بوجھو تو جانیں

پہیلی نمبر 15

ایک جدائی لانے والی
اِک بچھڑوں کو ملانے والی
دونوں بگڑے کام بنائیں
آپ اب ان کا نام بتائیں

جواب قینچی اورسوئی
 
پہیلی نمبر 16

اک کپڑا ایسا کہلایا
وقت پڑے پر جب منگوایا
آپ نہ پہنے جو بھی لائے
جو پہنے خود دیکھ نہ پائے


جواب کفن
 
پہیلی نمبر 17

ایک خزانہ پانے والا
گورا تھا پر اب ہے کالا
جب تک کہلاتاتھا گورا
علم سے تھا بالکل کورا

جواب کل ملاحظہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
وہاب بھائی آپ نے یہ سلسلہ منقطع کیوں کر دیا؟
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہے وہ ایسا کون شیطان
ناک پے بیٹھے پکڑے کان

جواب : عینک
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
کیا میں یہاں پر پہیلی پوچھ سکتی ہوں۔۔۔۔؟ :)

ضرور پوچھ سکتی ہیں، لیکن پہلے اوپر والی پہیلی کا جواب دیں۔

اوو۔۔۔ہو تو میں نے دیکھی ہے نہیں تھی۔۔۔:roll: ۔۔اس کا جواب تو آتا تھا مجھے ۔۔۔۔ جو کہ قیصرانی نے بتا دیا ہے۔۔۔۔ :( :)
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ جی یہ پہیلی تو وہاب بھائی نے پہلے صفحے پر ہی پوچھ لی تھی جو کہ ایسے تھی :

سُورج کے جانے پر تین
سورج کے آنے پر دو
صدیوں سے ہوتا آیا ہے
اور قیامت تک یہ ہو

جواب : پانچ نمازیں
 

سارہ خان

محفلین
آپ کا جواب درست ہے ۔۔۔۔۔۔
1 ہی پہیلی کو مختلف انداز سے پو چھا جا سکتا ہے نا ۔۔۔۔۔میں نے تو دوسرے طریقے سے پوچھی ہے۔۔۔۔۔ :roll:
 
Top