بات آپ کی بالکل ٹھیک ہے اور اس کے غلط ہونے میں کوئی شک نہیں لیکن یہ انداز بلاشبہ غلط ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو مجھے ناں کھیل لگ رہا ہے۔

گونگے دیاں رمزاں گونگے دی ماں پھین جانے، اسی طرح توتلےکی باتیں بھی وہی جانیں۔

تت تمجھ آئی تے ادلوی وی دئی؟
 
شمشاد بھیا یا انتظامیہ کا کوئی اور شخص اس تھریڈ کو ختم کر دے۔
تمام احباب سے معذرت!


ویسے مجھے اپنے والدین اور بڑوں کی ڈانٹ یاد آ گئی بچپن میں جب ایسے کام ہوتے تھے وہ بھی اسی طرح ڈانٹا کرتے تھے اور ہم دم دبا کر بھاگتے تھے لیکن یہاں سے راہ فرار تو ممکن نہیں۔
 

باباجی

محفلین
میرے خیال میں اس دھاگے میں مزاح کی کوشش ہو رہی ہے
تو کسی کو بلا وجہ ابو جی نہیں بننا چاہیئے

کسی کی تضحیک تب ہوتی جب کسی کا نام لے کر ایسا کیا جائے
لہٰذا جو ابو جی بن رہا ہے وہ اپنی ذہنیت کا علاج کروائے
شکریہ
 
Top