بولڈ نسخ فانٹ

علوی امجد

محفلین
بہت شکریہ!
کیا عربی میں چھوٹی ہ موجود ہے یا بڑی ھ ہی ہرجگہ استعمال ہوتی ہے؟

اس کا بہتر جواب تو کوئی عربی زبان کا ماہر ہی دے سکتا ہے لیکن میرے ناقص علم کے مطابق یونی کوڈ میں جو عربی "ہ" 0647 پر ہے وہ "ھ" ہے جس کو "ہا' کی شکل کہا گیا ہے۔ جبکہ 06C1 پر موجود "ہ" کو اردو "ہ" کہا جاتا ہے۔ عموما عربی میں ہم نے دیکھا ہے کہ "ہ" کی انفرادی شکل اسی طرح گول "ہ" لکھی جاتی ہے لیکن اس کی ابتدائی اور درمیانی اشکال "ھ" اور اختتامی شکل "ہہ" کے انداز میں ہوتی ہے۔ جبکہ ہم اردو میں "ہ" اور "ھ" کو علیحدہ علیحدہ اشکال اور مختلف صوتی آواز کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اگرہندوستان و پاکستان میں دستیاب لکھے گئے قرآن پاک کے رسم الخط کو دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں "ہ" اور "ھ" کی دونوں اشکال استعمال ہورہی ہیں۔ جو ہمارے اور عرب ممالک کے نسخ فانٹس میں بہت بڑا فرق ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین

گویا عربی میں ایک ه یونیکوڈ 647 استعمال ہوتی ہے جس کی شکل سیاق کے مطابق تبدیل ہوتی ہے اور یہ کام فونٹ میں کیا جاتا ہے
جب کہ اردو میں چھوٹی اور بڑی ھ کے لیے علیحدہ علیحدہ یونیکوڈ ویلیوز ہیں (ہ ، 6C1) (ھ ، 6BE) اور سیاق کے مطابق کلیدی تختہ سے اپنی مرضی کی شکل استعمال کر لی جاتی ہے۔
 
علوی امجد

محفلین
بالکل درست ۔اور سارا کمال کلیدی تختہ میں موجود بٹن کو دی گئی قدروں سےمنسلک ہے۔
چونکہ اردو زبان میں یہ دونوں علیحدہ حروف ہیں اس لئے ہمارے فانٹ ساز "ہ" اور "ھ" کو علیحدہ علیحدہ یونی کوڈ ویلیوز دیتے ہیں تاکہ استعمال کرنے والوں کو دقت نہ ہو۔

اگر آپ کسی عربی ویب سائٹ سے جیسے تنزیل ڈاٹ نیٹ سے قرآنی متن کاپی کریں تو آپ کے اکثر اردو فانٹ کو "ہ" اور "ک" کو کنورٹ کرنے سے قاصر ہوں گے لیکن جب آپ کسی پاکستانی ویب سائٹ سے جیسے نورہدایت ڈاٹ آرگ سے وہی قرآنی متن کاپی کریں تو ان حروف کی شکل بالکل درست رینڈر ہو گی۔
اگر ان چیزوں کو سٹینڈرڈائزیشن کی طرف لے جانا ہو تو یہ ایک لمبی بحث ہے۔ اس کو آپ جیسے صاحبان علم ہی اکٹھے ہوکر کوئی راہ متعین کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

علوی امجد

محفلین
یونی کوڈ چارٹس میں"ہ" کو قدریں۔

ha-1.jpg

ha-2.jpg

ha-3.jpg
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر آپ کسی عربی ویب سائٹ سے جیسے تنزیل ڈاٹ نیٹ سے قرآنی متن کاپی کریں تو آپ کے اکثر اردو فانٹ کو "ہ" اور "ک" کو کنورٹ کرنے سے قاصر ہوں گے لیکن جب آپ کسی پاکستانی ویب سائٹ سے جیسے نورہدایت ڈاٹ آرگ سے وہی قرآنی متن کاپی کریں تو ان حروف کی شکل بالکل درست رینڈر ہو گی۔
اگر ان چیزوں کو سٹینڈرڈائزیشن کی طرف لے جانا ہو تو یہ ایک لمبی بحث ہے۔ اس کو آپ جیسے صاحبان علم ہی اکٹھے ہوکر کوئی راہ متعین کر سکتے ہیں۔
اردو عربی ہائبرڈ فونٹ
(بنیادی طور پر اردو متن کے لیے بنایا گیا فونٹ جس میں عربی یونیکوڈ میں لکھا گیا قرآنی متن درست رینڈر ہو)

قرآنی متن کے حوالے سے تین ممکنہ صورتیں بنتی ہیں
  • عربی یونیکوڈ میں لکھا گیا قرآنی متن
    اس متن کو دیکھنے کے لیے اردو عربی ہائبرڈ فونٹ میں عربی حروف کی سپورٹ شامل کر دی جائے۔
  • اردو یونیکوڈ میں لکھا گیا قرآنی متن
    اردو عربی ہائبرڈ فونٹ میں یہ اہتمام کر لیا جائے کہ اردو یونیکوڈ میں لکھا گیا قرآنی متن درست رینڈر ہو۔

  • اردو اور عربی مکس یونیکوڈ حروف میں لکھا گیا قرآنی متن
    اس کے لیے فونٹ میں سپورٹ شامل نہ کی جائے تا کہ متن کی یکسانیت برقرار رہے اور پروف ریڈنگ ہو سکے
الف عین
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
عربی یونیکوڈ میں لکھا گیا قرآنی متن
اس متن کو دیکھنے کے لیے اردو عربی ہائبرڈ فونٹ (بنیادی طور پر اردو متن کے لیے بنایا گیا فونٹ جس میں عربی یونیکوڈ میں لکھی گیا قرآنی متن درست رینڈر ہو) میں عربی حروف کی سپورٹ شامل کر دی جائے۔
میں اس تجویز کے حق ہوں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قرآن پاک خالصۃً عربی رسم الخط ہے۔ اس میں اردو کی آمیزش بالکل نہیں ہونی چاہئے۔
 
علوی امجد

محفلین
ایک قرآنی نسخ فانٹ بنیادی طور پر قرآن پاک کی ٹائپنگ یا کمپوزنگ میں سہولت پیدا کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے۔ اس لئے یہاں مسئلہ فانٹ میں الفاظ کی کوڈنگ کا اتنا زیادہ نہیں جتنا زیادہ ٹائپ شدہ قرآنی متن ہیں۔ جن کو اسٹینڈرئزاڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یکساں متن دستیاب ہو۔
دوسرا ہمارا برصغیرمیں رائج خطاطی کا ایک منفرد مزاج ہے جو خط نستعلیق کو نسخ کے ساتھ مکس کرکےایک نیا برصغیری خط نسخ وجود میں لے آیا ہے اور لوگ اس کو دیکھ دیکھ کر اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ خالصتا عربی رسم الخط عجیب سا لگتا ہے۔ خود مجھے اگر کوئی عرب ممالک میں چھپا ہوا نسبتا باریک نسخ حروف والا قرآن پاک پڑھنے کودئے تو شائد مجھے پڑھنے میں دقت ہو لیکن پاکستانی میں پرنٹ ہونے والا بولڈ نستعلیقی مزاج والے نسخ فانٹ والے قرآن پاک ہم فر فر پڑھ لیتے ہیں۔
اب یا تو یہ ہوسکتا ہے کہ ایک ڈیجیٹل قرآن پاک کے کسی ایک رسم الخط کو حتمی سمجھ کر اس کو اپنا لیں اوراس کی بنیاد پر قرآنی متن کو استعمال کریں۔ ورنہ اس کے علاوہ اس کا کوئی اور حل نہیں۔ ان سب باتوں کو ہم مختلف فورمز پر ڈسکس کرتے تو رہے ہیں لیکن آخر میں یہ سارے ٹیسٹ میچ ڈرا ہوجاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

علوی امجد

محفلین
فانٹ کے اندر ہم "ک" اور "ی" کو تو ہم اکٹھی یونی کوڈ ویلیو دے کر تو کنٹرول کرلیں گے لیکن "ہ" اور "ھ" کو کنٹرول کرنافی الحال ممکن نہیں۔جب تک تمام ٹائپ شدہ قرآنی متن ایک ہی سٹیندرڈ پر نہ آئیں یہ معاملہ ایسے ہی چلتا رہے گا۔ صرف یہ کہ فانٹ میں دونوں کی سپورٹ موجود ہوگی۔
میرا صوتی ماہرین سے یہ سوال ہے کہ کیا عربی زبان میں "ہ" اور "ھ" کی صوتی ادائیگی میں کوئی فرق ہے ۔ جیسے ہم اردو میں "بھائی" میں "ھ" کو "ہ " سے تبدیل کرنے پر "بہائی" بن جاتا جو کہ پڑھنے اور بولنے میں ایک مختلف لفظ ہے؟
 
بالکل صحیح کہا۔ یہ مسئلہ کافی پرانا ہے۔ ابھی تک حل نہ ہو سکا۔ حتمی رسم الخط کیلئے مختلف فانٹ سازوں کو دعوت دی گئی تھی۔ دیکھتے ہیں یہ کب اور کیسے حل ہو گا؟
قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
فانٹ کے اندر ہم "ک" اور "ی" کو تو ہم اکٹھی یونی کوڈ ویلیو دے کر تو کنٹرول کرلیں گے لیکن "ہ" اور "ھ" کو کنٹرول کرنافی الحال ممکن نہیں۔جب تک تمام ٹائپ شدہ قرآنی متن ایک ہی سٹیندرڈ پر نہ آئیں یہ معاملہ ایسے ہی چلتا رہے گا۔ صرف یہ کہ فانٹ میں دونوں کی سپورٹ موجود ہوگی۔
میرا صوتی ماہرین سے یہ سوال ہے کہ کیا عربی زبان میں "ہ" اور "ھ" کی صوتی ادائیگی میں کوئی فرق ہے ۔ جیسے ہم اردو میں "بھائی" میں "ھ" کو "ہ " سے تبدیل کرنے پر "بہائی" بن جاتا جو کہ پڑھنے اور بولنے میں ایک مختلف لفظ ہے؟
سید عاطف علی سعودیہ میں مقیم ہیں۔ وہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں اردو والے کاف (ک) اور عربی والے کاف (ك) بھی مختلف اقدار رکھتے ہیں ۔ مجھے اردو کیبورڈ سےعربی مواد سرچ کرنے میں یہ محسوس ہوتا ہے ۔
اسی طرح عربی کی گول شکل والی تے (ة) اور اردو کی گول تے ۔ ۃ ۔ میں بھی ویلیوز کا فرق ہے ۔

کیا ان دونوں باتوں کی تصدیق ہو سکتی ہے ؟
 
عربی ک کی یونیکوڈ ویلیو:643
اردو ک کی یونیکوڈ ویلیو: 06A9
-
عربی ة کی یونیکوڈ ویلیو: 629
اردو ۃ کی یونیکوڈ ویلیو: 06C3

مائیکرو سافٹ ورڈ میں حرف لکھ کر alt+x دبایا جائے تو اس حرف کی یونیکوڈ ویلیو مل جاتی ہے۔
 
کیا ہم اردو کیبورڈ سے عربی والا ک اور عربی ۃ ٹائپ کر سکتے ہیں ؟ اور اگر ہاں تو کیسے ؟
کیوں کہ اردو کیبورڈ میں ہم کئی ایسے حروف بھی ٹائپ کرلیتے ہیں جو اردو میں بالکل بھی استعمال نہیں ہوتے صف عربی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ جیسے أ إ وغیرہ ۔
 
جاسم محمد

محفلین
میرے خیال میں اردو والے کاف (ک) اور عربی والے کاف (ك) بھی مختلف اقدار رکھتے ہیں ۔ مجھے اردو کیبورڈ سےعربی مواد سرچ کرنے میں یہ محسوس ہوتا ہے ۔
اسی طرح عربی کی گول شکل والی تے (ة) اور اردو کی گول تے ۔ ۃ ۔ میں بھی ویلیوز کا فرق ہے ۔
کیا ان دونوں باتوں کی تصدیق ہو سکتی ہے ؟
جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ سرچنگ میں مسئلہ آتا ہے کیونکہ عربی، فارسی اور اردو حروف کی قدروں میں فرق ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا ہم اردو کیبورڈ سے عربی والا ک اور عربی ۃ ٹائپ کر سکتے ہیں ؟ اور اگر ہاں تو کیسے ؟
کیوں کہ اردو کیبورڈ میں ہم کئی ایسے حروف بھی ٹائپ کرلیتے ہیں جو اردو میں بالکل بھی استعمال نہیں ہوتے صف عربی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ جیسے أ إ وغیرہ ۔
یہ تو کیبورڈ پر منحصر ہے۔ ویسے ان پیج کے صوتی کیبورڈ میں یہ سب حروف شامل ہیں۔
Screenshot-2019-12-08-Phonetic-Keyboard-Layout-Phonetic-Keyboa.png
 
الف نظامی

لائبریرین
کیا ہم اردو کیبورڈ سے عربی والا ک اور عربی ۃ ٹائپ کر سکتے ہیں ؟ اور اگر ہاں تو کیسے ؟
کیوں کہ اردو کیبورڈ میں ہم کئی ایسے حروف بھی ٹائپ کرلیتے ہیں جو اردو میں بالکل بھی استعمال نہیں ہوتے صف عربی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ جیسے أ إ وغیرہ ۔
عربی لکھنے کے لیے عربی کی بورڈ استعمال کریں
Unicode also has lots of different characters that are visually identical to one another
 
آخری تدوین:

علوی امجد

محفلین
میرے خیال میں زیادہ تر CRULP کا فونیٹک کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے۔ جس میں یہ تمام ویلیوز اردو میں دی گئی ہیں۔
2fIYt0a.jpg

UM3ZxYF.jpg

Top