بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

سحرش سحر

محفلین
بول کہ لب ازاد ہیں تیرے
دیکھنے میں اتا ہے کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے معززین ہفتوں ہفتوں بھوک ہرتال پر بھیٹے رہتے ہیں مگر مجال ہے ان کے عزم مین کوئی لغزش ائے نہ ہی بھوک پیاس کے مارے یہ بے ہوش ہوتے ہیں نہ ہی ان کی توانائیاں کم ہوتی ہین ۔بلکہ روز بروز تازہ دم ہو کر بھوک ہرتال بھوک ہرتال کھیل رہے ہوتے ہیں
یہان تک کہ ان کے پیٹ بھرے بھوک ہڑتال کے دور رس نتائج بھی منظر عام پر آ ہی جاتے ہیں ۔
کچھ ہی دنوں پہلے ایسے ہی کچھ برائے نام مذہبی و سماجی پابندیوں میں جھکڑی ہوئی خوبصورت خوبصورت' بے حجاب و بے باک ' ہنستی مسکراتی دوشیزائیں کچھ کچی پکی لکھائی ( شاید عجلت کی بنا پر) سے مزین ہارڈ چارٹس اتھا کر آزادی آزادی اور حقوق حقوق کا کھیل کھیلتے ہوئے پائی گئیں ۔
حالانکہ وہ اس وقت ہر قسم کی مذہبی و معاشرتی بندھن سے آزاد تھی یا شاید نہیں تھی .....مگر قدامت پسندوں کو وہ با لکل آزاد نظر آ رہی تھیں ۔ ان محترم خواتین کے مطالبے بھی بہت ہی دلچسپ تھے ۔
....."کھانا خود گرم کرلو..."
ویسے کھانا خود گرم کرنے کی بات سے پہلے ...اپنا کھانا خود بنانے کا ذکر کرنا تھا ۔.
"""ہمارا جسم ہماری مرضی...""
یہ مطالبہ تو سو فیصد درست ہے مگر ان کے حلیہ و لہجہ سے کہیں سے بھی وہ مجبور و بےکس نظر نہین آ رہی تھی ۔ اگر اشارہ دیگر خواتین کے چادر و چاردیواری سے نکلنے کی طرف ہے تو ان سے گزارش ہے کہ ان سے ان کا تحفظ مت چھینے ۔
"بول کہ لب آزاد ہیں تیرے "
بے شک ...اسی لیے تو تقریر و تحریر کی ازادی سے خوب لطف اتھایا گیا ۔کاش یہ ۂارڈ چارٹس اردو کے بجائے دوسری زبان میں لکھے گئے ہوتے ..شو مئی قسمت! بد خطی کی بنا پر مطالبات بھی واضح نہیں تھے ۔
روشن خیالون نے انھیں دیدے پھاڑ پھاڑ کر دیکھا اور کان لگا لگا کر سنا اور خوب داد دی کہ ایسی چند باہمت اور اگے بڑھیں تو شاید ملک کا مستقبل روشن سے روشن تر ہو جائے ۔ ادھر قدامت پسند سوچ رہے تھے کہ کوئی ان نیک بختوں کوجا کر اتنا بتا دے کہ باوجود اس کہ یہ ملک اسلامی ملک ہے اور اسلام کے نام پر وجود میں ایا ہے ' کسی بھی سیکولر ملک سے زیا دہ نہیں تو ان جتنی آزادی سے یہان کے لوگ بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہین ۔ اسی لیے تو"لا تبرجنا تبرج الجاھلیت الاولی"" کے باوجود خوب تیا ر ہو کر اتنی آزادی سے اسلام اباد کی سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا گیا ...اس سے بڑھ کر من مرضی اور کیا ہو سکتی ہے...بہرحال انھوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا لیا ہے ۔
اب دیکھے کہاں تک پہنچے
اللہ ہمارے ملک پر رحم فرمائے اور اس کے باسیوں کو عقل و فکر عطا فرمائیں ۔امین سحرش سحر
 
Top