بنگلہ دیش میں واقعی کیا ہورہا ہے؟

عسکری

معطل
ہمارا کیا بنگالی جانیں بنگلہ دیش جانے ہمارے اپنے تھوڑے پرابلمز ہیں ؟ وہ ایک آزاد خود مختار قوم ہیں اور ہم سے 2 ہزار کلو میٹر دور اپنے آپ میں جو دل کرے کریں ۔
 
سید ذیشان

محفلین
اگر مجھے بنگلا دیش کے واقعات سے دلچسپی ہو گی (جو کہ ہے) تو میں بنگا دیش کے اخباروں کے آرٹیکل پڑھوں گا جو بنگالیوں نے لکھے ہوں یا رائٹر کم از کم وہاں پر موجود ہو۔ سعودی اخبار میں لکھے ہوئے سعودی کا آرٹیکل میں کیوں پڑھوں؟
 
پھر اپ بہت محدود نظر ہوجائیں گے
میرا مشورہ ہے کہ جس موضوع پردلچسپی ہو اس پر ہر رائے پر نظر ہونی چاہیے
جلد ایک اور سعودی گزٹ کا ارٹیکل لگاوں گا یہاں پڑھیے گا
 
سید ذیشان

محفلین
پھر اپ بہت محدود نظر ہوجائیں گے

وہ کیسے؟ ظاہری بات ہے اپنے ملک کے بارے میں بنگالی ہی زیادہ جانتے ہیں اور ہی کی رائے ہی کی اہمیت ہوگی۔ اور بنگالیوں میں بھی ہر طرح کا نقطہ نظر ہو سکتا ہے۔

میرا مشورہ ہے کہ جس موضوع پردلچسپی ہو اس پر ہر رائے پر نظر ہونی چاہیے

میں اس سے اتفاق نہیں کروں گا۔ صرف اور صرف مستند چیزوں کو پڑھنا چاہیے۔ اس آرٹیکل کو میں ایسا نہیں سمجھتا۔
 
سید ذیشان

محفلین
وکیل دفاع کے بیان کو پڑھ لیں کم از کم
سزائیں پہلے سے طے شدہ ہیں

ایسی بھی ضد ٹھیک نہیں۔

آپ صرف دفاعی تحاریر ہی کیوں پیش کر رہے ہیں؟ :p

انصاف کا تقاضا تو یہی ہے کہ استغاثہ اور دفاع دونوں کی تحاریر پیش کی جائیں اور لوگوں کو اپنا خیال قائم کرنے دیجئے۔ مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ آپ ایک جانب کی تصویر پیش کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
 
استغاثہ اپ پیش کردیں
یہ کالم اور خبر چونکہ پاکستان کے حق میں تھی لہذا میں نے پیش کردی۔ اپ مخالف پیش کردیں
 
سید ذیشان

محفلین
استغاثہ اپ پیش کردیں
یہ کالم اور خبر چونکہ پاکستان کے حق میں تھی لہذا میں نے پیش کردی۔ اپ مخالف پیش کردیں

میرا دھاگہ تو یہ نہیں ہے۔ محالف بھی آپ ک ہی پیش کرنا چاہیے تھا۔ آدھی تصویر سے تو بات نہیں بنتی :)
 
حقیت یہ ہے کہ بنگلہ دیش میں اب تک مسلمانوں کو پاکستان کا حامی ہونے کی سزا دی جارہی ہے
یہی میرا مقدمہ ہے
 
سید ذیشان

محفلین
اچھا امام کعبہ تو کو اپنا امام مانتے ہیں نا؟

بھلا ایسا ظلم کیوں کروں گا میں؟ بخشو بی خالہ بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا۔

اور ویسے بھی مجھے حقائق جاننے میں دلچسپی ہے۔ کسی مولوی کی تقریر سننی ہو گی تو میں خود یوٹیوب پر سرچ کر لوں گا۔
 
بھلا ایسا ظلم کیوں کروں گا میں؟ بخشو بی خالہ بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا۔

اور ویسے بھی مجھے حقائق جاننے میں دلچسپی ہے۔ کسی مولوی کی تقریر سننی ہو گی تو میں خود یوٹیوب پر سرچ کر لوں گا۔

امام کعبہ کی بات سننا ظلم ہے؟ یا حیرت
 
کیوں امام کعبہ خدا کی طرف سے تعینات ہوتا ہے یا پھر خادمین حرمین شریفین کی طرف سے؟

یہ تو عیسائی عقید ہ ہے کہ خدا کی طرف سے تعینات۔ یعنی جیسے پوپ خدا کا نمائندہ ہے
بہرحال اپ بحث برائے بحث کررہے ہیں۔ اب اس طرح کے اعتراض کا کوئی جواب نہیں
البتہ موضوع پر بات دلچسپ ہوگی۔
 
Top