بوسٹن دھماکوں کی تصاویر

امریکی ریاست میساچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں پولیس کے مطابق میراتھن ریس کی اختتامی لائن کے قریب ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں

130416000114_boston_1.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
امریکہ میں کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں سے ایک بوسٹن میراتھون ریس میں ہونے والے ان دھماکوں کے بعد بوسٹن میں افراتفری کی کیفیت ہے

130416000209_boston_9.jpg
 
بوسٹن دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی سروسز جائے وقوع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں

130416000119_boston_3.jpg
 
بوسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں واقع جے ایف کے لائبریری ایک تیسرا دھماکہ ہوا ہے تاہم پولیس نے ابھی اس کے بارے میں کوئی حتمی بیان نہیں جاری کیا ہے اور اس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں

130416000202_boston_6.jpg
 
ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں حکام کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد پولیس، ایبمولینس اور آگ بھجانے والے انجن دھماکوں کی جگہ پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر وہاں سے لوگوں کو فوری طور خالی کروانا شروع کردیا

130416000124_boston_5.jpg
 
حکام کے مطابق دھماکہ پیر کی سہ پہر تین بجے کے بعد بوسٹن شہر کے فوٹو برج کے پاس میراتھن ریس کی اختتامی لائن کے قریب ہوا جہاں ہزاروں افراد موجود تھے

130416000206_boston_8.jpg
 
نیویارک شہر کے مرکزی اور مصروف علاقوں مین سخت حفاظتی انتظام کیے گئے ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹن دھماکوں کے ذمہ داران کا ابھی تعین قبل از وقت ہوگا

130416000204_boston_7.jpg
 
امریکہ کے صدر براک اوباما نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد یا گروہ کو تلاش کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا

130416070548_boston04.jpg
 
بوسٹن میں دھماکے کے بعد دوسرے شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ نیویارک کے پولیس اہلکار چوکس کھڑے ہیں

130416070558_newyork03.jpg
 
نیویارک میں میراتھن ریس کے انعقاد سے پہلے سکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں

130416070559_newyork02.jpg
 
Top