بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز

دو ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے چٹاکانگ میں شروع ہوگا۔
کافی دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملنے کی اُمید ہے۔
بنگلہ ہوم گراؤنڈ پر کافی سخت ٹیم بن چُکی جہاں انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو بھی شکست دی سابقہ برس۔
جبکہ لنکا گھر و باہر دونوں ہی کافی سخت مشکلات کا شکار است تاہم انڈیا سیریز سے کافی ہمت و حوصلہ بڑھا ہوگا۔

بہرکیف ہر دو میں سے ایک جانب سے عمدہ ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
 
اسٹمپس ڈے ون
بنگلہ دیش 374-4
مومن الحق کی شاندار بیٹنگ 175 پر ناٹ آؤٹ-

بنگلہ نے کافی عمدہ اسکور بنا لیا کل اگر مزید 150 رنز جوڑ لیتے ہیں تو لنکا کے لئے واپسی کافی مشکل ہو جائے گی-
 
بنگلہ کی بہترین اننگ کا اختتام
513 آل آؤٹ
مومن الحق 176 جبکہ مشفیق 92 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ہیراتھ کی چار وکٹس


لنکا کی اننگ کا آغاز
کرونارتنے بنا کھاتا کھولے پویلین واپس
0/1
 
اسٹمپس ڈے 2
سری لنکا 187-1
ٹرائل بائے 326 رنز-

پہلی وکٹ کے جلد گرنے کے بعد دھننجایا ڈی سلوا اور کوشال مینڈس کی شاندار شراکت-
میچ کافی حد تک بیلینس میں لگ رہا- تاہم لنکا کی پاکستانیت کبھی بھی جاگ سکتی ہے-
 

یاز

محفلین
سری لنکا کی جانب سے عمدہ آغاز ہوا ہے، تاہم منزل ہنوز کافی دور است۔
 

یاز

محفلین
ایک تو سری لنکا نے ٹیم میں اتنے ڈی سلوے، پریرے اور مینڈس بھر ڈالے ہیں کہ ہم تو ان کو باہم مدغم ہی کر دیتے ہیں اکثر۔
 
چائے کا وقفہ ڈے 3
لنکا 416-3
ٹرائل بائے 97 رنز-

اگر اسی حساب سے چلتے رہے تو 100 کے قریب قریب جو بھی لیڈ حاصل ہو گئی لنکا کو میچ جیتنے میں کافی معاون ثابت ہو سکتی-

اسی حساب سے چلتے رہے تو اگلے دو کوششوں میں دوہرا شتک جڑ ہی لیں گے-
 

سروش

محفلین
عجیب معلومات حاصل ہوئیں شتک کے بارے میں ، ہندی میں تو کمنٹری کے دوران یہ سنتے ہی رہتے ہیں ، مگر دراصل یہ فارسی کا لفظ ہے اور اسکا مطلب ہے دلکش ، یا Shellfish [SH] (a) In the household, discharge. Water splash۔
میرے خیال میں اردو میں سینچری کی جگہ استعمال درست ہے ۔ محمد تابش صدیقی الف عین فہد اشرف
 
عجیب معلومات حاصل ہوئیں شتک کے بارے میں ، ہندی میں تو کمنٹری کے دوران یہ سنتے ہی رہتے ہیں ، مگر دراصل یہ فارسی کا لفظ ہے اور اسکا مطلب ہے دلکش ، یا Shellfish [SH] (a) In the household, discharge. Water splash۔
میرے خیال میں اردو میں سینچری کی جگہ استعمال درست ہے ۔ محمد تابش صدیقی الف عین فہد اشرف
سینکڑا :p
 
Top