بنے کوئی تمہارا کس لیئے جی؟ فاخرہ بتول

ماہی احمد

لائبریرین
بنے کوئی تمہارا کس لیے جی؟
یہ چنچل سا اشارہ کس لیے جی؟
اگر ہے تیرگی کا راج ہر سُو
تو پھر روشن ستارہ کس لیے جی؟
وہ کہتا ہے کہ دل پھر سے لگاؤ
خسارے پر خسارہ کس لیے جی؟
مری آنکھوں کو جگنو کہہ رہے ھو؟
مگر یہ استعارہ کس لیے جی؟
کوئی رشتہ نہیں باقی، تو بولو
مجھے تم نے پکارا کس لیے جی؟
بہت سے کام ہیں کرنے کے باقی
محبت پر گزارہ کس لیے جی؟
بھنور سے دوستی کا کیا سبب ہے؟
کنارے سے کنارہ کس لیے جی؟
مری اُلجھی رہے لَٹ، تم کو کیا ہے
اِسے آ کے سنوارا کس لیے جی؟
کہاں ہے جیتنے کا شوق بولو؟
بتا دو، دل کو ہارا کس لیے جی؟
ملیں گے، جب کبھی موقع ملا تو
ابھی سے اِستخارہ کس لیے جی؟

فاخرہ بتولؔ
 

طارق شاہ

محفلین


بنے کوئی تُمھارا کِس لِیے جی
یہ چنچل سا اِشارہ کِس لِیے جی

اگر ہے تِیرگی کا راج ہر سُو
تو پھر روشن سِتارہ کِس لِیے جی

وہ کہتا ہے کہ ، دل پھر سے لگاؤ
خسارے پر خسارہ کِس لِیے جی

مری آنکھوں کو جُگنو کہہ رہے ہو !
مگر یہ استعارہ کِس لِیے جی

کوئی رشتہ نہیں باقی، تو بولو
مجھے تم نے پُکارا، کِس لِیے جی

بہت سے کام، ہیں کرنے کے باقی
محبّت پر گزُارہ کِس لِیے جی

بھنْور سے دوستی کا کیا سبَب ہے
کنارے سے کنارہ کِس لِیے جی

مِری اُلجھی رہے لَٹ، تم کو کیا ہے
اِسے آ کے سنوارا کِس لِیے جی

کہاں ہے، جِیتنے کا شوق بولو
بتا دو، دل کو ہارا کِس لِیے جی

مِلیں گے، جب کبھی موقع مِلا تو !
ابھی سے اِستخارہ کِس لِیے جی

فاخرہ بتُول

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبحان الله !
کیا ہی خُوب غزل پیش کی ہے صاحبہ !
بہت سی داد اس پُر لطف انتخاب اور پیشکش پر
ایک ایک شعر نے کیا خُوب ہی مزہ دِیا
تشکّر ایک بار پھر سے اِسے شریکِ محفل کرنے پر !
بہت خوش رہیں :):)
 

ماہی احمد

لائبریرین
بنے کوئی تُمھارا کِس لِیے جی
یہ چنچل سا اِشارہ کِس لِیے جی

اگر ہے تِیرگی کا راج ہر سُو
تو پھر روشن سِتارہ کِس لِیے جی

وہ کہتا ہے کہ ، دل پھر سے لگاؤ
خسارے پر خسارہ کِس لِیے جی

مری آنکھوں کو جُگنو کہہ رہے ہو !
مگر یہ استعارہ کِس لِیے جی

کوئی رشتہ نہیں باقی، تو بولو
مجھے تم نے پُکارا، کِس لِیے جی

بہت سے کام، ہیں کرنے کے باقی
محبّت پر گزُارہ کِس لِیے جی

بھنْور سے دوستی کا کیا سبَب ہے
کنارے سے کنارہ کِس لِیے جی

مِری اُلجھی رہے لَٹ، تم کو کیا ہے
اِسے آ کے سنوارا کِس لِیے جی

کہاں ہے، جِیتنے کا شوق بولو
بتا دو، دل کو ہارا کِس لِیے جی

مِلیں گے، جب کبھی موقع مِلا تو !
ابھی سے اِستخارہ کِس لِیے جی

فاخرہ بتُول

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

سبحان الله !
کیا ہی خُوب غزل پیش کی ہے صاحبہ !
بہت سی داد اس پُر لطف انتخاب اور پیشکش پر
ایک ایک شعر نے کیا خُوب ہی مزہ دِیا
تشکّر ایک بار پھر سے اِسے شریکِ محفل کرنے پر !
بہت خوش رہیں :):)
جزاک اللہ :)
 
Top