بٹیا رانی ہم آپ کو نہیں بھولے . . .

منصور مکرم

محفلین
و بشر الصابرین
دنیا گذر جائے گی ،چاہئے خوشی سے ہو یا غم سے
نفع میں وہ لوگ رہے جو نقصان میں بھی صبر کا مظاہرہ کریں ۔
سید صاحب کو سلام ، ایک عظیم باپ کو سلام
 

سید زبیر

محفلین
و بشر الصابرین
دنیا گذر جائے گی ،چاہئے خوشی سے ہو یا غم سے
نفع میں وہ لوگ رہے جو نقصان میں بھی صبر کا مظاہرہ کریں ۔
سید صاحب کو سلام ، ایک عظیم باپ کو سلام
محترم ! اللہ کریم آپ کو ڈھیروں سعادتیں اور خوشیاں عطا فرمائے (آمین)
 

عزیزامین

محفلین
محترم سید بھائی
بلا شبہ " شہید زندہ اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں "
اس وقت تو لفظ ساتھ چھوڑ گئے ہیں ۔ سوا اس کے کہ
وَالْعَصْرِ * إِنَّ الإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ * إِلاَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۔۔۔۔۔
میں بھی کچھ کہنے کی حمت نہیں رکھتا سوے اس کے اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اللہ انکے خاندان کو صبر عطا فرمائے
 

عزیزامین

محفلین
میں جواب۔ کام کے حوالے سے یا شاید اردولک چیٹ پر زبیر صاحب کو جانتا تھا لیکن اب سے وہ میرے لیے دوست نہیں محترم ہیں اللہ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان جیسا صابر بنائے آمین
 

عزیزامین

محفلین
میں ان تمام ان دیکھے انتہائی مخلص دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے میری غمگساری کی اللہ تباک تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔ان کو اور ان کے اہل خانہ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے(آمین ثم آمین)
میرے لیے یا سب محفلین کے لیے اردو محفل گھر جیسا ہے میرا سات سال پرانا رشتہ ہے ۔ اور میں آپ کے وسیلے سے جواب ۔ کام بہت کچھ سیکھتا رہا اور انشا اللہ سیکھتا رہوں انہیں رشتوں کی بنا پر میں بھی اس دکھ کو محسوس کر سکتا ہوں اور اپنی بھتیجی اور آپ کے لیے ہمیشہ دعا گو رہوں گا
 

سلمان حمید

محفلین
اس دکھ کا تو کوئی بھی مداوا نہیں کر سکتا اور کوئی کیسے خود کو اس باپ کی جگہ رکھ سکتا ہے جس نے پیدا ہونے سے لے کر جوان کرنے تک اولاد کو پالا ہو اور اس کی اپنی اولاد کے ہر گزرتے ہوئے دن میں ہزاروں یادیں پوشیدہ ہوں۔ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا کرے اور ہماری بہن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

انا للہ وانا الیہ راجعوں
 

سید زبیر

محفلین

الف نظامی

لائبریرین
اللہ تعالی شہدائے اسلامی یونیورسٹی کی برکت سے وطن عزیز پر اپنی رحمت و فضل و کرم کی موسلا دھار بارش فرمائے۔ آمین
 

جاسمن

لائبریرین
روحانی بابا !میں کیا کروں ، کوئی کندھا نہیں جس سے لگ کر رو سکوں ، نہ میں دوسروں کو دکھی کرنا چاہتا ہوں ۔لیکن میں بھی تو انسان ہوں ، بارہ سال کی عمر میں ماں کو منوں مٹی میں دبتا ہوا دیکھا ، پھر گیارہ ماں کے بیٹے کو اس کی دادی کی بغل میں دے آیا پھر 43 سال میں اپنے پیارےدوست والد کو لحد میں اتارا ان کا میں اکلوتا بیٹا تھا اب اکلوتی بیٹی کو بھی اس کے ابدی گھر میں چھوڑ آیا ۔ وہ خوش نصیب تھی اس نے دنیا کے غم نہیں دیکھے ۔ننھی سی جان ایک دھماکے کی آواز سنتے ہی اپنے مالک کے پاس چلی گئی ۔ اب مجھے ہر لڑکی اپنی بیٹی لگتی ہے ، کبھی وہ موٹر سائکل پر اپنے بابا کے ساتھ جارہی ہوتی کبھی ماں کے پیچھے پیچھے خاموش جارہی ہوتی ہے ، کبھی چھوٹے بھائی کے ساتھ تیز تیز قدم اٹھاتی ہوئی گھر کو جا رہی ہوتی ہے ، سی دکان پر بابا اپنی گڑیا رانی کو جوتے دلا رہے ہوتے ہیں ہر روز ہر جگہ مجھے نظر آجاتی ہہے ۔ میں کیا کروں

اللہ!!
یا اللہ!
یا اللہ!
 

جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔


آنسو
محض آنسو
میرے لفظوں میں طاقت نہیں اظہار کی۔
میرے پہلے بچے کو جب اللہ نے لیا تھا تو میں بغیر آواز کے روتی تھی۔ کبھی ستون سے لپٹ کر۔ کبھی دیوار سے۔
انا للہ کی تصبیح کرتی جاتی تھی اور روتی رہتی تھی۔
آپ کی بیٹی کا غم اتنا بڑا پہاڑ ہے کہ ۔۔۔۔۔
روتے روتے میری آنکھیں تھک گئی ہیں لیکن آنسو نہیں تھم رہے۔۔۔۔۔
میں اب تک سر تلمیذ کے لیے دعائیں کرتی تھی۔۔۔آج صبح بھی دو نفل پڑھے نمازِ حاجت کے اور تمام مرحومین کے لیے دعائیں کرتے اُن کے لیے بھی کی۔
مجھے آپ کے دکھ کے بارے آج پتہ چلا ہے۔
اللہ آپ لوگوں کو صبرِ عظیم عطا فرمائے۔آمین! ثم آمین! اللہ آپ کا دل ٹھنڈا رکھے آپ کے سب متعلقین سے۔
اللہ آپ کے دل کو اطمینان دے۔ اللہ اپنی یاد سے بھر دے آپ کا دل۔ اللہ آپ کو چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔ اللہ آسانیاں دے۔ اللہ وہ سب کچھ عطا فرمائے جو جو آپ کے لیے ضروری ہو۔ آمین!
ثم آمین!
اللہ ہم سب کو آخرت میں جنت میں اکٹھا کرے گا ان شاءاللہ۔
 
Top