بنگلہ دیش کی شہریت دی جائے۔ محصور پاکستانی

1717.gif
ئے
 
قیصرانی

لائبریرین
دراصل ان لوگوں کو بنگلہ دیش کی شہریت دینے سے نہیں انکار کیا گیا تھا، انہوں نے خود پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری کی وجہ سے بنگلہ دیش بننے کے بعد بنگلہ دیشی شہریت لینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد تمام پاکستانی حکومتوں نے انہیں نظر انداز کئے رکھا۔ محمد خان جونیجو مرحوم کے دور انہیں واپس لانے کے لئے کچھ کوششیں کی گئی تھیں۔ ہر شہر میں بہاری کالونی کے نام سے ان کے لئے علاقہ مخصوص کئے گئے تھے۔ یہ منصوبہ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں تھا کہ جونیجو حکومت کا چل چلاؤ ہو گیا۔ اللہ اللہ خیرسلا:mad::(
 
یہ لوگ پاکستانی ہیں۔ انھوں‌نے پاکستان میں‌ہجرت کی تھی مگر 1971 میں‌اپنی پاکستانیت کی بنا پر محصور کردیے گئے۔ قریبا 36 سال ہوگئے۔ مستقل محصور ہیں۔ نئی نسل بنگلہ دیش کی شہریت کے طالب بالاخر ہوگئی ہے۔ کونسا پاکستان؟ کس کا پاکستان؟
 
ایک بات کی وضاحت کر دوں۔ بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ ہی سب لوگوں کو بنگلہ دیش کی شہریت دینے کا جب وقت آیا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں اور پاکستانی رہیں گے۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے (بلا سفری دستاویزات کے باوجود) انہیں ملک سے نکالا نہیں۔ پاکستانیوں نے انہیں کبھی اپنا مانا نہیں۔ موجودہ نسل کو یہ صاف دکھائی دے رہا تھا کہ پاکستان نے انہیں قبول نہیں کرنا۔ اس لئے انہوں نے بنگلہ دیشی شہریت کو قبول کر لیا ہے
 
Top