بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

سروش نے 'کھیل اور کھلاڑی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 15, 2020

  1. سروش

    سروش محفلین

    مراسلے:
    2,096
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Relaxed
    بنگلہ دیش نے پاکستان کے مکمل دورے کی حامی بھر لی
    Bangladesh agree to full tour of Pakistan
    Tour schedule:

    24 Jan – 1st T20I, Lahore

    25 Jan – 2nd T20I, Lahore

    27 Jan – 3rd T20I, Lahore

    7-11 Feb – 1st Test, Rawalpindi

    3 Apr – One-off ODI, Karachi

    5-9 Apr – 2nd Test, Karachi
     
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    کافی لمبا دورانیہ ہے۔

    مستقل قیام کریں گے پڑوسی یا آتے جاتے رہیں گے؟ :)
     
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    کراچی میں کرکٹ ہو یہ تو اچھا لگتا ہے ۔

    لیکن سیکیورٹی دیکھ کر یہ محسوس یہ ہوتا ہے کہ گویا جنگ چھڑ گئی ہے۔ اور جب تک میچز ہوتے رہتے ہیں عوام کی زندگی(ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے) اجیرن بنی رہتی ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ویسے بنگلہ دیش کی ٹیم کیسے راضی ہو گئی پاکستان آنے پر۔

    آخری وقت تک تو یہی خبریں تھیں کہ نخرے کر رہے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    مذکورہ ربط کا دورہ کرنے سے پتہ چلا کہ حسن کو عشق کے کوچے کے کئی ایک چکر لگانا ہوں گے۔ :)

    کیا ہم اسے حسن کا غرور خاک میں ملنے سے تعبیر کریں؟ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    اگر کراتشی کو میچ نہ دیں تو سابقہ کرکٹر موجودہ بیوی جیسی ناراض شکل بنا لیتے اور صحافیوں کا تو پوچھیں ہی مت۔




    ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلا ٹیسٹ پہلے دورے میں کھیلیں گے۔
    پھر پی ایس ایل ہوگا۔
    پھر ایک ون ڈے اور ٹیسٹ دوسرے دورے میں۔۔


    ایسا ہی سمجھ لیں کہ اگر نہ آتے تو آئی سی سی ٹیسٹ چمپئین شپ کے 120 پوائنٹس کے ساتھ خطیر رقم سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا۔
    پہلے تو صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر راضی ہوئے۔ پی سی بی کے انکار پر کہا ہم آئیں گے ہی نہیں۔ پی سی بی نہ کہا مت آؤ دونوں ٹیسٹ میچز اور پوائنٹس فورٹفیٹ کر دو۔۔
    پہلے ٹیسٹ سیریز ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی فئیر کوئی گل یووے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,893
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ویسے بنگلہ دیش بورڈ کی بھی عجیب منطق ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی پاکستان کا لمبا دورہ نہیں کرنا چاہتے، جب پاکستان بورڈ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بیس سے زیادہ بنگالی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز ایک مہینے سے زیادہ عرصے کے لیے پاکستان میں ہونگے تو اس پر کہا کہ وہ تو رجسٹریشن برائے رجسٹریشن ہے۔

    اب بھی دورہ کر رہے ہیں لیکن دودھ میں مینگنیاں ڈال کر، دو ٹیسٹ، ایک ون ڈے، تین ٹی ٹونٹی تین دوروں میں مکمل ہونگے۔ صرف رقم اور پوائنٹس بچا رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بادلِ ناخواستہ ہی آ رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    رقم ہی بچے گی پوائنٹس نہیں ;)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,893
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اور اصل مسئلہ بھی شاید یہی ہے، صرف پوائنٹس کا معاملہ ہوتا تو شاید وہ چھوڑ بھی دیتے!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    جی جی اصل مسئلہ ڈالرز کا ہی ہے۔
    لیکن اجکل بنگال ٹائیگرز اچ انج وی بڑی آکڑ آئی ہوئی اے پوائنٹس دا اوہ سوچدے ہونے کہ کوئی حساب لگ ہی جائے شاید، شاہینو کا کیا ہے کب مہربان ہو جائیں۔۔۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    دوسرے ٹی ٹوئنٹی لاہور میں جاری
    بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

    79/3
    13 اووز
     
  13. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    8,522
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    عفیف آؤٹ -
    چھیاسی پر چار ۔
     
  14. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    بنگلہ دیش نے پاکستان کو 137 رنز کا ہدف دیا ہے۔
    پاکستان 7/1
    ا اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل
     
  15. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    8,522
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    پاکستان کو چار اوور میں تین رنز چاہیئں ۔
     
  16. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    پاکستان نے میچ 9 وکٹس سے جیت لیا۔
    137 رنز کا ہدف با آسانی 20 گیند پہلے ہی پا لیا۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اور آپ اب تک 9999 پر کھیل رہے ہیں۔ :)
     
  18. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    صد شکر نروس نائنٹیز شکار نہ ہوا اور دہ ہزاری مکمل کر ڈالی :)
    فورم کا نشہ ہو گیا ہے
     
    • زبردست زبردست × 1
  19. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
    سیریز 2-0 سے پاکستان کے نام۔

    بولے تو شاہین ہنوز ورلڈ نمبر 1 رہیں گے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    پہلا ٹیسٹ میچ (راولپنڈی)

    لنچ ڈے 1
    بنگلہ دیش 95/3
    33 اوورز کا کھیل
     

اس صفحے کی تشہیر