بولین الجبرا

دوست

محفلین
اس فورم کے اساتذہ کو گلہ تھا کہ شاگرد نہیں آتے۔
جو آئے گپ شپ کرکے چلے گئے۔
آج ہم شاگرد بن کر حاضر ہورہے ہیں۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ بولین الجبرا ہم نے سکھانا ہے اپنے ایک طالبعلم کو جس میں ہم کورے ہیں۔
تو ہمیں کچھ مدد فراہم کریں۔ کوئی امدادی مواد اور کچھ ویسے اردو میں مدد۔
( یہ سب میٹرک کی کمپیوٹر سائنس شائع کردہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور سے متعلق ہے)
 
ضرور شاکر کیوں نہیں ، ہمارے تو بھاگ جاگ گئے جو تم چلے آئے۔

اگر کتاب کا مواد اور ساتھ میں سوال کرو تو لطف بڑھ جائے گا۔
 

دوست

محفلین
شکریہ۔
کل میں کتاب خرید لیتا ہوں پھر شروع کریں گے انشاءاللہ۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے ( فیس تو میں نے دینی نہیں :wink: )
پہلا مسئلہ یعنی theorom یاد آرہا ہے
x.y=x+y اس کا تو کچھ سمجھائیں۔
کچھ ایسے ہی تھا میرا خیال ہے۔ یا پھر اوپر compliment کا نشان تھا کسی پر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
شکریہ۔
کل میں کتاب خرید لیتا ہوں پھر شروع کریں گے انشاءاللہ۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے ( فیس تو میں نے دینی نہیں :wink: )
پہلا مسئلہ یعنی theorom یاد آرہا ہے
x.y=x+y اس کا تو کچھ سمجھائیں۔
کچھ ایسے ہی تھا میرا خیال ہے۔ یا پھر اوپر compliment کا نشان تھا کسی پر۔

شاکر یہ کوئی تھیورم تو نہیں محض ایک مساوات لگ رہی ہے بولین الجبرا کی۔

پہلی بات تو یہ یاد رکھیں کہ بولین الجبرا میں ضرب کے نشان یعنی ڈاٹ اور جمع کے نشان (+) کا مطلب عام ریاضی سے مختلف ہوتا ہے۔ ضرب یعنی ڈاٹ کا مطلب اینڈ (AND) آپریشن ہوتا پہے جبکہ پلس کا مطلب آر (OR) آپریشن ہوتا ہے۔ اینڈ، آر آپریشن کیا ہوتا ہے؟ یہ سمجھنے سے پہلے جان لیں کہ بولین الجبرا میں صرف سچ (TRUE) اور جھوٹ (FALSE) چلتا ہے۔ سچ کو ایک (1) سے ظاہر کیا جاتا ہے جبکہ جھوٹ کو صفر (0) سے۔ اینڈ، آر کے علاوہ ایک اور آپریشن ہوتا ہے جسے ناٹ (NOT) ہے کہتے ہیں یعنی نفی کرنا۔ سچ (TRUE) کی نفی کی جائے تو یہ جھوٹ (FALSE) ہوجائے گا جبکہ جھوٹ کی نفی کی جائے تو یہ سچ ہوجائے گا۔ کسی بولین متغیر پر کمپلیمنٹ کا نشان اسی ناٹ آپریشن کو ظاہر کرتا ہے۔

اب میں جو کچھ بتانے جا رہا ہوں، اس کو ذہن نشین کرلیں کیونکہ یہی تمام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بنیاد ہے: :)

بولین الجبرا کی سب سے بنیادی بات اس کے آپریشنز کو سمجھنا ہے۔ ان آپریشنز کو جدول کے ذریعے واضح کیا جاتا جنہیں عرف عام میں ٹرتھ ٹیبل یعنی سچائی کا جدول کہا جاتا ہے۔ سب سے پہلے میں اینڈ آپریشن کی وضاحت کرتا ہوں۔

[eng:0ee80469f5]1 AND 1=1[/eng:0ee80469f5] یعنی سچائی اینڈ سچائی برابر ہے سچائی کے
[eng:0ee80469f5]1 AND 0=0[/eng:0ee80469f5] سچائی اینڈ جھوٹ برابر ہے جھوٹ کے
[eng:0ee80469f5]0 AND 1=0[/eng:0ee80469f5] اسی طرح جھوٹ اینڈ سچائی برابر ہے جھوٹ کے

ذیل میں اینڈ آپریشن کا ٹرتھ ٹیبل موجود ہے۔ پہلے اسے ہضم کریں، پھر میں آر آپریشن کی جانب آتا ہوں۔

[html:0ee80469f5]
<span dir="ltr">
<table border="1" width="19%">
<tr>
<td width="33%">AND</td>
<td width="33%">0</td>
<td width="34%">1</td>
</tr>
<tr>
<td width="33%">0</td>
<td width="33%">0</td>
<td width="34%">0</td>
</tr>
<tr>
<td width="33%">1</td>
<td width="33%">0</td>
<td width="34%">1</td>
</tr>
</table>
</span>
[/html:0ee80469f5]

اب بات کرتے ہیں آر آپریشن کی۔ اینڈ آپریشن سمجھنا تو اس اعتبار سے آسان ہے کہ اس میں ضرب واقعی ضرب کا آپریشن ہوتا جبکہ آر آپریشن میں سچ جمع سچ ، سچ کے برابر ہی ہوتا ہے۔ ذیل میں اس کی تفصیل بمعہ ٹرتھ ٹیبل کے فراہم کی گئی ہے۔

سچ OR سچ = سچ
سچ OR جھوٹ= سچ
جھوٹ OR جھوٹ= جھوٹ

[html:0ee80469f5]
<span dir="ltr">
<table border="1" width="19%">
<tr>
<td width="33%">OR</td>
<td width="33%">0</td>
<td width="34%">1</td>
</tr>
<tr>
<td width="33%">0</td>
<td width="33%">0</td>
<td width="34%">1</td>
</tr>
<tr>
<td width="33%">1</td>
<td width="33%">1</td>
<td width="34%">1</td>
</tr>
</table>
</span>
[/html:0ee80469f5]

اب بات کرتے ہیں نینڈ (NAND) اور نار (NOR) آپریشنز کی۔ جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں۔ تمام تر بولین الجبرا کی بنیاد اینڈ، آر، ناٹ آپریشنز اور اس سے متعلقہ کچھ فارمولے ہیں۔ باقی تمام لاجک آپریشنز کی بنیاد انہیں آسان فہم تصورات (concepts) پر رکھی گئی ہے۔ نینڈ محض اینڈ آپریشن کی نفی (NOT) ہے جبکہ نار ، آر کی نفی ہے۔ ان کی ٹرتھ ٹبیلز ذیل میں دی گئی ہیں:

[html:0ee80469f5]
<span dir="ltr">
<table border="1" width="19%">
<tr>
<td width="33%">NAND</td>
<td width="33%">0</td>
<td width="34%">1</td>
</tr>
<tr>
<td width="33%">0</td>
<td width="33%">1</td>
<td width="34%">1</td>
</tr>
<tr>
<td width="33%">1</td>
<td width="33%">1</td>
<td width="34%">0</td>
</tr>
</table>
</span>
[/html:0ee80469f5]

[html:0ee80469f5]
<span dir="ltr">
<table border="1" width="19%">
<tr>
<td width="33%">NOR</td>
<td width="33%">0</td>
<td width="34%">0</td>
</tr>
<tr>
<td width="33%">0</td>
<td width="33%">1</td>
<td width="34%">0</td>
</tr>
<tr>
<td width="33%">1</td>
<td width="33%">0</td>
<td width="34%">0</td>
</tr>
</table>
</span>
[/html:0ee80469f5]
 

دوست

محفلین
ٹھیک۔ سمجھ گیا۔
خیر یہ تو عام ریاضی والا کلیہ لگ رہا ہے۔
صفر صفر برابر صفر
صفر ایک برابر صفر
ایک صفر برابر صفر
ایک ایک برابر ایک
یہ رٹا تو میں اپنے طلباء کو خود لگواتا رہا ہوں۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
اینڈ کو ایک طرح سے ضرب اور آر کو ایک طرح سے جمع سمجھ لیں (صرف رٹے سے بچنے کے لیے) باقی تفصیل تو نبیل بھائی بتا رہے ہیں، کہیں کونے کھدرے میں موقع ملا تو میں بھی آجاؤں گا :)
 

دوست

محفلین
اینڈ، نینڈ کے ٹرتھ ٹیبل یاد کیے تھے کبھی ایف ایس سی پارٹ ٹو میں بھول بھال گئے اب تو۔
 

دوست

محفلین
کچھ سمجھ اور کچھ رٹا۔ مل ملا کر آج تک کام چلایا ہے۔ اب بھی ایسے ہی چلے گا۔ 8)
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائی، جب تک آپ خود نہ سمجھیں گے اور رٹے سے کام چلائیں گے تو پھر دوسروں کو کیسے پڑھا سکیں‌ گے؟ اس لیے کوشش کریں، ہم بھی مدد کریں گے، اللہ پاک کی مہربانی بھی ہوگی، سمجھ کر پڑھائیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اوپر والی پوسٹ میں OR آپریشن کی وضاحت بھی شامل کر دی ہے۔
 
لو شاکر نبیل نے خاصی تفصیل سے سمجھا دیا ہے اب اگلے مراحل آسان ہو گئے ہوں گے ویسے اور بھی کوئی مسئلہ ہو تو بلا جھجک پوچھ لینا

نبیل ہے نہ 8)
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
x.y=x+y اس کا تو کچھ سمجھائیں۔
کچھ ایسے ہی تھا میرا خیال ہے۔ یا پھر اوپر compliment کا نشان تھا کسی پر۔
میرا خیال ہے کہ پہلا تھیورم کچھ اس طرح ہوگا

A+(B+C)=(A+B)+C

ٰیعنی اگر پہلے بی اور سی کو جمع کیا جائے اور پھر اسے اے کے ساتھ جمع کیا جائے تو اس کا جواب دوسری طرف کے برابر ہوگا، یعنی اگر پہلے اے کو بی سے جمع کرکے پھر سی سے ملایا جائے

جمع سے مراد یہاں آر آپریٹر ہے

اسی طرح جمع کی بجائے ضرب یعنی اینڈ آپریٹر لگایا جا سکتا ہے۔ باقی مساوات اسی طرح‌ سے رہے گی، خطوط وحدانیاں بھی اور مساوات کو حل کرنے کا طریقہ بھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں شاکر اس تھیورم کی بات کر رہے ہیں:

کوڈ:
NOT (X AND Y)= NOT X OR NOT Y

یہاں کمپلیمنٹ کی علامت کی بجائے NOT استعمال کیا گیا ہے۔
 

دوست

محفلین
دونوں یاد ہوگئے۔
صفر صفر= صفر
ایک صفر= ایک
صفر ایک =ایک
میں آج کتاب مہیا کرتا ہوں وہاں سے موضوع پوسٹ کروں گا تاکہ اساتذہ کرام کو آسانی ہو۔ :wink:
ماشاءاللہ کتنے سارے اساتذہ نکل آئے میں ایویں پریشان ہورہا تھا۔
 

دوست

محفلین
شکریہ۔
یاد آیا اینڈ کے ساتھ نینڈ بھی تھا۔ اور آر کے ساتھ نار تھا۔
ان کے ٹرٹھ ٹیبل بھی بتا دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، میں نے اوپر والی پوسٹ میں نینڈ اور نار آپریشنز کی وضاحت بھی شامل کر دی ہے۔
 
Top